تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے مقابلے میں امریکہ و اسرائیل کی بے بسی و شکست، ایران کی حقانیت اور اقتدار کو ثابت کرتی ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے اتوار کے روز شمالی ایران کے صوبے گیلان میں اساتذہ و طلبا سے اپنے خطاب میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اور عالمی استکبار کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی سے سب سے زیادہ امریکہ و اسرائیل کو نقصان پہنچا ہے اس لئے وہ ایران کے اسلامی انقلاب کا مقابلہ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب سے امریکہ کی انتالیس سالہ دشمنی، ایران کے اسلامی انقلاب کی عظمت و وقار کو نمایاں کرتی ہے اور امریکہ کی اس دشمنی کے مقابلے میں استقامت سے اسلامی انقلاب کا نور اور زیادہ وسیع ہوا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے کہا کہ قرآن مجید میں خداوند متعال کا وعدہ پورا ہوا ہے اور یہ کہ ایران کی عزت و سربلندی اسلامی جمہوریہ ایران کے گرانقدر شہدا کے خون کی مرہون منت ہے۔
The post ایرانی قوم کے مقابلے میں امریکہ شکست سے دوچار ہوا ہے، جنرل فدوی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Cugp7g
via IFTTT
No comments:
Write komentar