Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

ایران روس اتحاد کے باعث شام میں امریکی عزائم ناکام ہوئے:مانی محرابی

 

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے تہران اورماسکو کے درمیان موجودہ تعلقات کے سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک شام میں امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

’’مانی محرابی‘‘نےتہران اورماسکو کے درمیان موجودہ تعلقات کے سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک شام میں امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقے خاص کر شام میں رونما ہونے والے واقعات کے باعث علاقے میں امریکہ کے حریف ممالک خاص کر ایران وروس مضبوط ہوکر اُبھرے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ایسا اس لئے ہوا ہے کہ امریکہ نے شامی بحران کے حوالے سے کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی جس کے نتیجے میں امریکہ اس کے علاقائی اتحادی اسرائیل اورسعودی عرب کو ہر محاذ پر شکست ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کا مقصد بشارالاسد کے خلاف مسلح دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھنا اور اس ملک کی داخلی سیاست میں صراحیت کرنا اور اس ملک کو اسلامی جمہوریہ ایران اور ماسکو کیلئے ایک سیاسی وفوجی بیس میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں فوجی موجودگی کی برقراری پر امریکہ کا اصرار اس بات کی دلیل ہے کہ واشنگٹن علاقے میں ماسکو اورتہران کے بڑھتے اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ واشنگٹن کو لگتا ہے کہ شام میں اپنی فوجیں واپس بلانے سے اسلامی جمہوریہ ایران اورشام کے درمیان موجودہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا ۔

قابل ذکر ہے کہ شام کا بحران 2011 ء سے سعودی عرب امریکہ اوراسکے اتحادیوں منجملہ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے وسیع حملوں سے شروع ہوا اس بحران کا مقصد شام کے صدر بشارالاسد کی قانونی حکومت گرانا تھا لیکن شام کی فوج اورعوام کی استقامت کی وجہ سے یہ منصوبہ ناکام ہوا جس وجہ سے دنیا کی عوام شام میں مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو مسلسل شکست کھاتے ہوئے اوراس ملک سے بھاگتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

شام میں دہشتگردوں کو ہونے والے شکستوں کو عالمی سطح پر وسیع کوریج دی گئی اوراقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر اس کے بارے میں گفتگو جاری ہے بلاشبہ شام کی صورتحال نے ایک بار پھر ایک قوم کیلئے تیار کی گئی مختلف سازشوں کے مقابلے میں استقامت کے کردار کو زیادہ نمایاں کردیا ہے۔

The post ایران روس اتحاد کے باعث شام میں امریکی عزائم ناکام ہوئے:مانی محرابی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Ef4jEw
via IFTTT

No comments:
Write komentar