Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

شام پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے، شامی وزارت خارجہ

 

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی وزارت خارجہ نے مشرقی علاقے دیرالزور میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قراردیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے جمعرات کی رات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام خط ارسال کر کے کہا ہے کہ اس حملے نے شام کی ارضی سالمیت اقتدار اعلی اور شامی عوام کے خلاف امریکا کی گندی ماہیت کو آشکارہ کردیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ نے دیرالزور میں امریکا کی قیادت والے نام نہاد اتحاد کے حملوں کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے بھی شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں امریکا کے ہوائی حملے کو ناقابل قبول بتایا ہے اور اس کو جرم قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلے نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام کے مشرقی علاقے میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے امریکیوں پر واضح کردیا ہے کہ شام میں امریکا کی موجودگی غیر قانونی ہے اورامریکی فوج کو کسی نے بھی شام میں دعوت نہیں دی ہے۔

روسی مندوب نے کہاکہ امریکیوں کا دعوی ہے کہ وہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کررہے ہیں لیکن ابھی تک امریکا نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بھی اقدام انجام نہیں دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرجنگ جیمز میٹس نے دعوی کیا ہے کہ شام کے علاقے دیرالزور میں حملہ امریکا نے اپنے دفاع میں کیا ہے۔ امریکی وزیرجنگ نے اس بارے میں کہ اس حملے کا نشانہ کون لوگ بنے ہیں کہا کہ پنٹاگون یہ نہیں جانتا کہ کہ روسی بھی اس حملے کا نشانہ بنے ہیں لیکن انہیں اتنا معلوم ہے کہ جو عناصر نشانہ بنے ہیں وہ شامی حکومت کے حامی تھے۔ امریکی اتحاد کے حملے میں جو جمعرات کو شام کے مشرقی علاقے دیرالزور میں کیا گیا شامی حکومت کے حامی ایک سو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

The post شام پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے، شامی وزارت خارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EfZFGl
via IFTTT

No comments:
Write komentar