Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

ان اللہ علیٰ کل شئی قدیر : بابری مسجد کو شہید کرنیوالوں میں شامل ایک ہندو شہری کو اللہ نے ایسی سعادت سے نواز دیا جسکی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے

 

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بابری مسجد کی شہادت کیلئے پہلی کُدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف چھ ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا، وہ نوے سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کےعلاوہ دیگر27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 6 دسمبر1992 کو ایودھیا میں ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی بابری مسجد کو25 برس بیت گئے.

قدیم اور تاریخی مسجد کی عمارت کو شہید کرنے کیلئے پہلی کدال چلانے والے بلبیر سنگھ نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے واقعے کے چھ ماہ بعد ہی اہل خانہ سمیت اسلام قبول کرلیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلئے انہوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک نوے سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا، بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بلبیر سنگھ کے علاوہ بابری مسجد کی شہادت میں شریک مزید ستائیس افراد بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ہریانہ کے علاقے پانی پت سے تعلق رکھنے والے محمد عامر روہتک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص ہیں، انہوں نے تاریخ سیاسیات اورانگریزی میں ایم اے کیا ہے۔(ن)

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نذرگوندلوں اور فردوس عاشق اعوانوں سے پہلے کیسی تھی اور اب اس کے اندرونی حالات کیا ہیں ؟ سالہا سال تک عمران خان کی محفلوں میں بیٹھنے والے اور ہر سیاستدان کے کرتوتوں سے واقف صحافی نے شاندار تجزیہ کر ڈالا

یہ بھی پڑھیں: ایک سے ڈیڑھ کروڑ میں بکنے والے سیاسی گدھے ۔۔۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے دو نامور رہنماؤں کے درمیان کیا پول کھول دینے والی باتیں ہوتی رہیں ؟ پاس بیٹھے سلیم صافی کا دھماکہ خیز انکشاف



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2EeTCxN
via IFTTT

No comments:
Write komentar