نارووال(ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری منصوبے کاافتتاح کردیا اور اب حکومت پاکستان نے واضح کردیاہے کہ کرتارپور کے راستے پاکستان آنیوالے بھارتی شہری اور سکھ یاتریوںکو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی ، انہیں بائیومیٹرک کے ذریعے ایک پرمٹ جاری کیاجائے گا۔
دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ چاہتے ہیں کہ آئندہ سال بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پرسب کو دکھائیں کہ کرتار پور کوریڈور کا کھلنا کس حد تک کامیاب ہے، وزیراعظم کے اعلان کے مطابق کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزے کے پاکستان آئیں گے۔ترجمان نے مزید بتایاکہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے بہت سارے مواقع میسر آئیں گے، یہاں قیام و طعام کا انتظام بھی ہوگا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔
The post کرتارپورراہداری منصوبہ، بھارتی شہریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی: پاکستان appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PZjDLE
via IFTTT

No comments:
Write komentar