
HDL Cholesterol: Too Much of a Good Thing?

By JANE E. BRODY from NYT Well https://nyti.ms/2V8IPxT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کے ساتھی ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے ہیں سنا اوردیکھا یہ ہی گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماءاحتساب عدالت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ کارکنان بھی عدالت کے باہر جمع ہو رہے ہیں مگر سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اس اہم ترین موقع پر کہاں ہیں؟ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا۔صحافی کرامت مغل نے خواجہ آصف کی تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق وہ نیویارک میں سیرسپاٹے کر رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خواجہ آصف کے نیویارک کے سیرسپاٹے۔۔۔ آج ویسے خواجہ صاحب کو کہاں ہونا چاہئے تھا۔۔۔ دال ہی کال ہے۔۔“ معروف صحافی خاور گھمن نے اس تصویر کو ری ٹویٹ بھی کیا اور اپنے تبصرے میں لکھا ”خواجہ صاحب کافی حقیقت پسند رہے ہیں اور وہیں پر ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئے۔“
خواجہ آصف کے نیو یارک میں سیرسپاٹے۔۔آج ویسے خواجہ صاحب کو کہاں ہونا چاہئے تھا ۔۔۔دال ہی کالی ہے کیوں @Ghummans @KhawajaMAsif pic.twitter.com/jsWhErQeyO
— Karamat Mughal (@karamatmughal) December 24, 2018
The post دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ نواز شریف کے حوالے سے بڑا فیصلہ مگر اہم ترین شخصیت غیر حاضر ۔ مزید تفصیلات اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور (ویب )اگر آپ کا پِتہ درست کام نہ کررہا ہو تو پتھری کے ساتھ ساتھ معدے میں تیزابیت، گیس، متلی، قے اور معدے میں درد جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔پِتہ کیا ہے؟ پِتہ آپ کے پیٹ میں جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور امرود کی شکل کے اس عضو میں
ایک سیال (کیمیکل) بائل یا صفرا ہوتا ہے۔یہ سیال جگر میں بنتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔جب آپ کھاتے ہیں تو جسم اسے خارج کرنے کا سگنل دیتا ہے۔تاہم اگر وہ صحیح طرح کام نہ کرسکے تو پتھری کے ساتھ ساتھ معدے میں تیزابیت، گیس، متلی، قے اور معدے میں درد جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔تاہم کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو پتے کو اپنے افعال درست طریقے سے سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جبکہ دیگر اس کے لیے کام کرنا مشکل بناتی ہیں۔گوشت کم کھا کر زیادہ توجہ دالوں، بیج وغیرہ پر دینا پتے کے افعال کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ چربی والا سرخ گوشت پتے میں ورم کا باعث بن سکتا ہے (اگر بہت زیادہ کھایا جائے)۔ چربی والی غذائیں جیسے تلے ہوئے پکوان، پنیر، آئسکریم اور گوشت کا معتدل استعمال کرنا بھی پتے کی صحت کے لیے بہتر ہے۔مالٹے بھی جسم کے لیے بہترین پھلوں میں سے ایک ہے، وٹامن سی سے بھرپور ترش پھل بھی صحت مند پتے کے لیے اچھا انتخاب ہے، طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن سی پتے کی پتھری سے تحفظ دینے میں کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ اضافی وٹامن سی کو جسم کا حصہ بنانا پتے میں پتھری کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے اور مالٹے جیسے مزیدار پھل کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بھنڈی ایک ایسی بہترین سبزی ہے جس کے فوائد کے بارے میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو، جیسا کہ یہ صحت مند چربی کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے۔ جب پِتہ مناسب مقدار میں صفر بنا نہیں پاتا یا اس کا اخراج بلاک ہوجائے تو بھنڈی کو کھانا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اچار والی ادرک، کریلوں اور ایسے ہی کچھ تلخ ذائقے والی سبزیاں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ یہ معدے میں موجود سیال کو حرکت میں لاکر صحت مند صفرا کی پیداوار میں بہتری لاتی ہیں۔پالک، ساگ یا دیگر سبز پتوں والی سبزیاں میگنیشم سے بھرپور ہوتی ہیں، جو پِتے کے لیے فائدہ مند جز ہے، ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر پتے میں پتھری عام طور پر کیلشیئم سے بنتی ہیں اور میگنیشم، کیلشیئم کو جمع ہونے سے روکنے میں مدد دینے والا جز ہے اور اس طرح پتے میں پتھری کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔ویسے پانی کو غذا تو نہیں قرار دیا جاسکتا مگر یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے سمیت صحت کے لیے کئی فوائد کا حامل ثابت ہوتا ہے، اور زیادہ پانی پینے کا ایک فائدہ پتے کے افعال کو بہتر بنانا بھی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پانی کی ضرورت تو جسم کے ہر حصے کو ہوتی ہے جن میں پتہ بھی شامل ہے اور اس سے بھی پتھری کے خطرے کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔چقندر کھانے کے کچھ فوائد میں یہ فائدہ بھی شامل ہے کہ اس میں بیٹائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو جگر کو تحفظ فراہم کرکے صفرا کے بہاﺅ کو حرکت میں لاکر چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اسے پتے کی صحت کے لیے اچھا انتخاب قرار دیتے ہیں، جسے جوس کی شکل میں نوش کریں یا سلاد میں کھائیں، فائدہ ہر صورت میں ہوتا ہے۔
فائبر نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے، جس سے زہریلا مواد اور صفرا کی پرانی مقدار کو جسم خارج کرنے میں مدد ملتی ہے، اگر فائبر کی مقدار مناسب نہ ہو تو یہ مواد اور بائل جمع ہونے لگتا ہے، جس سے صفرا کا بہاﺅ متاثر ہوتا ہے ، خواتین کو روزانہ 25 گرام جبکہ مردوں کو 38 گرام فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ السی کے بیج اس کے حصول کے لیے بہترین ہے جسے پانی میں ڈال کر پی لیں یا کسی چیز میں ڈال کر کھالیں۔بیجوں کے متعدد طبی فوائد ہیں اور پتے کے لیے بھی یہ بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ زیادہ فیٹ والی غذا سے بائل بھی زیادہ خارج ہوتا ہے مگر جب غذا یں چربی بہت زیادہ ہو تو وہ بائل میں جمع ہوکر پتے کی پتھری کا باعث بن سکتی ہے، تو گوشت کا استعمال کم کرکے نباتاتی غذا پر زیادہ توجہ مرکوز کریں تاکہ کولیسٹرول لیول بہتر ہوسکے اور پتے کی پتھری کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوسکے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم ہو کہ معدے میں موجود بیکٹریا کا توازن برقرار رکھنا صحت کے لیے کتنا ضروری ہے اور اگر معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار بڑھ جائے تو ایسی متعدد علامات سامنے آتی ہیں جن میں سے بیشتر پتے کو متاثر کرتی ہیں، اس معاملے میں بندگوبھی آپ کی مدد کرتی ہے جو کہ بیکٹریا کے توازن کو بحال کرکے پتے کی صحت بھی بہتر کرسکتی ہے، اگرچہ دہی میں پروبائیوٹیکس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے مگر وہ پتے کے لیے دوست نہیں ہوتا۔
The post پِتے میں پتھری کا خطرہ کم کرنے والی غذائیں کونسی ہیں ؟ جانئے اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور(ویب ڈیسک) ہمارے ارد گرد بہت سے ایسے افراد ہوتے ہیں جو اپنے حلقے میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔ لوگ ان سے ملنا، ان کے ساتھ وقت گزارنا اور باتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے برعکس کچھ شخصیات کو دیکھتے ہی دل میں منفی تاثرات ابھرتے ہیں اور لوگ ان سے بچنے لگتے
ہیں۔ فرق دراصل سوچ اور عادات کا ہوتا ہے۔ انسان کے اندر موجود مثبت خیالات اسے لوگوں میں مقبول جبکہ منفی خیالات و عادات ناپسندیدہ بناتی ہیں۔ہمارے اندر بھی بیک وقت اچھی اور بری عادات موجود ہوتی ہیں۔ یہ عادات ہماری شخصیت کا تعین کرتی ہیں اور یہی ہمارے حلقہ احباب کو وسیع یا محدود کر سکتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق ہمارے اندر موجود کچھ عادت ہر مزاج کے انسان کو ناگوار گزرتی ہیں۔ ہم خود بھی ایسی عادات رکھنے والے افراد سے بچنا چاہتے ہیں۔ تو آئیں ان عادات کے بارے میں جانتے ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے اندر بھی وہ عادات موجود ہوں، اور آپ کی لاعلمی میں آپ کا حلقہ احباب مختصر سے مختصر ہوتا جارہا ہو۔
1۔ صرف اپنے بارے میں گفتگو کرنا۔۔ 2۔ بیرونی خوبصورتی کو مدنظر رکھنا۔۔ 3۔ ہر وقت مقابلے پر آمادہ۔۔ 4۔ حکم چلانا۔۔ 5۔ لخ مزاجی۔۔ 6۔ ضرورت پر کام نہ آنا۔۔ 2۔ ہمیشہ منفی سوچ رکھنا
The post اگر آپ کا مزاج اور عادات آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کے لیے نقصان دہ ہیں تو ماہرین کی تجاویز پر مبنی یہ تحریر ملاحظہ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور (ویب ڈیسک ) حج پالیسی 2019ء تیار سرکاری حج پیکیج کم از کم ایک لاکھ 10 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کا حج ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے کا امکان ہے ۔ حج 2019ء میں سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40 فیصد رکھنے کی تجویز سرکاری اور پرائیویٹ سکیم
کا کوٹہ برابر رکھنے کا مطالبہ مسترد ہو گیا ۔سپریم کورٹ کے حکم پر دو فیصد کوٹہ نئی کمپنیوں کو سنیارٹی پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔سرکاری سکیم کی حج درخواستوں کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔سرکاری سکیم میں دوسری دفعہ حج کرنے پر پابندی ہو گی۔صرف پرائیویٹ سکیم میں درخواست دی جا سکے گی۔دوہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں ریڈایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد10 فروری 2020ء ہونا لازمی ہوگا۔سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجی 5 کلو زم زم لا سکیں کے سرکاری سکیم کے لئے مکہ مکرمہ کی 80 فیصد رہائشی عمارتیں حج 2018ء والی ہوں گی۔سرکاری سکیم کے 50 فیصد عازمین براہ راست مدینہ جائیں گے۔50 فیصد براہ راست جدہ جائیں گے مدینہ جانے والے جدہ سے واپس آئیں گے اور جدہ جانے والے مدینہ سے واپس آئیں گے۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کے لئے کھانا فراہم کرنا لازمی ہوگا۔سرکاری سکیم کے 50 فیصد حاجی مناسک حج مونو ٹرین سے کریں گے۔ 50 فیصد بسوں کے ذریعے کریں گے پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کے تمام حجاج کرام مناسک حج بسوں کے ذریعے مکمل کریں گے۔روزنامہ پاکستان نے حج پالیسی 2019ء کے اہم نکات حاصل کر لئے اگلے ہفتے حج فارمولیشن کمیٹی حج پالیسی کو فائنل کر کے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کرے گی۔
دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے پہلے ہفتے کابینہ کی منظوری کے ساتھ اعلان متوقع سرکاری حج سکیم کی حج درخواستیں 10سے زائد بنک جنوری کے تیسرے ہفتے سے وصول کریں گے۔ حج 2019ء ایک لاکھ 86 ہزار 250 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔معلوم ہوا ہے حج کوٹہ کی تقسیم کی 60 اور 40 کے حساب سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود حج فارمولیشن کمیٹی نے حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسی کمپنی کا کوٹہ بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہوپ اور وزارت کے درمیان حج پالیسی کے حوالے سے آخری مشاورت رواں ہفتے متوقع ہے ۔حج پالیسی 19 کے نکات حتمی نہیں ہیں حج فارمولیشن کمیٹی اور وفاقی کابینہ تبدیل کر سکتی ہے سرکاری سکیم کا گزشتہ سال پیکج دو لاکھ 70 اور دو لاکھ 80 ہزار تھا ریال 30 روپے سے بڑھ کر 37 روپے ہونے کی وجہ سے سکیم سرکاری ایک لاکھ سے زیادہ پرائیویٹ سکیم کا پیکیج ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔اس کی وجہ سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں اضافہ اور کھانا، مکتب اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ مکہ مدینہ کے ہوٹل مہنگا ہونا بتایا گیا ہے۔
The post اب سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی فیس کتنے گنا بڑھنے کا امکان ہے ؟ پریشان کن خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کا فلم ’زیرو‘ میں کام کوسراہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’زیرو‘ میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی
جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔ فلم دیکھ کربھارتی ٹیم کے آل راؤنڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم ’زیرو‘ دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔
Saw @Zero21Dec and loved the entertainment it brought. I enjoyed myself. Everyone played their parts well. Loved @AnushkaSharma performance because I felt it was a very challenging role and she was outstanding. 👌👌
— Virat Kohli (@imVkohli) December 23, 2018
The post ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے مداح بن گئے ، مگر کیسے ؟ یہ خبر ملاحظہ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا،دوسرے نمبرپرعوامی نیشنل پارٹی رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی تیسری پوزیشن پر رہی۔اتوار کوصوبائی دارالحکومت پشاورکی تحصیل ، ویلیجنیبر ہوڈ کونسلوں میں 6خالی نشستوں پر آٹھویںضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں اورغیرسرکاری اورحتمی نتائج کے مطابق پشاورمیں
ٹاﺅن کونسل کی 6 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 3نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف اور3نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کے حامی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹاﺅن کونسل وارڈسکندرٹاﺅن9سے پی ٹی آئی کے فقیرمحمد ¾آسیہ وارڈ17سے پی ٹی آئی کے شاہ زیب ¾ یکہ توت وارڈ20سے اے این پی کے بختیاراحمد ¾ اخون آباد وارڈ26سے اے این پی کے زین اللہ ¾لنڈی ارباب وارڈ33سے پی ٹی آئی کے اعجازخان اورشیخ محمدی وارڈ50سے اے این پی کے افتخارشاہ ٹاﺅن کونسلز کے اراکین منتخب ہوگئے ہیں پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات میں ہونے والے ضمنی انتخابات مکمل طورپرپرامن رہے اوراس موقع پر کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہوا تاہم ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی اوسط شرح تقریبا25فیصدرہی جس سے ووٹروں کی عدم دلچسپی کااندازہ لگایاجاسکتاہے اورپولنگ سٹیشنوں میں ووٹ پول کرنے کی رفتارانتہائی سست رہی جبکہ بالخصوص خواتین ووٹروں کاٹرن آﺅٹ انتہائی کم رہاضمنی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق سکندرٹاﺅن سے پی ٹی آئی کے منتخب ہونے والے ٹاﺅن کونسل کے رکن فقیرمحمد نے 2108ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے مقدرشاہ نے1061ووٹ حاصل کئے آسیہ وارڈ17سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شاہ زیب نے2276ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل اے این
پی کے اول خان نے2140ووٹ حاصل کرپائے یکہ توت وارڈ20 سے عوامی نیشنل پارٹی کے بختیار احمد921ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے میناگل 565ووٹ حاصل کرسکے اخون آباد وارڈ26 سے اے این پی کے زین اللہ1597ووٹوں کے ساتھ ٹاﺅن کونسل کے رکن منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سجاداللہ 1378ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے لنڈی ارباب وارڈ33پرون آن ون مقابلے میں پی ٹی آئی کے اعجازخان صراف2350ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے امین الحق 2267ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے اسی طرح شیخ محمدی وارڈ50سے ٹاﺅن کونسل کی نشست پر اے این پی کے افتخارشاہ 1418ووٹ لے کرتین ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عبداللہ1415ووٹ حاصل کرپائے۔سوات سے نامہ نگار کے مطابق سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میںحکمران جماعت پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہوئی ، دس ضلعی کونسل کی نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 4،اے این پی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دو تحصیل کونسل کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی ہے،
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل اتروڑ میں ضلعی کونسل ک نشست پر اے این پی کے ملک دلدار نے 1399 ووٹ لیکرکو کامیابی حاصل کرلی ہے ،اسی طرح یونین کونسل گلی باغ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل (ن) کے امیدوار سہراب خان نے 1564ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ریاض خان نے 760 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل خوازہ خیلہ میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے رشید الرحمان نے 1492 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،دوسرے نمبرپر اے این پی کے عبداللہ خان نے 1459ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،یونین کونسل گوگدرہ میں ضلعی کونسل کی نشست پر اے این پی کے امیدوار نادر شاہ نے 1351 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر فیاض خان 525 ووٹ حاصل کرسکے، یوسی قمبر میں ضلعی نشست پر آزاد امیدوار نثار خان نے پہلی جبکہ سید احمد خا ن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،یونین کونسل سیدوشریف میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل سلطان نے 1685 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر پختونخوا میپ کے امیدوار سید برہان نے 864 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی
کے امیدوار فضل اکبر نے 1570 ووٹ لیکر پہلی جبکہ اے این پی کے سلطان روم نے 1035ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، یونین کونسل کانجو میں ضلعی نشست پراے این پی کے ملک فیاض نے1500 ووٹ سے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پرپی ٹی آئی کے فیصل شہزاد نے600 ووٹ حاصل کئے۔ یونین کونسل فیض آباد‘ امانکوٹ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل ن کے عمران نے پہلی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،اسی طرح یونین کونسل شین فتح پور میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار رشیدالرحمان نے 1603 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن جبکہ اے این پی کے زیاد باچہ نے 1530 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی ہے۔یونین کونسل لنڈیکس میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل ربی راجہ نے ضلعی نشست پر681 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسرے نمبر پر عمر علی نے 641ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،اسی طرح اوڈیگرام تحصیل کونسل میں پی ٹی آئی کے امیدوارسمیع اللہ نے 1580 ووٹ لیکر پہلی اوراتحادی پارٹیوں کے امیدوار سیدنور علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس نے 1061ووٹ لئے، اسی طرح تحصیل کونسل گل کدہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد شاہ نے 1191 ووٹ
لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ اے این پی کے پرویز عالم پاپا نے 1159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ادھر ضلع بونیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اے این پی نے میدان مار لیا، سات نشستوں پرغیر حتمی نتائج کے مطابق اے ین پی نے3 جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے دو دو نشستیں حاصل کرلیں ، غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے حاجی سردار نے تحصیل کونسلر کی نشست پر 2050 جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد علی نے1540 ووٹ لئے ، اے این پی سے تعلق رکھنے والے شہزاد نے کسان کونسلر کی نشست کے لئے 423 ووٹ لئے اور کامیا ب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حبیب اللہ نے 235 ووٹ لئے ، اسی طرح فاروق (ا ے این پی) نے 1130 ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے عمران نے 1053 ووٹ لئے اور ناکام رہے ، حکمران جماعت کے شیر عالم خان نے ضلعی کونسلر کی نشست کے لئے 2173 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے اکبر حسین 1413 ووٹ لے کر
ناکام رہے ، اسی طرح پی ٹی آئی کے عمر سید نے جنرل کونسلر کی نشست کے لئے 559 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل بھی جماعت اسلامی ہی کے زبیر 465 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ فہد حسین جوجماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں نے جنرل کونسلر کی نشست پر 457 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ذیشان نے 235 ووٹ لئے ، اسی طرح جماعت اسلامی ہی کے سلیمان نے جنرل کونسلر کی نشست پر 427 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے 264 ووٹ لینے والے امیدوار شیرین کو شکست سے دوچار کیا ۔ایبٹ آباد سے نامہ نگار کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی پانچ میں سے تین پاکستان تحریک انصاف ،دوآزاد اور ایک مسلم لیگ ن کے حصہ میں آئی ،جبکہ تحصیل کی مزید ایک نشست مسلم لیگ کو مل گئی ۔ضلع ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ بخوبی مکمل ہوگیا ۔سیکورٹی کے مکمل اور بھرپور انتظامات کے باعث کسی بھی پولنگ سٹیشن پر کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیااس موقع پر تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
کی گئی تھی ۔ضلع ایبٹ آباد کی ضلع کونسل کی پانچ جبکہ تحصیل کونسل کی ایک نشست پر انتخابات ہوئے ۔واضح رہے کہ مذکورہ یونین کونسلوں یعنی یونین کونسل کاکول ،یونین کونسل شیخ البانڈی ،یونین کونسل بکوٹ ،یونین کونسل کٹھوال اور یونین کونسل نملی میرا اور تحصیل کونسل جھنگڑا کی نشستیں یہاں کے اراکین کی جانب سے ضلع وتحصیل کونسل کی نشست کو چھوڑ کر قومی و صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کے باعث خالی ہوگئی تھیں ۔مذکورہ نشستوں میں یونین کونسل کاکول پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق ناظم ضلع ایبٹ آباد علی خان جدون نے حلقہ این اے 16سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے خالی کی تھی ۔جس ان کے حمایت یافتہ امیدوار نوید خان جدون کامیاب قرار پائے ہیں ،جنہوںنے اب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1913ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اظہر خان کو 1831ووٹ ملے ہیں ۔جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار وسیم عباسی کو 877ووٹ حاصل ہوئے ۔یونین کونسل شیخ البانڈی جوآزادامیدوار وسیم خان جدون نے خالی کی تھی اس نشست پر پاکستان تحریک انصا ف کے نبیل خان کامیاب قرار پائے ہیں جنہوںنے 1550ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خرم خان 1225ووٹ
لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،اس نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار وسیم تنولی کو صرف 302ووٹ حاصل ہوپائے ہیں ۔اسی طرح یونین کونسل بکوٹ کی نشست جو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر عباسی نے چھوڑی تھی لیکن یہ نشست اب مسلم لیگ کے ہاتھ آگئی ہے جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار الیاس عباسی نے 3ہزار811ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار عباسی کو شکست دی ۔پی ٹی آئی کے سردار وقار نبی کی چھوڑی نشست یونین کونسل نملی میرا پر آزادامیدوار ملک ایوب2200،سردار اقبال مسلم لیگ ن 1600،جبکہ پی ٹی آئی کے سردار طارق فرید1400 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے ۔یونین کونسل کٹھوال میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک معروف کے حصے میں آئی جنہوں نے 2040ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید محبوب شاہ کو 1880ووٹ حاصل ہوئے ۔تحصیل کونسل جھنگڑا کی واحد نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اظہر کے ہاتھ آئی جنہوںنے 3ہزار 129ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شیرافضل خان کو2674ووٹ حاصل ہوپائے ہیں ۔ صوابی سے نامہ نگار کے مطابق ضلع صوابی میں اتوار کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی صوابی ڈیمو
کریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل چھوٹا لاہور سے صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے مولانا شہا ب الدین نے 1612ووٹ لے کر ضلع کونسل صوابی کے رکن منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل امیدوار پی ٹی آئی کے شاہ خالد نے 1410ووٹ ،مسلم لیگ (ن) کے کرامت اللہ نے 802،آزاد امیدوار اسفند یار خان نے 992ووٹ لئے ۔ یونین کونسل ڈاگئی سے صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار اے این پی کے ڈاکٹر اشرف خان نے 1715ووٹ لے کر ضلع کونسل صوابی کے رکن منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار منور گل نے 1536ووٹ حاصل کئے یونین کونسل کلابٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عدنان رحیم نے 1352ووٹ لے کر تحصیل کونسل ٹوپی کے ممبر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل امیدوار صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار قومی وطن پارٹی کے عابد خان نے 802اور آزاد امیدوار اعجاز خان نے 785ووٹ حاصل کئے اسی طرح ویلج کونسل کالا سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان احمد خان ایڈوکیٹ نے 1018ووٹ لے کر ویلج کونسل کالا کے رکن منتخب ہو گئے جب
کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ریاض خان نے 630ووٹ حاصل کئے ۔چار وں یونین کونسلوں میں ہونے والی ضمنی انتخابات پُر امن رہے کسی پولنگ اسٹیشن میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں یو سی زروبی سے پی ٹی آئی کے امیدوار عابد عزیز تحصیل کونسل ٹوپی کے لئے ،یو سی کھنڈہ سے پی ٹی آئی کے علی حیدر باچا ضلع کونسل صوابی کے لئے اور یو سی سلیم خان سے اے این پی کے اجمل خان تحصیل کونسل صوابی کے لئے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو چکے تھے جبکہ یو سی کالو خان سے اے این پی کے جلال بایار بھی یوتھ کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو چکا تھا جب کہ یونین کونسل باجا بام خیل ، ملک آباد ، پنج پیر ، متنی چنگن، ترکئی ، گندف ، مینئی ، سلیم خان سنٹرل اور اسماعیلہ میں کسی امیدوار کی جانب سے داخلہ نہ ہونے کے سبب الیکشن نہ ہو سکا اور یہ تمام نشستیں خالی پڑے ہیں۔اوگی سے نامہ نگار کے مطابق یونین کونسل کٹھائی سے ضلع کونسل کی خالی نشست پرمسلم لیگ ن اورچھجڑگروپ کے نامزدامیدوارملک اعجازنے میدان مارلیا،لائق محمدخان ایم پی اے کی اس آبائی یونین کونسل میں انکے حمایت یافتہ امیدوارمسلسل تیسری وہ یہ نشست جیت کرہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوگئے،اس یوسی سے ممبرضلع کونسل منتخب ہونےوالےملکاعجازنے1527ووٹ حاصل
کئے،دوسرانمبرآزادامیدوارافتحاراعوان رہاجنکے حصہ میں1023 ووٹ آئے،پی ٹی آئی امیدوارڈاکٹرعارف620 ووٹ لیکرتیسرے اورآخری پوزیشن لے سکے،پولنگ کاآغازصبح سے پرامن اورخوشگوارماحول میں شروع ہواجوبغیرکسی وقفہ کے جاری رہا،امن وامان کاقیام یقینی بنانے کیلئے ہرپولنگ سٹیشن پرپولیس کی نفری بھی الرٹ تھی،جنکی نگرانی اے سی بابرخان تنولی اورڈی ایس پی ابرارخان،ایس ایچ اوتھانہ اوگی ناصرخان نے کی،الیکشن میں فتح کے بعدکٹھائی میں ملک اعجازکی رہائشگاہ پربڑی تعدادمیں لوگ امڈآئے اورزبردست جشن کاسماں رہا،لائق محمدخان ایم پی اے بھی مبارکباددینے ملک اعجازکی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ادھر تورغرضلع میں یونین کونسل شنگلدارکی تحصیل کونسل کی خالی نشست پرسابق ممبر اور آزاد امیدوار مولاناعبدالقدیردوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے جیت گئے،فاتح امیدوارنے 109 3ووٹ لئے،انکے مدمقابل معادم خان 525ووٹ لے سکے،مولاناعبدالقدیرجوکہ پہلے بھی یہاں سے تحصیل ممبربنے،بعدازاں انہیں تحصیل ناظم جدباءکے عہدہ پرفائزہونے کابھی اعزازحاصل ہواجنہوں نے ریکارڈکام بھی کئے،تاہم 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انہوں نے تحصیل نشست چھوڑی ،مگرصوبائی الیکشن نہ جیت سکے،ضمنی الیکشن میں دوبارہ انہوں نے تحصیل نشست پرداخلہ کیااوریکطرفہ مقابلہ کے بعدمیدان مارلیا۔پبی سے نامہ نگار کے مطابق بلد یا تی ضمنی الیکشن تارو ویلج کو نسل میں جنرل نشست پر پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ نے کا میا بی حا صل
کی پو لنگ کے موقع پر ضلعی انتظا میہ سخت حفا ظتی اقدا مات کئے گئے تھے پو لنگ پر امن ما حول میں ہوئی گور نمنٹ ہا ئی سکول تارو میںقا ئم پو لنگ سٹیشن میں پولنگ صبح شروع ہو ئی واحد جنرل نشست پر پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ اور اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار تنور یر احمد کے در میان ون ٹو ون مقا بلہ ہوا جس میں پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ نے830 ووٹ لیکر کا میا بی حا صل کی اور اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار تنور یر احمد نے767 ووٹ لئے الیکشن پر امن ما حول میں ہوا ۔لکی مروت سے نامہ نگار کے مطابق دیہی کونسل برگئی میں جنرل کونسلر کی واحد خالی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوئے، جنرل کونسل کی واحد نشست پر پانچ امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔ رائے دہندگان کی سہولت کے لئے دو مردانہ اور ایک زنانہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے، پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی مکمل کرکے انتخابی عملہ پولیس کی مکمل سیکورٹی
میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی پہنچ گیا جہاں نتائج ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کرادیئے گئے ۔غیر حتمی نتائج کی رو سے مقصول خان 507ووٹ لے کر جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔دیر لوئر سے نامہ نگار کے مطابق ضلع دےر پائےن کی سات ےونےن کونسل کے ضمنی انتخابات مےں جماعت اسلامی نے دو جبکہ پی ٹی ائی نے تےن نشستیں جیت لیں ضلع دیر پائین میں سات یونین کونسلز کوٹو،رباط،منجائی،حےاسےری ،میدان کوٹکے،خال اور طورمنگ میں صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغےر کسی وقفے تک پولنگ کاعمل جاری رہا الیکشن پر امن ماحول میں ہوا کسی بھی علاقہ سے کوئی ناخوشگورار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ےونین کونسل حےا سیری میں جماعت اسلامی کے امےدوار رحیم اللہ ،یونین کونسل خال مےں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کلیم اللہ ےونےن کونسل کوٹو میں پی ٹی ائی کے امیدوار عاصم شعیب یونین کونسل کوٹکے سالم خان منجائی یونین کونسل پی ٹی ائی کے امیدوار حجاج خان یونین کونسل رباط میں آزاد امیدوار سید عالم شاہ عرف تھانے خان ےونین کونسل طورمنگ میں اے اےن پی کے ملک فضل الرحمن کامےاب قرار پائے جبکہ وویلج کونسل غواڑگے میں جماعت اسلامی کے اعجاز
احمد یوتھ اوت وویلج کونسل ملاکنڈ میں جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر حسین الرحمن نے جیت لیا ۔ ٹانک سے نامہ نگار کے مطابق ٹانک ضمنی بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاایم ایم اے کو بد ترین شکست کا سامنا ہوا یوسی گل امام میں پی ٹی آئی اور یوسی ووڑسپون میں آزاد امیدوار بازی لے گیا ضلع کونسل کی ایک اور تحصیل کونسل کی دو نشستوں پر 17امیدواروں نے حصہ لیا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل ٹانک سٹی ٹو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ نے1021ووٹ لیکر پہلی جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت ارامانی 682ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یو سی گل امام میں پی ٹی آئی کے خالد خان کنڈی نے 1930ووٹ لیکر پہلے جبکہ جے یو آئی کے گل رحمن 1897ووٹ لیکر دوسر نمبر پر رہے یو سی ووڑسپون میں آزاد امیدوار نیاز علی بیٹنی نے 1623ووٹ لیکر پہلے جبکہایم ایم اے کے یونس خان بیٹنی حیدروال869ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یو سی شاہ عالم ویلج کونسل سے جنید خان نے 442ووٹ لیکرضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ایم ایم اے کاکوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکا ضمنی انتخابا کے
موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کیلئے تھے 39328ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھاووٹروں کا ضمنی انتخابات میں عدم دلچسپی کے باعث ووٹوں کا ٹرن آوٹ نہ ہونے کے برابر تھا ضمنی انتخابات کیلئے 39پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن پر 482پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا الیکشن کمیشن کے افسران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے سیکورٹی انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ہنگو سے نامہ نگار کے مطابق ضلع ہنگو میں بلدیاتی انتخابات میںسرہ غنڈی ویلج کونسل نشست پر جے یو آئی کے امیدوارمفتی عمران نے955ووٹ لیکر پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دیدی۔7 میں سے 6 خالی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ صرف نیبر ہوڈ کونسل سرہ غنڈی ٹل میں ویلج کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوئی۔ سابق ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ کی خالی کردہ ضلع کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار ابراہیم خان بنگش بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ضلع کونسل کی دوسری نشست خان باڑی سے شہر یار بنگش بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح دیگر 4 ویلج کونسلرزکی نشستوں پر بھی کونسلرز بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ صرف نیبر ہوڈ کونسل سرہ غنڈی ٹل میں جنرل نشست پر پولنگ کا عمل
کیا گیا جو کہ4 بجے تک پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہا اور ووٹرز نے بھر پورطریقے سے حق ر ائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔ یہاں پر 5 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں 3 مردانہ اور زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہےں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مفتی عمران نے 955ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہدایت بنگش نے 338ووٹ لئے۔اس موقع پر کامیاب امیدوارمفتی عمران نے علاقہ عوام کا شکریہ ادا کیا اور بہتر انداز میں علاقے کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ الپوری سے نامہ نگار کے مطابق شانگلہ میںایک ضلعی کونسل ،ایک تحصیل کونسل جبکہ دو جنرل ویلج کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے ، شانگلہ کے اس ضمنی انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا ۔ بلدیاتی ضمنی الیکشن کےلئے شانگلہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے ، 29 پولنگ سٹیشنوں پر 700 سے زائد پولیس جوان تعینات کر دیئے گئے تھے ۔
The post بریکنگ نیوز : ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ۔۔۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے کو بڑا سرپرائز مل گیا، کل ہونیوالے الیکشن کے تفصیلی نتائج اس خبرمیں ملاحظ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
کراچی ( ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے ، آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق سندھ حکومت کے
مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کا کہ اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اور آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے ؟مشیر اطلاعات و قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ موصوف کپتان اور انکی جماعت کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہوں گے، فساد چودھری آئندہ حکومت کے ترجمان بننے کی مشق کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں محسنوں سے احسان فراموشی کرنا فواد چودھری کے خون میں شامل ہے اور یہ موصوف عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے بھی آستین کے سانپ ثابت ہوں گے ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے لاہور کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست سازش سے شروع ہوتی ہے اور سازش پر ختم۔ 90ء کی دہائی میں جنرل حمید گل سے مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کیخلاف سازشیں کرتے رہے جس کا بھانڈاعبدالستار ایدھی نے پھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، سازشی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کا احتساب قبول ہے لیکن انتقام کی مزاحمت کریں گے۔
The post یہ شخص عمران خان کے لیے آستین کا سانپ ثابت ہو گا ۔۔۔ نامور سیاستدان نے وزیراعظم پاکستان کو خبردار کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے سے صنم بھٹو نے انکار کر دیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو دیار غیر سے بلوا کر کہا گیا وہ نیب اور حکومت کیخلاف تحریک میں پارٹی کی جانب سے قیادت کر یں،
جس پر صنم بھٹو نے اپنے بھانجوں اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کسی صورت بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں اور انکی خواہش ہے یہ قیادت فریال یا بلاول ہی کریں اور میری خواہش ہے شہید رانی کے ویژن اور سوچ پر پارٹی کام کرے ،میری دعائیں ساتھ ہونگی،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے صنم بھٹو نے یہ بھی کہا وہ اپنی فیملی سے مشورہ کرکے حتمی جواب دیں گی لیکن یہ بات اٹل ہے صنم بھٹو کو سمجھ آ چکی ہے محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور انکی بہن کا سہارا لیکر اس تحریک کو چلانے کی جو کاوش ہے اور اس کے سیاسی مقاصد سے بھی وہ بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کسی صور ت ایسے عمل کا حصہ نہیں بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے سے صنم بھٹو نے انکار کر دیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو دیار غیر سے بلوا کر کہا گیا کہ وہ نیب اور حکومت کے خلاف تحریک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قیادت کریں،جس پر صنم بھٹو نے اپنے بھانجوں اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں اور انکی خواہش ہے کہ یہ قیادت فریال یا بلاول ہی کریں اور میری خواہش ہے کہ شہید رانی کے ویژن اور سوچ پر پارٹی کام کرے میری دعائیں ساتھ ہونگی۔
The post صنم بھٹو نے پیپلز پارٹی والوں کو بڑ ا جھٹکا دے دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم قومی خزانے کی حفاظت خود سے زیادہ کر رہے ہیں ، لوٹ مار، کرپشن اور بد انتظامی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق شفقت محمود انتخابی حلقے میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق شفقت محمود انتخابی حلقے میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان خود سے زیادہ قومی خزانے کی حفاظت کرتے ہیں۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا ’دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں سالوں سے جاری بد انتظامی پر قابو پا رہے ہیں، احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، اب بہت واویلا سنائی دے گا۔‘شفقت محمود کا کہنا تھا ’لوٹ مار کرنے والے گرفت میں آئیں گے تو شور سنائی دے گا، نواز شریف 3 سال سے منی ٹریل پیش نہیں کر سکے، اخلاقی طور پر شہباز شریف کو پی اے سی کا سربراہ نہیں بننا چاہیے۔‘وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے شخص کو ذمہ داری کیسے دی جائے جس پر لوٹ مار کے کیس ہوں، پارٹی کے اندر بھی آواز اٹھی، چوری کے ملزم کو ذمہ داری نہ دیں لیکن اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ فیصلہ کرنا پڑا۔وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کے احاطے میں جدید یونی ورسٹی کی عمارت قائم کی جائے گی۔ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے ، لوٹ مار کرنے والے گرفت میں آئیں گے تو شور سنائی دے گا۔
The post وزیر اعظم قومی خزانے کی حفاظت کیسے کر رہے ہیں ؟ شفقت محمود نے قوم کو بتا دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔واجد ضیاء نے ریلوے پولیس کے عہدے کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کا 19 دسمبر کو ایف آئی اے سے ریلوے پولیس میں تبادلہ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی سربراہی واجد ضیاء کو سونپی تھی جو ایف آئی اے میں خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے آئی جی ریلوے پولیس کا چارج سنبھالا تو ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے انہیں ریلوے پولیس کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔یاد رہے کہ 19 دسمبر کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے واجد ضیاء کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کیا گیا تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق گریڈ 21 کے افسر واجد ضیاء کو آئی جی پاکستان ریلوے پولیس تعینات اور سابق آئی جی ریلوے مجیب الرحمان کو فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔واجد ضیاء اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
The post پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ نے کس بڑے عہدے کا چارج سنبھال لیا ؟ بریکنگ نیوز آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے سول کورٹ کے جج حبیب اللہ نے نوازشریف کی استدعا منظور کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے اکاونٹ میں موجود 93 لاکھ، 31ہزار 922 روپے منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کی سول کورٹ سے رجوع کیا۔
سول کورٹ میں دائر درخواست میں بیگیم کلثوم نواز کی وفات کا سرٹیفکیٹ، بنک اکاونٹس کی تفصیلات لف کرتے ہوئے نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کلثوم نواز مرحومہ کے انتقال کے بعد ان کے اکاونٹس سے رقم منتقل کروانے کے لیے سیکسیشن رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔اخباری اشتہار اور کسی بھی شخص کی جانب سے کلیم نہ آنے کی صورت میں سول کورٹ کے جج حبیب اللہ نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئی جا نشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے 4 بنک اکاونٹس تھے ، جن میں 93لاکھ 31ہزار سے زاہد کی رقم موجود ہے۔حبیب بنک کی برانچ شریف ایجوکیشن سٹی میں 15 لاکھ 50 ہزار 880 روپے ، اسٹینڈرڈ چارٹر گلبرگ برانچ میں 73 لاکھ 85 ہزار 691 روپے ، الائیڈ بنک میں 13لاکھ ، یو بی ایل جوہر ٹاون میں 3لاکھ 81ہزار سے زاہد موجود ہیں ۔ سول کورٹ میں دائر درخواست، میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف کوئی بھی رقم واجب الادا نہیں ہیں ۔ عدالت نے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نواز شریف کو جانشینی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔
The post احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل ہی نوازشریف کو بڑی خوشخبری مل گئی، عدالت نے کھلی چھوٹ دیدی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہو چکی ہے جبکہ صحافی کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے
جن میں سے کچھ عدالت داخلے کی اجازت نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے صحافیوں کو روکنے کی کوشش کی تو ایک صحافی پولیس کے دھکوں کی زد میں آ کر ہوش و حواس کھو بیٹھا جسے ساتھی صحافیوں نے اپنے طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی۔ بے ہوشی کی حالت میں صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے جبکہ صحافی برادری اس واقعے پر سراپا احتجاج ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے صحافیوں کو روکنے کی کوشش کی تو ایک صحافی پولیس کے دھکوں کی زد میں آ کر ہوش و حواس کھو بیٹھا جسے ساتھی صحافیوں نے اپنے طورپر طبی امداد دینے کی کوشش کی۔ صحافی برادری اس واقعے پر سراپا احتجاج ہے۔ صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔یاد رہے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر جمع ہو چکی ہے جبکہ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے جن میں سے کچھ عدالت داخلے کی اجازت نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔
The post فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایک اور صحافی پر تشدد :احتساب عدالت کے باہر کیا واقعہ پیش آیا؟ صحافی برادری میں غصے کی لہر دوڑ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے نواز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں سزا ہوگی کیونکہ ادارے ان کیخلاف کیسز کو غلط ثابت نہیں ہونے دیں گے ۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہانیب کا مقصد سیاستدانوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے ۔ اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو میں یہ فیصلہ منظور نہیں کرو ں گا ۔ صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے حوالے سے یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے یو ٹرن کی وجہ سے یہ کام رک سکتا ہے تاہم اس معاملے پر حکومت کیلئے یو ٹرن لینا آسان نہیں ہوگا ۔ شہباز شریف کے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے مطالبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا انہوں نے اس کی پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی ۔ پارلیمنٹ میں تقریباً تمام جماعتوں نے اس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ بننے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے خود اپنے پروڈکشن آرڈر دے سکیں گے ۔ انہوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا عمران خان دنیا بھر میں تقاریر کر رہے ہیں تاہم قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب ہیں ۔ عمران خان پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہیں وہ اس قابل ہی نہیں کہ اسمبلی میں سوالات کا جواب دے سکیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میڈیا کو سینسر شپ جبکہ میڈیا انڈسٹری کو منافع بخش بنانے والے ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے ۔
The post نواز شریف کو سزا ہو گی یا نہیں ؟ سینئر سیاستدان نے بڑی پیش گوئی کر دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار اہم ہے اور ان کے دوروں اور ملاقاتوں سے باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔گزشتہ روز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا افغانستان میں قیام امن کیلئے آرمی چیف کے دوروں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ کرتارپور افتتاح سے پہلی مرتبہ بھارتی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ خطے کے ممالک سے بہتر تعلقات میں آرمی چیف کی خاموش ڈپلومیسی کا عمل دخل ہے، قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی کے خاتمہ میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امریکہ، ایران اور خطہ کے دوسرے ممالک سے خراب تعلقات کو بہتر بنانے میں آرمی چیف کی خاموش ڈپلومیسی کا مؤثر عمل دخل ہے اور آرمی چیف کے دوروں اور ملاقاتوں کے نتیجہ میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں پھر سے باہمی اعتماد کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔ پرویز الٰہی کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبہ کے افتتاح سے پہلی مرتبہ بھارت کی قیادت سفارتی محاذ پر بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوروں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور یکجہتی کیلئے جنرل باجوہ کی خدمات ہماری تاریخ کا ایک روشن باب بن چکی ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
The post عالمی سطح پر پاکستان کو اہم بنانے میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کردار ۔۔۔۔ چوہدری پرویز الٰہی بھی چیف کی حمایت میں میدان میں آ گئے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب نے عزم ظاہر کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا سلسلہ روکا جائے گا اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لائیں گے۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے قوم کو خود احتسابی کا پیغام بھی دیدیا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے
کا اعادہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کا اعلان کر دیا۔ اقربا پروری اور رشوت ستانی کے خاتمے سے ہی کرپشن فری پاکستان بنے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی ملکی ترقی اور خوشحالی میں بڑی رکاوٹ ہے، لوٹی دولت واپس لائی جائیگی۔ میگا کرپشن کے 179 مقدمات میں سے 105 کے ریفرنس دائر کئے جا چکے ہیں۔ احتساب عدالتوں میں 900 ارب روپے کی کرپشن کے 1210 مقدمات زیر سماعت ہیں، ان کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ذمہ داری ہے۔جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے297 ارب روپے برآمد کرکے واپس قومی خزانہ میں جمع کرائے گئیانہوں نے کہا کہ نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے الگ سیل قائم کیا ہے۔ نیب نے مفتی احسان مضاربہ مقدمہ معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا تھا۔معززاحتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ نیب نے بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے نیب کا سب سے بڑا مقدمہ جیتا۔ نیب مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث 34ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث دیگر ملزمان کو انٹر پول کے زریعے واپس لانے کی بھرپور کاوشیں کررہا ہے۔
The post منی لانڈرنگ کے خاتمے اور لوٹی دولت واپس لانے کی طرف بڑی پیش رفت ۔۔۔ چیئرمین نیب نے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے، پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے، 100دن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔وزیراعلی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وسائل کا رخ صرف چند علاقوں تک محدود تھا۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ علاقے محرومیوں اورپسماندگی کا شکار ہوتے گئے، وسائل کا رخ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وسائل کا رخ صرف چند علاقوں تک محدود تھا۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ علاقے محرومیوں اورپسماندگی کا شکار ہوتے گئے، وسائل کا رخ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی طرف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے، نئے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 100 دن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 9 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے عوام اور ملک سے غداری کرتے ہیں، حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
The post تحریک انصاف حکومت عوامی حکومت ۔۔۔ عثمان بزدار نے عوام کا دل خوش کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور( ویب ڈیسک)ہیواوے ایک بہترین اسمارٹ فون میں شمار کیا جاتا ہے، ہواوے کمپنی نے مزید اپنی نئی شکل متعارف کروایا تھا۔ ہیواوے نے پی 20 پرو کی شکل میں دنیا کا پہلا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب یہ کمپنی جلد اس کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرنے
والی ہے۔ہیواوے پی 30 اور پی 30 پرو میں یہ کمپنی پوری توجہ کیمرہ سسٹمز پر مرکوز کررہی ہے اور اسے مارکیٹ میں دستیاب سب سے بہترین ڈیوائسز بنانا چاہتی ہے۔اسمارٹ فونز تفصیلات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف ایون بلاس کے مطابق ہیواوے پی 30 میں ٹرپل لینس رئیر کیمرہ دیا جائے گا جن میں سے ایک 40 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ حیران کن 5x لوس لیس آپٹیکل زوم کا فیچر بھی ہوگا۔ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ موجود ہوگا۔ دوسری جانب پی 30 پرو ممکنہ طور پر 4 بیک کیمروں سے لیس ہوگا جو کہ 10x لوس لیس آپٹیکل زوم کے ساتھ پہلے سے بہتر تھری ڈی سنسر بھی دیا جائے گا، تاکہ فاصلے کا تعین اور فوکس ایفیکٹس بناسکے۔اس فون کے مختلف کانسیپٹ ڈیزائن سامنےآچکے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ نوچ کی جگہ اس بار ٹیر ڈراپ نوچ دیا جائے گا۔ ہیواوے پی 20 اور پی 20 پرو مارچ 2018 میں متعارف کرائے گئے تھے تو امکان ہے کہ نئے فونز بھی اگلے سال مارچ میں ہی سامنے آئیں گے۔ پی 20 پرو کے 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگا پکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر سے لیس تھا، جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے۔
The post اسمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب : ہواوے کی نئی پیشکش نے صارفین کے دل جیت لیے ، اسکی ناقابل یقین خصوصیات اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں عیسائی برادری 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے طور پر مناتی ہے اور یہ سوچنا مشکل ہے کہ کرسمس اس تاریخ کے علاوہ کسی اور دن منائی جائے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے 3
صدیوں بعد عیسائی برادری نے اس تہوار کو منانے کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ کو منتخب کیا۔ مگر کیوں؟ حالانکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مستند یوم پیدائش کسی کو معلوم ہی نہیں۔ ہسٹری ڈاٹ کام کے مضمون کے مطابق انجیل میں بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کوئی واضح تاریخ پیدائش کا ذکر نہیں اور کچھ عیسائی عالمین کا کہنا ہے کہ پیدائش کے ذخر میں بھیڑوں کا حوالہ عندیہ دیتا ہے کہ ان کی پیدائش شاید سردیوں میں نہیں موسم بہار میں ہوئی۔ تو پھر 25 دسمبر کا انتخاب کیسے کرلیا گیا؟ درحقیقت یہ تاریخ رومن کیتھولک تاریخ دان Sextus Julius Africanus سے سامنے آئی تھی ۔انہوں نے 221 عیسوی میں تاریخ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے طور پر پیش کی تھی۔ مزید براں ابتدا میں عیسائی رہنما سالگرہ منانے کو کافرانہ روایت قرار دیتے تھے لیکن ایسا بھی نہیں وہ اسے اپنانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ تیسری صدی میں رومن سلطنت نے عیسائیت کو اپنایا نہیں تھا اور وہ 25 دسمبر کو اپنے دیوتا کی سالگرہ مناتے تھے اور عام تعطیل ہوتی تھی اور ایک مقبول رومن تہوار کا انعقاد بھی ہوتا تھا۔تو اس زمانے میں عیسائی مذہبی رہنما اس کافرانہ جشن کا متبادل فراہم کرنا چاہتے تھے۔336 عیسوی میں رومن چرچ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم پیدائش باضابطہ طور پر 25 دسمبر کو منانا شروع کردیا، یہ وہ زمانہ تھا جب قیصر روم قسطنطین عیسائیت قبول کرچکے تھے۔
The post 25دسمبر کرسمس کا دن نہیں ہوتا۔۔! یہ انجیل میں موجود نہیں ہے تو پھر اس کی حقیقت کیا ہے؟ ایک معلوماتی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
مصر(ویب ڈیسک) شمال مشرقی مصر میں صدیوں بلکہ ہزاروں سال سے ایک رسم جاری ہے جس میں ملزم کو ایک گرم دہکتا ہوا چمچہ چاٹ کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا پڑتی ہے۔ یہ عین اسی طرح کی رسم ہے جو بلوچستان میں بھی رائج ہے جہاں لوگوں کو بے گناہی ثابت کرنے کے
لیے دہکتے ہوئے انگاروں پر چلنا پڑتا ہے۔ مصر کے بدو قبائل میں رائج اس رسم کو بِشاہ یا البشعہ کہا جاتا ہے ۔ کسی جرم کے ملزم کو ایک امتحان سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے قبائلی جرگہ لوہار کی بھٹی میں آگ لگا کر کسی چمچے یا کفگیر کو اتنا دہکاتا ہے کہ وہ سرخ ہوجاتا ہے۔ ملزم کو بے گناہی ثابت کرنے کے لے اسے زبان سے چھونا ہوتا اور اگر وہ بے گناہ ہو تو اس کی زبان نہیں جلتی جبکہ رسم کے مطابق مجرم کی زبان پر آبلہ پڑ جاتا ہے۔ ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ رسم قدیم عراق سے جاری ہے جب اس کا نام میسوپوٹیمیا تھا۔ تاہم یہ ایک زمانے میں سعودی عرب اور اردن میں بھی جاری تھی جسے اب ترک کردیا گیا ہے۔ مصر میں اسے مشکوک افراد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جہاں عینی شاہدین موجود نہیں ہوتے۔جھوٹ پکڑنے والی اس قدیم مشین کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ جھوٹا شخص مضطرب ہوتا ہے جس کا منہ خشک ہوتا ہے اورخشک زبان گرم فولاد سے جل جاتی ہے۔ جبکہ سچے شخص کی گیلی زبان جلنے سے محفوظ رہتی ہے ۔
The post جہالت کی انتہا، سچ اور جھوٹ کا پتا لگانے کیلیے ایسا عمل کیا جاتا ہے کہ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا ملنے یا نہ ملنے پر جواریوں نے کروڑوں روپے کا جوا لگا دیا ،اکثریت نے جیل کو فیورٹ قرار دیکر 40 پیسے ریٹ مقرر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے فیصلے پر کئی چہ مگوئیاں
ہو رہی ہیں اور ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ نواز شریف اپنی سالگرہ کے دن جیل ہوں گے یا اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امراء ہوں گے اس پر بھی جواریوں نے کروڑوں روپے کا جواء بک کر لیا ہے‘جیل جانے کو فیورٹ قرار دیکر 40 پیسے ریٹ مقرر کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے معززجج محمد ارشد ملک آج فیصلہ سنائیں گے، اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف خود بھی عدالت موجود ہوں گے۔ العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، جن میں پیش کردہ شواہد اور وکلا کی جرح کے بعد فیصلہ 19 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ نوازشریف مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 مرتبہ محمد ارشد ملک کی عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ 19 دسمبر کو احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کی جانب سے 24 دسمبر کو ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے سبب کرپشن ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
The post نواز شریف جیل جائیں گے یا گھر، کروڑوں کا جوا لگ گیا، کیا فیصلہ فیورٹ ہے ؟ جانیے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
شیخوپورہ(ویب ڈیسک) حالات ٹھیک ہونے والے نہیں ہیں شاہد اس لیے ہر دن فحش حرکتیں ہوتی ہیں۔ فیروز والا تھانے کی حدود میں موچیاں والا کے علاقے میں خود کو پیر کہلانے والے شخص نے بیٹے کی خواہش لیے آئی 4 بیٹیوں کی ماں کا ریپ کردیا۔ پولیس کی معلومات کے مطابق مذکورہ
خاتون جعلی پیر کے پاس اکثر جایا کرتی تھیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز خاتون مبینہ ملزم کے پاس معمول کے مطابق گئی تھیں جہاں فراڈیے پیر نے انہیں نشہ آور شربت پلایا۔انہوں نے بتایا کہ نشہ آور شربت پیتے ہی خاتون اپنے حواس کھو بیٹھیں جس کے بعد مبینہ ملزم نے ان ہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ فیروز والا پولیس کے مطابق جب خاتون گھر واپس نہیں آئیں تو ان کے شوہر جعلی پیر کے گھر گئے جہاں انہیں نشے کی حالت میں زمین پر پایا۔خاتون کے ہوش میں آنے کے بعد اس خاتون نے اپنے شوہر کو خود پر بیتی سنائی جس کے بعد ان کے شوہر نے فیروز والا پولیس میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس کی جانب سے خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ریپ کی تصدیق کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
The post شیخوپورہ: جعلی پیر نے 4 بیٹیوں کی ماں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جعلی پیر کا شرمناک طریقہ واردات اس خبر میں جانیے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور( ویب ڈیسک) فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہو چکا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ٹریلر دیکھ کر فلم کی تعریفوں کے پُل باندھنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں، بالی وڈ سلیبرٹیز بھی شامل
ہیں۔ بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔21 دسمبر کو ریلیز ہونے والا 2 منٹ 22 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے، جس میں فواد خان ‘مولا جٹ’ اور حمزہ علی عباسی ‘نوری نتھ’ کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔ اس ٹریلر میں ایکشن کے ساتھ ساتھ رومانس کا تڑکا بھی نظر آیا جبکہ مولا جٹ اور نوری نتھ کی لڑائی نے بھی مداحوں کو دانتوں میں انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا۔عالیہ بھٹ نے ٹریلر دیکھنے کے بعد لکھا، ‘کیا ہی شاندار ٹریلر ہے۔’اس سے قبل سونم کپور نے بھی اپنے انداز میں فواد خان کی تعریف کی۔اس سے قبل سدھارتھ ملہوترا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد خان کو مخاطب کرکے لکھا تھا، ‘کیا بات ہے میرے دوست، کتنا خوبصورت ٹیزر اور کاسٹ ہے۔’دوسری جانب ڈائریکٹر، فلمساز اور میزبان کرن جوہر نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد فواد خان کے نام اپنے پیغام میں لکھا تھا، ‘یہ زبردست ہے۔’ یہ فلم اگلے برس عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جسے پاکستانی اور چینی سینماؤں میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔
What a brilliant brilliant trailer 🌟🌟🌟🙌 https://t.co/tQjL9TQXGg
— Alia Bhatt (@aliaa08) December 23, 2018
FK you 🌟 https://t.co/SrfHkKEyu8
— Sonam K Ahuja (@sonamakapoor) December 22, 2018
Kya baat hai mere dost 🙂 what a beautiful teaser and cast .. always an ardent admirer of @TheMahiraKhan and u and now with @HumaimaMalick and @iamhamzaabbasi it’s a double whammy! Can’t wait to watch this one…. https://t.co/IjuGmgTG6A
— siddharth malhotra (@sidpmalhotra) December 21, 2018
Fawad this looks amazing!!!! Congratulations and am sure it will be a massive success!!! 💪😎😎❤️🔥 https://t.co/TOHf0uOxJn
— Karan Johar (@karanjohar) December 22, 2018
The post ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے ٹریلر پر بھارتی اداکاروں کا دلچسپ رد عمل۔۔۔ لالی وڈ کے لیے سرپرائز جیسی خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور (ویب ڈیسک) جب پاکستان بنا تو ہمارے حصے میں صرف ایک سو کے قریب سینئر سول سرونٹ آئے۔ ان میں سب سے اہم چوہدری محمد علی تھے جو نوزائیدہ مملکت کے سیکرٹری جنرل بنے۔ وہ دوسری جنگ عظیم میں انڈین گورنمنٹ کے ڈی جی سپلائز رہے۔ ان کا تعلق اکاؤنٹ سروس سے تھا۔
1946نامور کالم نگار جاوید حفیظ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ میں کانگریس اور مسلم لیگ کی مخلوط گورنمنٹ بنی تو لیاقت علی خان کو وزیر خزانہ کا قلمدان پیش کیا گیا۔ نوابزادہ صاحب ذرا پریشان تھے کیونکہ بجٹ بنانے کے دن تھے۔ چوہدری محمد علی نے انہیں کہا کہ آپ یہ عہدہ فوراً قبول کرلیں اور باقی مجھ پر چھوڑ دیں۔ بجٹ چوہدری محمد علی نے بنایا اور کانگریس والے ششدر رہ گئے۔ ان کا خیال تھا کہ مسلمان حساب کتاب میں خاصے کمزور ہوتے ہیں۔ چوہدری صاحب بعد میں وزیراعظم بنے اور پاکستان کو 1956ء کا آئین دیا۔ ایک مرتبہ بیمار ہوئے تو ڈاکٹروں نے ملک سے باہر علاج کا مشورہ دیا۔ چوہدری صاحب نے حکومت سے قرض لیا۔ علاج کے بعد واپس آئے اور سارا قرض حکومت کو اقساط میں واپس کیا۔ ان کے اندرون ملک اور بیرون ملک کوئی قابل ذکر اثاثے نہ تھے۔ملک بنا تو لاکھوں مہاجرین انڈیا سے لٹے پُٹے آئے۔ انہیں کلیم کے مطابق گھر الاٹ کرنا آسان کام نہ تھا۔ کراچی میں سید ہاشم رضا اور اے ٹی نقوی جیسے آئی سی ایس کے سابقہ افسر تھے‘ جو اب سی ایس پی بن چکے تھے۔ ان افسروں کی نگرانی میں یہ بڑا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔
ایک مرتبہ سید اجلال حیدر زیدی سے پوچھا گیا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے اچھا دور کون سا تھا۔ سامعین کا خیال تھا کہ وہ ایوب خان کے دور کو سب سے اچھا کہیں گے کہ اُس زمانے میں پاکستان نے شاندار ترقی کی۔ زیدی صاحب کا جواب اس سے ہٹ کر تھا۔ وہ کہنے لگے کہ 1947ء سے لے کر 1955ء تک کا زمانہ پاکستان کا گورننس کے اعتبار سے گولڈن پیریڈ تھا۔ پھر وضاحت کی کہ اس زمانے میں پاکستان کو کوئی فارن ایڈ نہیں ملی اور ہمارے اپنے وسائل بے حد محدود تھے۔ مگر بہت بڑے چیلنج پر قابو پا لیا گیا کیونکہ ہماری سول سروس شاندار تھی۔قدرت اللہ شہاب نہ صرف سرکردہ بیورو کریٹ تھے بلکہ ایک صوفی بھی۔ ذہانت کا یہ عالم کہ سولہ سال کی عمر میں ریڈرز ڈائجسٹ کے منعقد کردہ عالمی مقابلے کے لئے مضمون لکھا اور اوّل انعام حاصل کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے انگلش کیا۔ 1941ء میں مقابلے کا امتحان دے کر آئی سی ایس کے لئے سلیکٹ ہوئے۔ وہ ریاست جموں و کشمیر سے آئی سی ایس بننے والے پہلے مسلمان تھے۔ گورنر جنرل غلام محمد‘ صدر سکندر مرزا اور صدر ایوب خان کے پرنسپل سیکرٹری رہے۔ ہالینڈ میں سفیر مقرر ہوئے تو جاتے ہی سوال کیا کہ میری سرکاری کار اتنی بڑی اور مہنگی کیوں ہے۔
اردو کی چھ کتابوں کے مصنف ہیں۔ انفارمیشن اور وزارت تعلیم کے فیڈرل سیکرٹری ہے۔ عشق رسولؐ میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ان کی تحریروں میں پاکستان سے محبت عیاں ہے۔ ایک مرتبہ علیل ہوئے تو کسی دوست نے پوچھا: آپ کی صحت کیسی ہے جواب دیا: الحمد للہ میری روحانی صحت اچھی ہے۔ ان کی ایمانداری پر کبھی کوئی انگلی تک نہ اٹھا سکا۔فواد حسن فواد 1960ء میں راولپنڈی کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تعلیم سر سید کالج سے حاصل کی۔ 1987میں ڈی ایم جی کے لئے سیلیکٹ ہوئے۔ یہ وہی سروس گروپ ہے جسے ایک زمانے میں سی ایس پی کہا جاتا تھا۔ جرمنی میں سفارت خانہ پاکستان میں کمرشل اتاشی رہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ کے سیکرٹری برائے عمل درآمد بنے۔ اُن کی اسی پوسٹنگ کے دوران آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیلئے نئے ٹھیکیدار کا انتخاب کیا گیا۔ اُن پر الزام ہے کہ وہ اس خلاف قانون کام میں شامل تھے اور اسی الزام کی وجہ سے وہ اب نیب کی تحویل میں ہیں لیکن گرفتاری سے پہلے تقریباً چار سال تک اقتدار کا ہما فواد پر مہربان رہا۔ 2013ء میں وہ کئی وفاقی سول سرونٹس کے مقابلے میں خاصے جونیئر تھے لیکن وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری بنے تو کئی بڑے بڑے سیاست دان اور فیڈرل سیکرٹری اُن سے چند منٹ ملاقات کے متمنی رہتے۔
فواد پر یہ بھی الزام ہے کہ اُن کے اثاثے ذرائع آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہیں راولپنڈی میں ایک پلازے کا مالک بھی کہا جا رہا ہے۔ دروغ برگردن راوی‘ کچھ باخبر لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ فواد نے لندن میں ایک خاصا مہنگا اپارٹمنٹ بھی خریدا ہوا ہے۔ عین ممکن ہے کہ یہ معلومات اور الزامات افترا ہوں لیکن دو تین دن پہلے یہ خبر بھی آئی کہ فواد نے نیب کو پلی بارگین کے لئے درخواست دی ہے۔ اگر یہ خبر صحیح ہے تو ملزم اپنے جرم کا اقرار کر رہا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہمارے موجودہ عہد میں فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی قبیل کے افسر کیوں پیدا ہو رہے ہی۔ انہیں اہم عہدے کیوں دیئے جاتے ہیں۔ آج کا سول سرونٹ مادی فوائد کے پیچھے کیوں دوڑ رہا ہے؟ کیا یہ حالات ہم نے خود پیدا کئے ہیں اور پھر خود ہی ماتم بھی کر رہے ہیں۔ میں نے 1972ء میں سول سروس اکیڈیمی جوائن کی تو زیر تربیت افسروں میں ایک خاص قسم کا پرائڈ نظر آیا۔ اسے تکبر نہیںکہا جا سکتا‘ فخر اس بات کا تھا کہ ہم اپنی محنت اور ذہانت کے بل بوتے پر اچھی سروس میں آئے ہیں‘ معاشرہ ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم نے ملک و قوم کی خدمت اسی طرح کرنی ہے
جیسے چوہدری محمد علی، قدرت اللہ شہاب اور الطاف گوہر جیسے افسروں نے کی۔ اکیڈیمی میں افسران بنگلے کوٹھیاں اور بینک بیلنس بنانے کا نہیں سوچتے تھے۔ یہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے ابتدائی ایام تھے۔ ایک دن خبر آئی کہ بھٹو صاحب کی حکومت نے 1300 افسروں کو نالائقی کی بنا پر فارغ کر دیا ہے۔ دستوری گارنٹی واپس لے لی گئی۔ فارغ کئے گئے افسروں کو شوکاز نوٹس تک نہ دیا گیا۔ یہاں سے سول سرونٹ کو سیاسی آقاؤں کا ذاتی غلام بنانے کا آغاز ہوا۔ سروسز کے لوگوں میں ایک عجیب قسم کا عدم تحفظ پیدا ہوا۔ غالباً پیپلز پارٹی کی حکومت یہی چاہتی تھی۔ پھر لیٹرل انٹری کے چور دروازے سے من پسند لوگ لائے گئے۔ 1973ء میں سیلیکٹ کئے گئے افسر کامن ٹریننگ پانے لگے ورنہ اس سے پہلے سول اور فارن گروس کے افسر علیحدہ ٹریننگ کرتے تھے۔ محمود و ایاز کو ایک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایک روز ڈی جی صاحب کو حکم ملا کہ زیر تربیت افسروں سے لاہور شہر کی شاہراہوں کی صفائی کرائی جائے تاکہ ان کے ذہنوں سے افسری کا خناس نکلے۔ ہمارے معاشرے کا نیوٹرل گیئر بہت ہی کمزور ہے۔ ہم افراط و تفریط کا شکار لوگ ہیں۔ 1973ء میں سارے پاکستان میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے افسر نے دوران ٹریننگ ہی سروس کو خیر با د کہہ دیا‘
اور اسے پرائیویٹ سیکٹر میں بہت اچھی جاب مل گئی۔ بھٹو صاحب نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو حکم دیا کہ روزانہ اپنے دفتر سے باہر آ کر عوام کی شکایات سنیں۔ کئی ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پارٹی کے جیالوں نے افسروں کی اہانت بھی کی۔انگریز نے ڈپٹی کمشنر کا ادارہ بہت سوچ سمجھ کر لمبے عرصے میں بنایا تھا۔ اس پوسٹ کا پہلا نام ڈپٹی کلکٹر یعنی بنیادی فنکشن مالیہ اکٹھا کرنا تھا۔ پھر بدیسی حکمرانوں نے اس چیز کا ادراک کیا کہ جن اضلاع میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے وہاں سے مالیہ زیادہ وصول ہوتا ہے‘ لہٰذا ڈپٹی کمشنر کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دے دیئے گئے اور ضلعی پولیس افسر کو بھی اُس کے تابع کر دیا گیا۔ جنرل پرویز مشرف نے ناظم سسٹم متعارف کرایا تو پولیس کو ڈی سی سے لے کر ناظم کے انڈر کر دیا اور مجسٹریسی اختیارات بھی واپس لے لئے‘ گویا ڈپٹی کمشنر کا عہدہ بہت ڈی گریڈ ہو گیا۔ جب معاشرے میں میرٹ پر آئے ہوئے افسر کی بھی عزت نہ رہے تو پھر وہ سوچتا ہے کہ جائز‘ ناجائز طریقے سے مال و دولت بناؤ کہ یہ سوسائٹی پیسے کی پجاری ہے۔ پچھلے پندرہ بیس برسوں میں تنخواہوں کے کئی تضادات پیدا ہوئے۔ ویسے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہ پرائیویٹ سیکٹر سے کم ہے۔ گریڈ سترہ کا سٹارٹ غالباً 55ہزار روپے ماہانہ ہے۔ کیا اس تنخواہ میں کوئی افسر عزت سے گزارہ کر سکتا ہے۔ برطانوی دور میں فیڈرل سیکرٹری اور اعلیٰ عدلیہ کے جج کی تنخواہیں برابر تھیں لیکن آج یہ توازن بگڑ چکا ہے۔ پروفیشنل ون (P-I) وہ گریڈ ہے جو پرائیویٹ سیکٹر سے لئے گئے کنسلٹنٹ کو دیا جاتا ہے۔ یہ پے سکیل بھی فیڈرل سیکرٹری سے زیادہ ہے۔ ان حالات میں افسران لامحالہ دیگر ذرائع سے روپیہ بنانے کا سوچتے ہیں۔ شریف لوگ اچھے ٹی اے ڈی اے والے جاب تلاش کرتے ہیں۔ چند ایک غیر ملکی ڈونر ایجنسیوں کے ساتھ ڈیپوٹیشن لے لیتے ہیں اور احد چیمہ جیسے بھیکی پاور پلانٹ کا دوسرا چارج لے کر چودہ لاکھ روپے ماہانہ پاتے ہیں۔(ش س م)
The post قدرت اللہ شہاب سے فواد حسن فواد تک۔۔۔جاوید حفیظ appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور ( ویب ڈیسک) ماہرین نے ایک غیر معمولی صلاحیت کی چھپکلی دریافت کی ہے جو پانی کی تہہ میں مسلسل 16 منٹ تک زندہ رہ سکتی ہے۔ قدرت نے اسے ناک کے اوپر ایک بلبلہ نما تھیلی دی ہے جو آکسیجن سلنڈر کی طرح اسے گہرائی میں سانس لینے میں مدد کرتی ہے۔ ماہرین
کی معلمومات کے مطابق یہ چھپکلی دشمنوں سے بچنے کیلئے پانی کی تہہ میں جا بیٹھتی ہے اور وہاں 16 منٹ سے زائد وقت باآسانی گزار سکتی ہے۔ پہلی مرتبہ اسکا انکشاف بنگ ایمٹن یونیورسٹی کی ماہر سوائرک اور انکے ساتھیوں نے کیا۔ ماہرین کا یہ خیال ہے کہ اس چھپکلی نے لاکھوں برس میں ارتقائی تبدیلیوں کے بعد یہ صلاحیت پیدا کی ہے اس بلبلے سے سانس لیکر وہ 16 منٹ سے زائد وقت تک پانی کے اندر رہ سکتی ہے اور خود کو دشمنوں سے چھپانے میں کامیاب رہتی ہے۔ یہ چھپکلی سب سے پہلے کوسٹا ریکا میں 2015 میں دیکھی گئی تھی اور اس کی ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ یہ پانی کے اندر چھوٹے کیڑے مکوڑوں اور اجزا کو بھی بطور خوراک استعمال کرتی ہے لیکن اب تک اسے پانی کے اندر شکار کرتے نہیں دیکھا گیا۔
The post چھپکلیاں تو دیواروں پر ہوتی ہیں۔۔۔ مگر پانی کی گہرائی میں یہ جانور کون سا ہے؟ appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور (ویب ڈیسک) 18جنوری 2019ء کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے کام کا آغاز کر رکھا ہے اور قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ان کی مدت ملازمت میں آئین کے مطابق توسیع کی گنجائش نہیں ‘
نامور کالم نگار کنور دلشاد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔لیکن عوام کی رہنمائی کے لئے ایک تاریخی واقعہ کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں ۔اپریل‘ مئی 2005ء میں اُس وقت کے چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ عدالتوں کی مدت ملازمت میںتوسیع کے لئے ایک پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا‘ جس کی سربراہی غالبا ً شروع میں چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی نے کی اور ان کے بینچ کے ارکان میں جسٹس تصدق حسین جیلانی اورجسٹس افتخار چوہدری بھی شامل تھے ۔اس بینچ نے اعلیٰ عدالتوں کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے 8اکتوبر 2002ء کے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لیا‘ جس کے تحت صدر پرویز مشرف نے اعلیٰ عدالتوں کے ججز کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کر دی تھی ‘جس کے تحت بلوچستان ‘ سندھ ‘ پنجاب اور صوبہ سرحد کے جج صاحبان نے فائدہ اٹھایا اور سپریم کورٹ کے بعض سینئر ججز بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے ۔ جب جنوری 2005ء میں صدر پرویز مشرف نے ریفرنڈم کے ذریعے اپنے صدارتی انتخاب کو آئینی جواز کے مطابق اپنانا چاہا تومتحدہ مجلس ِعمل کے مولانا فضل الرحمان اور قاضی حسین احمد نے ججز کی مدت ملازمت منسوخ کرانے کا مطالبہ پیش کر دیا ۔
آئینی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سینیٹر ایس ایم ظفر کو سونپی گئی تھی‘ لہٰذاپرویز مشرف نے اپنے مفاد کی خاطر ججز کی مدت ملازمت کی توسیع کا فیصلہ منسوخ کر دیا ۔ اس صدارتی فیصلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہشمند تھے؛ چنانچہ انہوں نے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنا کر ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی۔ بظاہر جسٹس افتخار محمد چوہدری اس بینچ کا حصہ بن گئے‘ لیکن اندرونی طور پر انہوں نے چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے اپنی لابی کو فعال کر دیا۔ میری اطلاع کے مطابق چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی کو مشورہ دیا گیا کہ جسٹس افتخار چوہدری ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف ہیں‘ لہٰذاوہ اس بینچ کی سر براہی کسی سینئر جج کے سپرد کر دیں۔ انہوں نے تصدق حسین جیلانی کی سر براہی میں ایک نیا لار جر بینچ تشکیل دیا اور سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے جج صاحبان کی کشمکش ‘ بے چینی اور اضطراب کا اندازہ لگا لیا‘ جسٹس افتخار محمد چوہدری کے تیور بھی بھانپ لئے اورمحسوس کر لیا کہ اگر ججز کی توسیع کا فیصلہ سامنے آیا تو ممکن ہے
جسٹس افتخار محمد چوہدری مخالف فیصلہ لکھیں ‘ جس سے سپریم کورٹ کی حرمت اور غیر جانبداری پر حرف آئے گا‘چنانچہ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے معذرت کر کے بینچ تحلیل کر دیا۔ اسی دوران جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے قریبی دوستوں کی معاونت سے صدر پرویز مشرف تک رسائی حاصل کر کے حالات و و اقعات کو اپنے حق میں کروانے کی کوشش کی اور کامیاب رہے۔ جسٹس ناظم صدیقی اور دیگر طاقتور حلقوں کی خواہش تھی کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شریعت کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر کے جسٹس ناظم حسین صدیقی کی مدت ملازمت میں دو سال توسیع کر دی جائے ۔ اسی دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ملک اللہ یار بھی میدانِ عمل میں کود پڑے اور انہوں نے اپنی سنیا رٹی کو ایوان صدر میں چیلنج کر دیا ۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ لاہو ر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے افتخار محمد چوہدری سے سینئر ہیں۔ ان کی اہم پٹیشن ایوانِ صدر میں زیر غور تھی اور جسٹس افتخار چوہدری بھی دبائو میں تھے۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیف جسٹس ناظم حسین صدیقی کا راستہ روکنے اور جسٹس ملک اللہ یار کو کنارے لگانے کے لئے صدر پرویز مشرف کی طاقتور لابی سے گہرے رابطے قائم کئے۔
میری اطلاع کے مطابق انہوں نے جنرل حامد جاوید‘ سیکر ٹری نیشنل سکیورٹی کونسل طارق عزیز ‘ جنرل احسان الحق اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اپنے رابطے میں رکھا ۔ اسی دوران خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مدت ملازمت کے معاملے پر جسٹس افتخار چوہدری اور جسٹس ناظم صدیقی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور بد مزگی کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ افتخار محمد چوہدری اپنی کوششوں میں کامیاب ہو گئے اور صدر پرویز مشرف نے سپریم کورٹ کی روایات کے برعکس جسٹس افتخار محمد چوہدری کو تین ماہ پہلے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کا چیف جسٹس نامزد کر دیا۔بعد ازاں جب الوداعی ملاقات پر جسٹس ناظم حسین صدیقی پرویز مشرف سے ملنے گئے تو انہوں نے شکوہ کیا کہ افتخار چوہدری کو تین ماہ پہلے ہی چیف جسٹس نامزد کر کے ان کی تضحیک کی گئی اور ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے جسٹس افتخار چوہدری کے حوالے سے انتہائی رازداری سے اہم مواد بھی پیش کیا اور ان کو خبردار کیا کہ ان کا اقتدار اب خطرے میں پڑ گیا ہے۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری ان کے صدارتی انتخاب میں آئینی رکاوٹ پیدا کر کے ان کو اقتدار سے محروم کریں گے۔
یہ بھی آگاہ کیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے پاس رہائش گاہ بھی نہیں ہے ۔ ان کے اعزاز میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے جو الوداعی ڈنر دیا میں نے بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن اس میں شرکت کی تھی۔ یہاں پر جسٹس ناظم صدیقی صاحب نے جو الوداعی خطاب کیا وہ ذو معنی محسوس ہوا۔ ان کی تقریر کا رخ افتخار چوہدری کی طرف آیا تو اچانک ان کا مائیک بند کرا دیا گیا اور وہ اپنا انتہائی اہم نقطۂ نظر پیش نہ کر سکے ‘اور جب ہم انہیں الوداع کرنے کے لئے پرائم منسٹر ہائوس کے پورچ میں پہنچے تو ان کی چیف جسٹس کی گاڑی بھی تبدیل ہو چکی تھی۔یہ سارا منظر عبد الحمید ڈوگر بھی دیکھ رہے تھے ۔ میں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام واقعات پیش کر دئیے ہیں ۔ملک کو صحیح معنوں میں‘ جمہوری انداز اور قائد اعظم محمد علی جناح کے 11اگست1947ء کے خطاب کی روشنی میں آگے بڑھانا ہے تو چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں توسیع اسی انداز میں کروائی جا سکتی ہے‘ جس طرح جسٹس نا ظم حسین صدیقی نے مدت ملازمت میں توسیع کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سپریم کورٹ کے اپنے اختیارات میں ہے‘
جس طرح سپریم کورٹ کو انتظامی ‘ فنانس ‘سروسز رولز کے بارے میں خود مختاری حاصل ہے‘ تو میری ناقص رائے کے مطابق سپریم کورٹ از خود نوٹس لیتے ہوئے مدت ملازمت میں توسیع کر سکتی ہے ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کی ٹیم کو اپنا اپنا جواب داخل کرا چکے ہیں اور شنید ہے کہ ایف آئی اے کی چالیس فیصد نفری جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے ‘سٹیٹ بینک ‘ سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن اور ایف بی آر کے افسران بھی معاونت کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے سر براہ احسان صادق رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں‘ جو عدالت عظمیٰ کو بند لفافے میں پیش کی جائے گی۔ اگر نواز شریف کو احتساب عدالت نے سزا دی اور آصف علی زرداری کی گرفتاری ہوئی تو ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ جانے کا اندیشہ ہے ۔ ان حالات میں آصف علی زرداری اور نواز شریف ایم آر ڈی کے فارمولے کے مطابق ایک دوسرے کے قریب آ جائیں گے ۔ ایک تاثر یہ بھی ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی سزائوں کی صورت میں ان کی جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی وفاق اور پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہو جائیںگے‘ لیکن عملی طور پر ایسا ہرگز نہیں ہوگا کیونکہ آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ اسمبلی کے دو تہائی ارکان کے مستعفی ہونے سے اسمبلی برخاست کی جا سکتی ہے ۔ آئین اس بارے میں خاموش ہے اور درمیانی راستہ یہی نکل آئے گا کہ آئین کے مطابق ضمنی انتخابات کا انعقاد کر دیا جائے ‘ویسے بھی ان کے ارکان اپنے اپنے مفادات کے تحت اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوں گے‘ بلکہ اپنی بقا کی خاطر فارورڈ بلاک بن جائے گا اور مسلم لیگ نواز کے اراکین مسلم لیگ کی آغو ش میں چلے جائیں گے اور ان کے پلٹنے سے آرٹیکل 163ون کے تحت کارروائی ناممکن ہوگی۔انہی دنوں اگر ملک سیاسی‘ معاشی‘ خارجی اور اندرونی بحران کی لپیٹ میں آجائے تو پھر وزیر اعظم عمران خان از خود قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔(ش س م)
The post چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع ممکن ہے؟۔۔۔کنور دلشاد appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لندن(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کے مداح تو بے شمار ہیں اور اب ملالہ یوسفزئی نے ان کے فلم ‘زیرو’ دیکھنے کے بعد ان کو پیغام بھیض دیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے فلم’زیرو‘دیکھنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس
میں انہوں نے فلم میں کنگ خان کی اداکاری کو بے حد سراہا ہے۔ ملالہ یوسفزئی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتی ہیں جس کا اظہار وہ بارہا کرچکی ہیں۔ ملالہ حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ فلم’زیرو‘دیکھنے سینما پہنچیں اور فلم دیکھنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا’آپ کی فلم دیکھ کر بہت اچھا لگا، فلم پُرمزاح تھی اور میری پوری فیملی کو بہت پسند آئی۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، آپ کے ساتھ ٹوئٹر پر بات کرنا بہت اچھا لگتا ہے، امید کرتی ہوں ایک دن آپ آکسفورڈ یا برطانیہ میں کہیں بھی آئیں گے تو ہماری ملاقات ہوگی اور وہ دن میری زندگی کا بہت بڑا دن ہوگا۔ آپ بہترین اور حیرت انگیز شخص ہیں، ہر کوئی آپ سے یہ بات کہتا ہوگا لیکن میں ایک بار پھر دُہرارہی ہوں آپ بہت حیرت انگیز اور اچھے انسان ہیں‘۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم’زیرو‘ریلیز کے پہلے روز اوسط درجے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے تاہم ویک اینڈ اورکرسمس کی چھٹیوں کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ فلم آنے والے دنوں میں اچھا بزنس کرے گی۔
A message from @Malala for King Khan @iamsrk after watching #ZERO @RedChilliesEnt @cypplOfficial @SRKUniverse pic.twitter.com/EySZTkwNOQ
— FARHAN (@iFarhan555) December 21, 2018
The post ملالہ یوسفزئی شاہ رخ خان کی مداح نکلیں۔۔۔ فلم ‘زیرو’ دیکھنے کے بعد ناقابل یقین بات کہہ ڈالی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے کیفے میں عبدالرحمن کی پوری کہانی سن کر میں کافی دیر سے خاموش بیٹھا تھا ۔ سوچ رہا تھا‘ اسے کیا تسلی دوں جسے ڈاکٹرز نے صاف منہ پر کہہ دیا تھا کہ اس کے پاس صرف دو ماہ بچے ہیں۔ عبدالرحمن کے چہرے کو میں نے پڑھنے کی کوشش کی۔
نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ایک ایسے انسان کے جذبات کو‘ جسے ڈاکٹر جواب دے چکے تھے۔میں خود ان نفسیاتی اور جذباتی تکلیفوں سے گزر چکا تھا ‘لہٰذا مجھے اندازہ تھا کہ ایک فیملی پر ان حالات میں کیا گزرتی ہے۔ عبدالرحمن مجھ سے میری کتابوں اور میرے کالمز کی باتیں کرتا رہا۔ مجھے میرے کالموں میں سے بتاتا رہا کہ کب میں نے ان کالموں میں کس کتاب اور فلم کا حوالہ دیا تھا۔میں اس کی میرے بارے باتوں میں دلچسپی نہیں لے رہا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس نوجوان کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔ ابھی ماں کی قبر کی مٹی نہیں سوکھی تھی کہ نوجوان بیٹا ایسی بیماری کا سامنا کررہا تھا جس کا بقول ڈاکٹروں کے ان کے پاس علاج نہ تھا۔ تقدیر بھی کیا کیا مذاق کرتی ہے۔میں نے کہا: آپ ایک کام کریں‘میں تو ایک ہی فرشتے کو جانتا ہوں‘ اور کچھ نہیں تو اسے اپنی رپورٹس بھیج کرمشورہ کر لو۔ میں نے اسے ڈاکٹر عاصم صہبائی کا فون نمبر دیا‘ اور کہا کہ اس سے امریکہ میں میرا حوالہ دے کر بات کر لو۔ وہ تمہیں گائیڈ کریں گے کہ کیا ہوسکتا ہے۔ عبدالرحمن میرے ساتھ کافی دیر بیٹھا رہا۔ وہ باتیں کرتا رہا ‘ میں خاموش اسے سنتا رہا۔
بہت کم نوجوان ہوں گے جنہیں کتاب سے اس قدر جنون کی حد تک پیار ہواور اتنی کتابیں پڑھ رکھی ہوں گی جتنی عبدالرحمن نے پڑھ رکھی تھیں۔ میں نے زندگی میں بہت کم بہادر لوگ دیکھے ہیں اور عبدالرحمن ان میں سے ایک تھا۔ مجھ سے ملاقات کے ایک ماہ بعد اپریل میں ایک دن مجھے عبدالرحمن کا میسج ملا‘ جس نے مجھے دہلا کر رکھ دیا ۔عبدالرحمن کو اس کا دوست موٹر سائیکل پر کیموتھراپی کرانے لے جارہا تھا۔ راستے میں قبرستان کے قریب ایک پولیس ناکے پر سپاہی نے روکا اور اے آئی ایس کے پاس لے گیا۔ عبدالرحمن نے فون کر کے والد کو بتایا کہ پولیس نے انہیں روک لیا ہے ۔ اس پر اے ایس آئی نے عبدالرحمن کو گالیاں دینی شروع کر دیں کہ گھر فون کیوں کیا۔ گریبان سے پکڑ کر دھمکیاں دیں کہ تمہیں تھانے لے کر ٹھیک کرتا ہوں اور پھر گربیان پھاڑ دیا اور موٹر سائیکل تھانے لے جا کر بند کر دی۔ یہ سب کچھ ایس ایچ او کی موجودگی میں ہوا۔ عبدالرحمن نے لکھا تھا: پنجاب کی پولیس کے اہلکاروں نے عام آدمی سے بات کرنے کا یہ طریقہ اپنا لیا ہے‘ اور بعد میںکہتے ہیں کہ ہم آپ کی حفاظت کیلئے ہیں۔ ایسے معاشرے کا حصہ ہونے پر افسوس ہوتا ہے۔
آج پہلی دفعہ پولیس سے واسطہ پڑا اور مجھے رونا آرہا ہے۔ مجھے اس معاشرے میں باعزت رہنے کا کوئی حق نہیں ہے؟میں کافی دیر تک افسردہ اس میسج کو دیکھتا رہا ۔ ایک ایسے نوجوان کے ساتھ پولیس نے گالی گلوچ کی اور اس کا گربیان پھاڑ دیا‘ جسے ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا کہ وہ چند ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکے گا۔ اب زندگی نے جاتے جاتے اس کے ساتھ یہ سلوک کیا کہ وہ احساسِ ذلت سے سو نہیں سکتا۔ میں نے عبدالرحمن کو تسلی دی اور کہا: کچھ کرتے ہیں اور یہ معاملہ اپنے ٹی وی شو میں اٹھاتے ہیں۔ اس سے پہلے میں نے ٹویٹ کر دیا کہ کینسر کے ایک مریض کے ساتھ اوکاڑہ پولیس نے کیا حشر کیا۔ اس پر مجھے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کے دفتر سے فون آیا کہ اس ٹویٹ پر ایکشن لیا گیا اور ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ اے ایس آئی کو فوراً معطل کر دیا گیا۔ ڈی پی او حسن اسد علوی کا شکریہ‘ انہوں نے ایک کینسر مریض کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر نوٹس لیا اور شام تک پولیس اہلکار عبدالرحمن کے گھر پہنچ گئے کہ انہیں معاف کردیں۔ ایک دن عبدالرحمن نے مجھے اپنی تصویر بھیجی‘ جس میں اس کے بال کیمو کے بعد جھڑ گئے تھے۔
میں نے اس کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کہا :اس نئی شکل میں تم ہیرو لگ رہے ہو۔ رحمن کا جواب آیا: سر وہ تو ٹھیک ہے ‘لیکن دو دن سے میرے والد سو نہیں پارہے ۔انہیں میرے سر کے بال گرتے دیکھ کر لگتا ہے میں کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوں‘ لیکن انہیں نہیں بتا رہا۔ عبدالرحمن نے لکھا : وہ خود بھی بہت ڈسٹرب ہے اور اگر اس نے اپنی شیو کر لی تو پھر سب کو پتہ چل جائے گا اسے کینسر ہے۔ میں نہیں چاہتا میرے گھر اور میرے رشتہ داروں کو پتہ چلے کہ میں کینسر کا مریض ہوں۔ مجھے خطرہ ہے ان کا رویہ میری طرف بدل جائے گا۔ وہ مجھے ہمدردی دکھائیں گے اور میں نہیں چاہتا وہ بیٹھ کر مجھے تسلیاں دیں ۔عبدالرحمن نے لکھا کہ جب اس کا باپ رات کو اسے دیکھ دیکھ کر سو نہیں پاتا تو وہ اپنے باپ کو تسلی دینے کے لیے میری بیوی کی مثال دیتا ہے جو علاج کے بعد تندرست ہوگئی تھی۔اس تسلی کے بعد میرا باپ سو جاتا ہے۔میں نے رحمن کو جواب دیا: تمہیں پتہ ہے تم بہت بہادر بچے ہو۔ بہت کم لوگ اس بہادری سے کینسر سے لڑ سکتے ہیں‘ جس طرح تم لڑ رہے ہو۔ لیکن تم ایک کام غلط کررہے ہو ‘ تمہیں اپنے گھر اور رشتہ داروں کو بتانا چاہیے۔ یورپ میں ڈاکٹر پہلا کام یہ کرتے ہیں
کہ وہ مریض کو اس کے گھر والوں کے سامنے بتا دیتے ہیں اسے کیا سنگین بیماری ہے۔ ان کا خیال ہوتا ہے شروع میں تو مریض کو بہت جھٹکا لگتا ہے کہ اسے ایسی خطرناک بیماری ہے جس میں بچنے کے امکانات بہت کم ہیں‘ لیکن ڈاکٹر پھر بھی بتاتے ہیں۔ جبکہ ہمارے ہاں مریض سے بیماری چھپائی جاتی ہے‘ تاکہ اس کا حوصلہ ختم نہ ہو جائے۔ اس لیے مرتے دم تک مریض کے علاوہ سب کو علم ہوتا ہے کہ اسے کیا بیماری ہے۔ یورپ کے ڈاکٹر سمجھتے ہیں کہ ہر انسان کے اندر زندہ رہنے کی جبلت ہوتی ہے۔ شروع میں صدمے سے نکلنے کے بعد مریض زندہ رہنے کی جدوجہد شروع کردیتا ہے اور اس کی یہ جبلت علاج میں بہت مدد کرتی ہے‘ لہٰذا تم اب اس خوف سے نکل آئو کہ اب لوگ یا رشتہ دار کیا کہیں گے۔ جب تم بہادری سے سب کچھ سامنا کررہے ہو تو پھر چھپانے کا کیا فائدہ۔عبدالرحمن کو اب بھی اپنے گھر والوں کی فکر تھی کہ جب انہیں پتہ چلے گا کہ اسے کینسر ہے اور وہ چند ماہ کا مہمان ہے تو ان پر کیا گزرے گی۔ اسے اپنی زندگی سے زیادہ اپنے باپ اور بہن بھائیوں کی فکر تھی۔
عبدالرحمن نے مجھے لکھ بھیجا کہ اس نے کبھی اپنے باپ کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھے۔ ماں کی موت پر وہ روئے تھے‘ لیکن اب ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اسے تکلیف ہوتی ہے۔ میں کوشش کررہا تھا کہ وہ اپنی بیماری اور حالت سب کو بتائے۔ مجھے علم تھا کہ اس سے وہ بہتر محسوس کرے گا ۔ ابھی وہ خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا اور اکیلا ہی یہ سارا بوجھ اٹھا رہا تھا‘پھر اسے جہاں خاندان سے ہمدردی ملے گی وہیں اس کے لیے دعائیں مانگنے والے بھی بڑھ جائیں گے۔ اور پھر اس سال انیس جون کوعبدالرحمن کا مجھے میسج ملا‘ جس میں لکھا تھا :کل میرے دوست نے میرے باپ کو بالآخر بتا ہی دیا کہ اس کے بیٹے کو کینسر ہے اور ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے ۔ عبدالرحمن کا پھر میسج آیا: جب تک اس نے اپنے باپ، بھائی اوربہن کو بیماری کے بارے نہ بتایا تھا وہ بہتر تھا لیکن جب سے اس نے سب کو بتایا وہ خود کو عجیب اذیت کا شکار پاتا ہے۔ وہ ان سب کے چہروں پر پھیلی اداسی کا سامنا نہیں کرسکتا تھا ۔میں نے خود کو مجرم محسوس کیا ۔کیا میں نے عبدالرحمن کو یہ غلط مشورہ دیا تھا کہ وہ گھر میں سب کو اعتماد میں لے اور بتا دے ؟ اس کا پھر مجھے میسج ملا: وہ لاہور کیمو کے لیے گیا تھا ۔عبدالر حمن نے لکھا :اسے پتہ ہے کہ وہ موت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔پرسکون نیند اس کی قسمت میں نہیں رہی ۔ وہ رات کو نہیں سو سکتا ۔ ہر گزرتا دن اسے موت کے قریب لے جارہا تھا۔ اب وہ اپنے علاج سے بھی مایوس ہوچکا تھا ۔ موت کا انتظار اسے شدید اذیت دے رہا تھا ‘لیکن وہ اپنے باپ کے لیے زندہ رہنا چاہتا تھا ۔ وہ حافظ قران تھا۔ اس نے ان جگ رتوں میں خدا سے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں ‘ لیکن لگتا ہے سب بیکار گئیں ۔ لیکن عبدالرحمن اس بات سے بے خبر تھا کہ جب وہ مایوسی کی آخری حد کو پہنچ چکا تھا اور ذہنی طور پر مرنے کے لیے تیار تھا، اسی وقت ہی ایک معجزہ رونما ہونے والا تھا۔(ش س م)
The post کینسر کا مریض ایک پاکستانی نوجوان جسکی زندگی کے چند ہی روز باقی تھے ، پنجاب پولیس والوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔۔۔پھر کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہو گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
اسلام آباد (ویب ڈیسک)نواز شریف کے فیصلے کا سب کو انتظار ہے مگر ن لیگی فیصلے سے قبل ہی فصاد برپا کر رہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہو چکی ہے جبکہ صحافی کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے جن میں سے کچھ عدالت داخلے کی اجازت نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق پولیس نے صحافیوں کو روکنے کی کوشش کی تو ایک صحافی پولیس کے دھکوں کی زد میں آ کر ہوش و حواس کھو بیٹھا جسے ساتھی صحافیوں نے اپنے طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی۔ بے ہوشی کی حالت میں صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے جبکہ صحافی برادری اس واقعے پر سراپا احتجاج ہے۔
The post اسلام آباد : نوازشریف کے کیس کے بڑے فیصلے سے پہلے عدالت کے باہر کیا ہو رہا ہے؟ تازہ ترین خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہو ا،انورمجید کےساتھ اب کوئی رحم نہیں,لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ
کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا اومنی گروپ کے مالکان کے وکلاءمنیر بھٹی اور شاہد حامد کے ساتھ مکالمہ ہوا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہو ا، لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا، قوم کا اربوں روپے کھا گئے اور پھر بھی بدمعاشی کر رہے ہیں،آپ وکیل ہیں، آپ نے فیس لی ہوئی ہے، آپ کو سنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے ہی کرنا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اربوں روپے کے کھانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے,ان لوگوں کومعاف نہیں کرسکتےجنہوں نےقوم کاپیسہ کھایا اوراب بد معاشی کررہے ہیں. جبکہ سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹر پر چلائی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے مکالمے کے دوران کہا
کہ اربوں روپے کے کهانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے کمرے میں پروجیکٹر لگانے کا حکم دیا اور چیف جسٹس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی سمری اوپن کورٹ میں پروجیکٹر پر چلائی جائے گی۔ چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے مالکان کے وکلا منیر بهٹی اور شاہدحامد کے ساتھ مکالمے کے دوران کہا کہ لگتا ہے کہ اومنی گروپ کے مالکان کا غرور ختم نہیں ہوا، قوم کے اربوں روپے کها گئے اور پهر بهی بدمعاشی کررہے ہیں، لگتا ہے انہیں اڈیالہ جیل سے کہیں اور شفٹ کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے کہا انور مجید کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں، آپ وکیل ہیں، آپ نے فیس لی ہوئی ہے، آپ کو سنیں گے لیکن فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا اربوں روپے کے کهانچے ہیں، معاف نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی تفصیلی رپورٹ 19 دسمبر کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔
The post اب کوئی رحم نہیں۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اہم کیس کی سماعت کے دوران دبنگ حکم جاری کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
Hello, my name is Jack Sparrow. I'm a 50 year old self-employed Pirate from the Caribbean.
Learn More →