Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 18 April 2018

چیف جسٹس کے ازخود نوٹس پر سرکاری لگژری گاڑیاں چھپانے کا انکشاف

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار کے ازخود نوٹس پر لگژری گاڑیاں تہہ خانے میں چھپانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کا حکم کس نے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سرکاری اداروں کی جانب سے لگژری گاڑیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ مانگا تھا، ریکارڈ طلب کرنے پر ایک ادارے نے گاڑیاں تہہ خانے میں چھپادیں، اطلاع ملی کہ سیون سی ون کی بلڈنگ میں 27 گاڑیاں چھپائی گئی ہیں، ایڈیشنل رجسٹرار کو تہہ خانے کے معائنے کے لیے بھیجا لیکن ایڈیشنل رجسٹرار کو بھی گاڑیاں دیکھنے کی اجازت نہ دی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گاڑیاں چھپانے والی کمپنیاں پنجاب کی ہیں، کروڑوں اربوں کی گاڑیاں کیوں چھپائی جارہی ہیں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معلوم کریں گاڑیاں چھپانے کا حکم کس نے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

The post چیف جسٹس کے ازخود نوٹس پر سرکاری لگژری گاڑیاں چھپانے کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2HHGILp
via IFTTT

No comments:
Write komentar