چین(ویب ڈیسک) دنیا میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ چین تو ویسے ہی بہت آگے نکل چکا ہے۔ اب ہانگ کانگ کی سڑک پر تو نوٹوں کی بارش برس گئی ہے۔ یہ دلچسپ صورتحال ہانگ کانگ کے Sham Shui Po’s Keelungنامی سڑک پر اس وقت دیکھے گئے جب ایک عمارت کی
چھت سے ہزاروں 100ہانگ کانگ ڈالر کے نوٹ گرتے دکھائی دیئے۔ عوام کی بڑی تعداد یوں آسمان سے گرتے نوٹوں کے دیکھ کر جہاں حیران ہوئی وہیں درجنوں افراد نوٹ پکڑنے کی کوشش میں قریبی بس اسٹاپ کی چھت پر چڑھ گئے اور کئی ایک دوسرے کو دکھا دیتے ہوئے نوٹ اپنے قبضے میں کرتے نظر آئے ۔ دوسری جانب عوام کے اس ہجوم کو قابو کرنے کیلئے پولیس نے انٹری دی اور صورتحال پر قابو پالیا اور کئی افراد سے نوٹ قبضے میں لے لئے۔ رپورٹ کی معلومات کے مطابق ایک شخص نے عمارت کی چھت سے یہ نوٹ پھینکے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
The post کیا آپ نے کبھی سڑک پر نوٹوں کی بارش دیکھی ہے؟ اگر نہیں تو اس ویڈیو میں دیکھیں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Bno9cB
via IFTTT

No comments:
Write komentar