ممبئی(ویب ڈیسک) کیا آپ کو آن لائن شاپنگ کرنے پر کوئی غلط شے موصول ہوئی ہے لیکن مشہور بھارتی اداکارہ کو آن لائن شاپنگ ایمازون انڈیا نے جو بھیجا اس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق دبنگ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے لیے ایک ہیڈ فون آن لائن آرڈر
کیا لیکن جب اداکارہ نے اپنا پارسل کھولا تو اس میں سے لوہے کا ایک زنگ آلود بے کار ٹکڑا برآمد ہوا۔ جسے دیکھ کر اداکارہ حیران رہ گئیں۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ٹویٹر پر آن لائنس کمپنی کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ ’’ایمازون انڈیا! دیکھو میں نے باس کے ہیڈفون آرڈر کیے تھےاور مجھے کیا ملا! ڈ بہ پیک تھا اور کھلا ہوا بھی نہیں تھا، یعنی ہر کام طریقے سے ہوا لیکن صرف باہر سے۔اوپر سے آپ کی کسٹمر سروس بھی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ذرا سی بھی کوشش کرتی نظر نہیں آرہی۔ سوناکشی سنہا نے کمپنی کی جانب سے موصول شدہ ڈبے اور اس میں سےنکلنے والے جنک کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ ساتھ ہی سوناکشی سنہا نے معاملے کو پرمزاح بناتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ’’ کیا کوئی اس بالکل نئے چمکدار کچرے کے ٹکڑے کو 18 ہزار روپے میں خریدنا چاہے گا؟ ( جی ہاں، یہ اسٹیل کا بنا ہوا ہے)۔ فکر مند نہ ہوں۔ یہ ایمازون نہیں بلکہ میں بیچ رہی ہوں سو آپ کو بالکل وہی شے ملے گی جسے آپ آرڈر کررہے ہیں۔

Anybody want to buy a brand new shiny piece of junk for 18,000 bucks? (Yup, its a steal) Dont worry, im selling, not @amazonIN, so ull get exactly what you’re ordering. pic.twitter.com/3W891TA7yd
— Sonakshi Sinha (@sonakshisinha) December 11, 2018
The post اداکارہ سوناکشی سنہا کو ‘ ایمیزون ‘ کمپنی نے ایسا پارسل بھجوا دیا جسے کھول کر انکے غصے کی انتہا نہ رہی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QBq2g3
via IFTTT

No comments:
Write komentar