Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر 3 لاکھ کے بجائے ایک لاکھ روپے خرچ ہوں گے

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں اب دل کا اسٹنٹ ڈالنے کے اخراجات 3 لاکھ سے کم ہوکر ایک لاکھ روپے رہ جائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر بنائی گئی سینئر ڈاکٹرز کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ ڈاکٹر اظہر کیانی نے رپورٹ میں بتایا کہ دل میں اسٹنٹ ڈالنے کا کل خرچہ ایک لاکھ روپے ہوگا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ 3 لاکھ کا خرچہ ایک لاکھ تک لانا معجزہ ہے، ڈاکٹر نے جو خوشخبری سنائی اس کی قیمت قوم ادا نہیں کر سکتی، میرے لئے تو رپورٹ خوشخبری ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ڈاکٹر کیانی نے ملک کے بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کمیٹی کی رپورٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)، صوبائی وزارت اطلاعات، نیشنل ہیلتھ کو بھیجی جائے، تمام ادارے 10 روز میں اسٹنٹ کمیٹی رپورٹ پر اپنی رائے دیں۔ کیس کی سماعت دس روز تک ملتوی کردی گئی۔

The post دل کا اسٹنٹ ڈالنے پر 3 لاکھ کے بجائے ایک لاکھ روپے خرچ ہوں گے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2GKM8n1
via IFTTT

No comments:
Write komentar