Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

ایس 400 سسٹم کی خریداری کے خلاف امریکی دھمکی پر عراق کا ردعمل

 

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت عراق نے اعلان کیا ہے کہ ایس چار سو میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں عراق اور روس کے درمیان ابھی سمجھوتے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں تاہم بغداد کسی بھی ملک سے دفاعی سودا کرنے کا حق رکھتا ہے۔عراق کی جانب سے روس سے ایس چار سو نامی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں بغداد کے ارادے پر امریکہ کی جانب سے اس سودے کے بارے میں دی جانے والی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کے قانون کی بنیاد پر امریکہ کی اس دھمکی کا جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عراق کی وزارت عظمی کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے کہ روس سے اس سسٹم کی خریداری کے سمجھوتے کی بات ابھی صرف ذرائع ابلاغ میں آئی ہے اور اس کا تعلق سیاسی مسائل سے نہیں بلکہ فوجی و تکنیکی امور سے ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق کی وزارت دفاع دنیا کے کسی بھی ملک سے دفاعی ہتھیاروں کا سودا کرنے کا حق رکھتی ہے۔

The post ایس 400 سسٹم کی خریداری کے خلاف امریکی دھمکی پر عراق کا ردعمل appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EX29dn
via IFTTT

No comments:
Write komentar