محترم ، محترمہ اور نکاح خواں خاموش ہو تو نکاح ہوتا ہے یا نہیں ۔۔۔۔۔ ؟مفتی عبدالقوی نے عمران خان کی تیسری شادی پر نیا شوشہ چھوڑ دیا اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نکاح کی شرعی حیثیت بارے بات کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ نکاح کی پہلے ہی شرعی حیثیت بتادی تھی ،
محترم،محترمہ اور نکاح خواں خاموش ہوں تو سمجھیں نکاح ہو گیا ۔نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ غلط بیانی اسلام میں حرام ہے ، لیکن نکاح کا اعلان نہ بھی کیا جائے تو کوئیحرج نہیں جبکہ مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا کہ عمران خان اپنے نکاح پر شکرانے کے لیے جمعہ کو عمرے پر جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ سربراہ پی ٹی آئی نے رواں ماہ پانچ بچوں کی ماں بشریٰ بی بی سے نکاح کیا تھا جبکہ گزشتہ شب انہوں نے اپنے ولیمےکی تقریب کا بھی سادگی سے اہتمام کیا۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oru3DN
via IFTTT

No comments:
Write komentar