ایل ڈی اے افسران کی ایک اور چال ۔۔۔۔احد چیمہ کو بچانے کے لیے انتظامیہ نے برسوں کا آزمودہ طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران ایل ڈی اے سٹی سمیت مختلف منصوبوں کے ریکارڈ کو قانونی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔چیف انجینئر
اسرارسعید بھی اپنے بچاؤکے لیے متحرک جبکہ دیگر ڈائر یکٹرز بھی دٖفتر میں حاضری کے بعد نیب کی جانب سے تین روز قبل لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا ۔ ایل ڈی اے کی جانب سے میٹروبس ،سگنل فری روڈز،ایل ڈی اے سٹی ،آشیانہ اقبال اور لاہور کا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جائیگا۔زرائع نے روزنامہ نئی بات کو بتایا کہ ریکارڈ طلبی کے بعد ایل ڈی اے کے شعبہ ریکارڈ مینجمنٹ،سینٹ مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ سمیت ٹاؤن پلاننگ کے افسراحد چیمہ کی بطور ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے تعییناتی کے عر صہ میں منصوبہ کی منظوریوں اور زمینوں کی الاٹمنٹ کے کے حوالے سے دستاویزات میں موجود خامیوں اور قواعد وضوابط کے خلاف ورزیوں کی قانونی شکل دینے میں دن رات ایک کر رے ہیں ۔دوسری جا نب چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اپنے بچاؤ کےلیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور اعلی حکومتی وسیاسی شخصیات سے روابط رکھے ہوئے ہیں اسی طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چیف میٹروپولیٹن پلانر اور چیف ٹاؤن پلانر سمیت شعبوں کے ڈائر یکٹر ز بھی اپنے بچاو کے لیے متحرک ہیں ،زرائع کا کہنا ہے ایل ڈی اے پلازہ میں 9مئی 2013 ء کع لگنے والی آگ اور اس میں جلنے والے ریکارڈ سے متعلق بھی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Fx2Pmt
via IFTTT

No comments:
Write komentar