Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

لبنان حکومت حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی خواہاں نہیں،سعد الحریری

 

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ حکومت حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔لبنانی وزیراعظم نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے لبنانی ایم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ حزب اللہ اسلحہ رکھنے کی خواہش نہیں رکھتی ہے، حزب اللہ نے اپنے وظیفے پر پورا پورا عمل کیا ہے۔حریری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ لبنانی حکومت طاقتور بنے اور فوج ہی کے تعاون سے تمام اسلحوں کی جمع آوری ہو۔وزیراعظم نے آئندہ انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں المستقبل پارٹی کی سیٹیں کافی کم ہونگیں تاہم انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ لبنان کے صدر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حزب اللہ کا اسلحہ لبنان کے مفاد میں ہے۔لبنانی صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی طرف سے خطرے کا سامنا ہے اور اس خطرے کے دفاع کے لیے حزب اللہ کا مسلح رہنا ضروری ہے۔

The post لبنان حکومت حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کی خواہاں نہیں،سعد الحریری appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2CovxHo
via IFTTT

No comments:
Write komentar