Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

حکمت یار کے ترکی اور سعودی عرب دورے کے محرکات سامنے آگئے

 

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب دہشتگرد گروہوں کو افغانستان منتقل کرنا چاہتا ہے۔گلبدین حکمتیار کے ترکی اور وہاں سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق گلبدین حکمتیار نے اپنے ترکی اور سعودی عرب کے دورے میں اپنی پوری کوشش کی ہے کہ کسی طرح سے جبہۃ النصرہ اور جیش العدل کے دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کیا جائے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اپنے اس دورے میں حکمتیار نے ان دہشتگرد گروہوں کے رہنماوں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی قیادت کو افغانستان منتقل کریں گے۔ دہشتگرد گروہوں کی قیادت کو دو مرحلوں میں افغانستان منتقل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ان کی قیادت کو امریکی طیاروں کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے لڑاکا دستوں کو تاجکستان اور دوسرے ممالک سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی حکمت یار اور داعش کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں کے بارے میں کافی ثبوت ملے ہیں۔ کچھ روز قبل افغانستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک خودکش بمبار کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق حزب اسلامی افغانستان سے ہے جو اس سے قبل کابل کی پلچرخی جیل میں قید کاٹ چکا ہے۔

The post حکمت یار کے ترکی اور سعودی عرب دورے کے محرکات سامنے آگئے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2t0klwY
via IFTTT

No comments:
Write komentar