Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

مسلم لیگ ن کا آزادسینیٹ امیدواروں سے حلف وفاداری لینے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ انتخابات میں آزادحیثیت سے حصہ لینے والے اپنے ارکان سے وفاداریاں تبدیل نہ کرنے اور جیتنے کے بعد پارٹی میں واپسی کی حلف پر یقین دہانی لے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے کل105امیدواروں میں سے 21ن لیگ کے ارکان ہیں جواب آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ لیگی قیادت کو خدشہ ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے آزاد امیدواروں کی وفاداریاں خریدی جاسکتی ہیں اسی تناظرمیں نوازشریف نے ان سے حلف پروفاداری نہ بدلنے کی یقین دہانی لینے کافیصلہ کیا۔

اس ضمن میں انھوں نے حال ہی میں پنجاب ہاؤس اسلام آباد اور جاتی امراء میں اجلاس منعقدکئے جن میں راجہ ظفرالحق کوٹاسک دیاگیاکہ وہ جلد تمام آزاد امیدواروں کو جاتی امراء میں اکٹھا کریں۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کون لیگ کے وفاداررہنے پر دیگرفوائد کی پیشکش بھی کی جائیگی۔ ن لیگ کے ایک سینیٹر نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پر بتایا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں خصوصاً پیپلزپارٹی پرکشش مراعات کے عوض ن لیگ کے آزاد امیدواروں کی وفادریاں تبدیل کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

لیگی قیادت نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی رہنماؤں کوبھی ہدایت کی ہے کہ وہ ارکان سے رابطے کرکے یہ یقینی بنائیں کہ سینیٹ انتخابات میں صرف پارٹی کے نامزد (آزاد) امیدواروں کوہی ووٹ دیں۔ وزیراعظم خودبھی آزاد امیدواروں کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔

پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق نے آزاد امیدواروں کوبلاکر یقین دہانی لینے کی تردید کی اور کہاکہ لیگی امیدواروں کی نامزدگی نوازشریف نے کی تھی۔ اگرچہ پارٹی کو سینیٹ الیکشن سے روک دیاگیا لیکن یہ کوئی مسئلہ نہیں، آزاد امیدواروں کی ن لیگ کی بنیادی رکنیت ہے اور ان میں سے زیادہ ترآزمودہ ساتھی ہیں۔

The post مسلم لیگ ن کا آزادسینیٹ امیدواروں سے حلف وفاداری لینے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2sV258l
via IFTTT

No comments:
Write komentar