Technology

Ads

Most Popular

Monday, 19 February 2018

یمنی فورسز نے سعودی ڈرون طیارہ مار گرایا

 

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے صعدہ میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اس ڈرون طیارے کو صوبے صعدہ کے علاقے البقع کی فضا میں نشانہ بنایا اور مار گرایا۔

اس سے قبل یمنی فوج نے گذشتہ سال تیس دسمبر کو بھی صوبے حجہ کے علاقے حرض میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن میں اب تک یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے درجنوں ڈرون طیاروں کو مار گرایا جا چکا ہے جن میں ایک امریکی ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔

The post یمنی فورسز نے سعودی ڈرون طیارہ مار گرایا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2CugNTg
via IFTTT

No comments:
Write komentar