تیونس (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس کے عوام نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دیئے جانے کے قانون کی منظوری کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں تیونسی عوام نے مظاہرہ کر کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو جرم سمجھے جانے کے قانون کی مخالفت کئے جانے کی شدید مذمت کی۔
اس مظاہرے میں تیونس کی انسانی حقوق اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ بعض پارلیمانی اراکین نے بھی شرکت کی۔
مظاہرے میں شریک عوامی محاذ پارٹی کے ایک رہنما رفیق غانمی نے تیونس میں اسرائیل کے تعاون اور اس کے لئے جاسوسی کے بڑھتے ہوئے مراکز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیونس اس وقت تاریخی دور سے گذر رہا ہے اور تیونس کے عوام اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو جرم قرار دیئے جانے کے قانون کو پارلیمنٹ میں نظرانداز کر دیا جائے۔
The post تیونس میں اسرائیل مخالف عوامی مظاہرہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EBug1k
via IFTTT
No comments:
Write komentar