Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

خبر دار ہوشیار: بیک وقت تین طلاقیں جرم ۔۔۔۔ پورے پاکستان کو دنگ کر ڈالنے والی خبر آگئی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں

سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ اس پر سزا تجویز کرے گی جس کے بعد بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق تو ہو جائے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے یہ تاثر پھیل گیا ہے کہ ہم نے صرف خواتین کو ہی موضوعِ بحث بنایا ہے لیکن ہم نے خواتین کے حقوق کے بارے میں سفارشات بھی مرتب کی ہیں اس کے علاوہ ہم نے معیشت، تعلیم اور ابلاغِ عامہ کے حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کے متنازع بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں خواتین معاشی سرگرمیوں کا فعال حصہ ہیں اور عفت اور حیا کے دائرے کے اندر ان پر معاشی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔(ن)

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نذرگوندلوں اور فردوس عاشق اعوانوں سے پہلے کیسی تھی اور اب اس کے اندرونی حالات کیا ہیں ؟ سالہا سال تک عمران خان کی محفلوں میں بیٹھنے والے اور ہر سیاستدان کے کرتوتوں سے واقف صحافی نے شاندار تجزیہ کر ڈالا

یہ بھی پڑھیں: ایک سے ڈیڑھ کروڑ میں بکنے والے سیاسی گدھے ۔۔۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے دو نامور رہنماؤں کے درمیان کیا پول کھول دینے والی باتیں ہوتی رہیں ؟ پاس بیٹھے سلیم صافی کا دھماکہ خیز انکشاف



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2BNwlWl
via IFTTT

No comments:
Write komentar