Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

ویراٹ کوہلی کی کیا بات ہے ۔۔۔۔ شاہد آفریدی بھارتی کپتان کی کس خوبی کے معترف ہیں ؟ جانیے

 

لاہور(ویب ڈیسک )سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے انداز قیادت کی تعریف کی ہے۔سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کا انداز شاندار ہے جب کہ ہر

کپتان کا ٹیم کو چلانے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آپ ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کو دیکھ لیں دونوں کا اندازِ قیادت یکسر مختلف ہے، دھونی ٹھنڈے دل و دماغ سے کام لیتے ہیں جب کہ ویرات کوہلی حواس پر قابو رکھتے ہوئے جارح مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، نوجوان پلیئرز بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے کوہلی بھارتی ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔بوم بوم کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ان کی توجہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنے پر مرکوز رہے گی ، پاک بھارت تناﺅ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے ملکوں کے سفیر ہوتے ہیں ہمیں مثبت چیزوں کی طرف دیکھنا چاہیے۔(ن)

ٹاپ نیوز :پاکستان میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ : کیا اس سے غربت اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات ختم ہو جائیں گے ؟ نامور خاتون کالم نگار کی یہ تحریر پڑھیے اور کمنٹ ضرور کیجیے

ٹاپ نیوز :آج کی سب سے بڑی خبر: عمران خان نے اپنی ڈائری کھول لی ۔۔۔ مشہور زمانہ پولیس مقابلہ اسپیشلسٹ عابد باکسر اور شہباز شریف کے کالے کرتوت قوم کے سامنے رکھ دیے



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Bl7TdB
via IFTTT

No comments:
Write komentar