Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

فلیگ شپ ریفرنس : نواز شریف ایک بار پھر اکڑ گئے ، اسلام آباد سے بڑی خبر آ گئی

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے وہیں پر اپنی صفائی پیش کروں گا۔ یاد ررہے چیئرمین نیبجسٹس جاوید اقبال

نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو تمام اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کا اہم بیان ریکارڈ کرنے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ فلیگ شپ ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف دائر ہوا تھا اور اس ریفرنس میں مزید حتمی ریفرنس دائر کرنے کیلئے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنا قانون کے مطابق ضروری ہے۔ قوم کے اربوں روپے لوٹنے والے کرپٹ مافیا عدالت کا سہارا لے کر نیب کی انکوائری میں روڑے اٹکاتے ہیں لیکن اس مقدمہ میں ملک کی سپریم کورٹ پہلے ہی حکم دے چکی ہے اور اب نواز شریف کو پہلے ہی بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ریفرنس لندن سے ملنے والے ثبوتوں کی بنا پر دائر کیے جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہفتہ کو نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہے وہیں پر اپنی صفائی پیش کروں گا۔(ن)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Eh38Vn
via IFTTT

No comments:
Write komentar