Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

سعودی و قطری شہزادوں کا پاکستان میں شکار ۔۔۔۔۔ میزبانی اور شکار کے بعد پاکستانیوں نے شہزادوں کے دوروں سے ایک اور منافع بخش کمائی کا ذریعہ ڈھونڈ نکالا ۔۔۔ یہ حیران کن خبر ملاحظہ کیجیے

 

سعودی و قطری شہزادوں کا پاکستان میں شکار ۔۔۔۔۔ میزبانی اور شکار کے بعد پاکستانیوں نے شہزادوں کے دوروں سے ایک اور منافع بخش کمائی کا ذریعہ ڈھونڈ نکالا ۔۔۔ یہ حیران کن خبر ملاحظہ کیجیے کراچی(ویب ڈیسک ) ملک میں شکار کیلئے آنے والے خلیجی معززین کی گاڑیوں کی آڑ میں قیمتی گاڑیاں لانے اور کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی چرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ستمبر 2016 میں ایک قطری شہزادے کی شکاری پارٹی کے ہمراہ 22 قیمتی گاڑیاں تین ماہ کے خصوصی اجازت نامے پر پاکستان لائی گئیں۔2017 ماڈل کی ان گاڑیوں میں مرسیڈیز، ٹویوٹا لینڈ کروزر، وی ایٹ، اور رینج روور جیپیں شامل ہیں۔اجازت نامے کی مدت ختم ہونے کے باوجود یہ گاڑیاں واپس نہیں گئیں بلکہ پاکستان میں فروخت کردی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو خریدنے والوں میں ملک کی اعلیٰ شخصیات شامل ہیں، جو ملک بھر میں قطر کی ہی نمبر پلیٹ کے ساتھ سڑکوں پر چل رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق جب کسٹمز حکام نے کراچی میں قطری نمبر پلیٹ لگی تین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑا تو انہیں اعلیٰ حکومتی اور سرکاری شخصیات کے زبردست دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔کسٹم حکام نے پکڑی گئی گاڑیاں تو قبضے میں رکھیں لیکن ملزمان کو چھوڑنا پڑا، دباؤ اس قدر شدید تھا کہ ملزمان کے شناختی کارڈ اور دیگر تفصیلات بھی لینے سے روک دیا گیا۔کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ قطری شہزادے کے ہمراہ لائی گئیں 22 میں سے تین گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، تین گاڑیاں لاہور میں فروخت ہوئیں جبکہ باقی گاڑیاں کراچی ڈیفنس کے علاقے گزری لین کے ایک بنگلے میں کھڑی ہیں۔

پانچ فروری کو پکڑی گئی تین گاڑیوں کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔کسٹمز ترجمان کا موقف ہے کہ گاڑیوں کے بارے میں وزات خارجہ کو خط لکھ کر تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔چند دن قبل فلپائین میں بھی بڑی تعداد میں اسمگل گاڑیاں پکڑی گئیں تھیں اور اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام قیمتی گاڑیاں بلڈوزر سے تباہ کردی گئیں۔کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اعلیٰ حکام سرکاری اداروں، ارکان اسمبلی اور حکومتی و سیا سی رہنماؤں کے زیر استعمال ہیں۔(ن)

ٹاپ نیوز :پاکستان میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ : کیا اس سے غربت اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات ختم ہو جائیں گے ؟ نامور خاتون کالم نگار کی یہ تحریر پڑھیے اور کمنٹ ضرور کیجیے

ٹاپ نیوز :آج کی سب سے بڑی خبر: عمران خان نے اپنی ڈائری کھول لی ۔۔۔ مشہور زمانہ پولیس مقابلہ اسپیشلسٹ عابد باکسر اور شہباز شریف کے کالے کرتوت قوم کے سامنے رکھ دیے

ٹاپ نیوز :پاکستان میں شریعت کے نفاذ کا مطالبہ : کیا اس سے غربت اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات ختم ہو جائیں گے ؟ نامور خاتون کالم نگار کی یہ تحریر پڑھیے اور کمنٹ ضرور کیجیے

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نذرگوندلوں اور فردوس عاشق اعوانوں سے پہلے کیسی تھی اور اب اس کے اندرونی حالات کیا ہیں ؟ سالہا سال تک عمران خان کی محفلوں میں بیٹھنے والے اور ہر سیاستدان کے کرتوتوں سے واقف صحافی نے شاندار تجزیہ کر ڈالا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2C9W9aK
via IFTTT

No comments:
Write komentar