شیخو پورہ(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گالی دینے والے منصف ان کا مقدمہ بھی سن رہے ہیں۔شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوا، کیا نواز شریف کی نااہلی
اور ناانصافی کو مانتے ہو؟، یہ اکیلے نواز شریف کا مقدمہ نہیں بلکہ ہر اس وزیراعظم کا مقدمہ ہے جسے عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا لیکن جو پانچ سال پورے نہ کرسکا۔ نواز شریف کے ساتھ تین بار یہی ہوا، ایک بار بھی نواز شریف کو عوام نے نہیں نکالا، کیا ایسے ہی پاکستان کا تماشا بنتا رہے گا؟۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے نہیں بلکہ ووٹ کی پرچی روندنے والوں نے نکالا، جن منصفوں نے نواز شریف کو گالی دی وہی ان کا مقدمہ بھی سن رہے ہیں اور فیصلہ بھی سنانا ہے، جو منصف فیصلے آنے سے پہلے گالی دے دے اس کا فیصلہ کیا ہوگا، کیا گالیوں اور القابات سے پہلے ہی نواز شریف کا مقدمہ سنا نہیں دیا؟۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2o5nUx1
via IFTTT
No comments:
Write komentar