Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

ایم کیو ایم پاکستان کی صفوں میں بحران ۔۔۔۔ کل کراچی کی سیاست میں کیا بڑی تبدیلی آنے والی ہے ؟ جانیے

 

کراچی(ویب ڈیسک )سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے معاملے پر شروع ہونے والا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا تنظیمی بحران بدستور برقرار ہے اور پارٹی کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے تمام اجلاس اور فیصلوں کو ‘غیرآئینی’ قرار دیتے ہوئے کمیٹی ارکان کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

رات گئے پریس کانفرنس کے دوران کل جنرل ورکرز اجلاس طلب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ‘اب آئینی جنگ ہو گی’۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی آئین کے تحت امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار کسی فرد واحد کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کو حاصل ہے،دوسری جانب رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کو دیتے ہوئے امیدواروں کی منظوری بھی دے دی تھی۔پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ بہادر آباد مرکز جارہے تھے لیکن الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کا معاملہ سامنے آیا، لہذا رابطہ کمیٹی کے خط کے جواب میں انہوں نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رابطہ کمیٹی ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ سینیٹ کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر رہے ہیں، وہ 2018 کے الیکشن کی ذمہ داری بھی لیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ‘آج صبح الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر رابطہ کمیٹی کا بھیجا گیا خط مسترد کرنے کا کہوں گا،

یہ خط مجھ پر عدم اعتماد ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے اختیارات پر شب خون مارا گیا اور پیٹھ پر وار کیا گیا لہذا کارکنان باہر نکلیں اور پارٹی بچائیں’۔اتوار (11 فروری) کو کے ایم سی گراو¿نڈ میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اپنی سربراہی سے متعلق فیصلہ بھی اسی اجلاس میں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ سب اس لیے ہے کہ میرے پاس وہ ڈنڈا نہیں جو بانی ایم کیو ایم کے پاس تھا’۔اس موقع پر فاروق ستار نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں جانے والے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو بھی واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔(ن)

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نذرگوندلوں اور فردوس عاشق اعوانوں سے پہلے کیسی تھی اور اب اس کے اندرونی حالات کیا ہیں ؟ سالہا سال تک عمران خان کی محفلوں میں بیٹھنے والے اور ہر سیاستدان کے کرتوتوں سے واقف صحافی نے شاندار تجزیہ کر ڈالا

یہ بھی پڑھیں: ایک سے ڈیڑھ کروڑ میں بکنے والے سیاسی گدھے ۔۔۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) اور مسلم لیگ (ن) کے دو نامور رہنماؤں کے درمیان کیا پول کھول دینے والی باتیں ہوتی رہیں ؟ پاس بیٹھے سلیم صافی کا دھماکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں : ببلی آنٹی کی دوستی : کچھ عرصہ قبل راولپنڈی کے ایک مشہور تعلیمی ادارے کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ خواجہ سراؤں کو دے دیا گیا ، اسکے بعد ایسے کیا واقعات پیش آئے کہ انتظامیہ کو خواجہ سراؤں کے اس ادارے میں داخلے پر پابندی عائد کرنا پڑ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2C9Ru8D
via IFTTT

No comments:
Write komentar