Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

پنجاب حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی ۔۔۔ شاہد شفیق تشدد کیس میں شریفوں کا بڑا جھوٹ پکڑا گیا

 

لاہور(ویب ڈیسک ) کرپشن کے الزام میں گرفتار آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق پر تشدد کا الزام جھوٹا ثابت ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس سے یہ ثابت ہوگیا

ہوس کی پوجا میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی برابر کی شریک ۔۔۔۔ وہاڑی کے سرکاری سکول سے شرمناک خبر آگئی

کہ ملزم پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکیدار شاہد شفیق ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل تندرست ہے، پیشی کے وقت ملزم کی حالت بالکل درست تھی اور صرف معمولی ڈپریشن تھا۔آشیانہ اسکیم کا ٹھیکیدار شاہد شفیق ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالےملزم کی اہلیہ نے نیب افسران پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شاہد شفیق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شاہد شفیق کی اہلیہ نے نیب افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ شاہد شفیق کو گزشتہ روز ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کیا گیا تھا۔(ع،ع)

میرے پاس وکیل کرنے کے پیسے نہیں ۔۔۔۔ آج ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس میں لیگی رہنما سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو یہ بات کیوں کہنا پڑ گئی ؟ عروج وزوال کی داستان کہتی خبر آ گئی



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2GKu7oN
via IFTTT

No comments:
Write komentar