کراچی(ویب ڈیسک ) ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ کے نام سے پہچانے جانے والے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے ایک اور پولیس مقابلے کے جعلی ہونے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے جنید ابڑو کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ جنید کو گذشتہ برس 25 دسمبر کو نیو کراچی
سے پکڑا گیا اور اگلے روز مقابلے میں مار دیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق ایمبولینس کے ڈرائیور نے زخمی جنید کی تصویر بنائی اور سائٹ سپرہائی وے تھانے کے ڈیوٹی افسر سے علاج کا لیٹر مانگا۔ کچھ دیر میں فائرنگ ہوئی اور پولیس اہلکار نے کہا کہ وہ جنید کی لاش لے جائے۔عدالتی حکم پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ اے ڈی خواجہ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی ٹی ڈی کے ایس پی پرویز چانڈیو کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا جبکہ فریقین کو پیر (12 فروری) کو طلب کرلیا۔(ن)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2Eu7c3P
via IFTTT
No comments:
Write komentar