Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 10 February 2018

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی، نجم سیٹھی

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے مارچ کے آخر میں پاکستان کے دورے کی تصدیق کردی۔متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس میں شریک نجم سیٹھی نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اگست 2018 میں سہ فریقی سیریز کے لیے بھی دستخط کردیے ہیں۔نجم سیٹھی کے مطابق سہ فریقی سیریز میں پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم امریکی سرزمین میں ہونے،

والی پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا حصہ ہوگی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سات میچوں پر مشتمل سہ فریقی سیریز کے میچز فلوریڈا اور ہوسٹن کے میدانوں میں ہوں گے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ابتدائی طور پر نومبر 2017 میں شیڈول تھا لیکن لاہور میں اسموگ اور ویسٹ انڈیز کے مرکزی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے باعث سیریز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ ماہ جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز سے پانچ سال تک سیریز کے منصوبے

کے اعلان کے محض دو ماہ بعد ہی معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم انھوں نے اصرار کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

The post ویسٹ انڈیز کی ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی، نجم سیٹھی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Eix6IA
via IFTTT

No comments:
Write komentar