Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

کرپشن کیس: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے 17 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ے ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا جس میں ان پر قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کےخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران پی پی رہنما سمیت شعیب وارثی، ذوہیر صدیقی اور خالد رحمان و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 23 مہینے بعد ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے ایک ایک ملزم کو فرد جرم پڑھ کے سنائی۔

ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان نے فرد جرم عائد کیے جانے پر صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔نیب کے مطابق ملزمان پر سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

The post کرپشن کیس: احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EYihXC
via IFTTT

No comments:
Write komentar