لاہور(ویب ڈیسک)سبزہ زار کے علاقے میں ڈولفن فور کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جو مبینہ طورپر ذہنی مریض تھا، لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بابوصابو انٹرچینج چوک بند کردیا۔احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کرلی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص چار افراد پر چھریوں کے وار کرکے فرارہورہاتھاکہ ڈولفن فورس کو اطلاع ملی تو اہلکاروں نے پکڑ نے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ سے ملزم ماراگیاجس کی لاش ہسپتال پہنچا دی گئی۔ اطلاع ملنے پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اور دعویٰ کیا کہ مرنیوالا ذہنی معذور تھا۔
خبرمیڈیا پر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی اور اعلان کیا کہ مرنیوالے شہری کے ورثا کو انصاف فراہم کیاجائے گا۔
The post ڈولفن فورس نے ایک اور شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن کیوںاور پھر لواحقین نے کیا کردیا؟ افسوسناک تفصیلات منظرعام پر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2QfzMIP
via IFTTT
No comments:
Write komentar