Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

ہم آزاد میڈیا چاہتے ہیں مگر ۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ہم ملک میں آزاد مگر ذمہ دار میڈیا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ

بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں میڈیا کے آزادانہ، فعال اور ذمہ دارانہ کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدلنے والا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہے جس میں نچلے طبقے کو اوپر لایا جائے گا۔حکومت جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریکانصاف کے نظریے پر 2018ء کے الیکشن میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کو میڈیا سے متعلق تمام امور میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ہم ملک میں آزاد مگر ذمہ دار میڈیا چاہتے ہیں ۔

The post ہم آزاد میڈیا چاہتے ہیں مگر ۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GwMBOu
via IFTTT

No comments:
Write komentar