Technology

Ads

Most Popular

Monday, 10 December 2018

منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری ودیگر کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

 

کراچی(ویب ڈیسک ) بینکنگ کورٹ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 دسمبر تک کی توسیع کردی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انورجید و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ بھی عدالت پہنچیں۔کیس کی سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں آصف زرداری کے قریب جیالوں کا ہجوم موجود تھا، جس پر عدالتی اسٹاف نے غیر متعلقہ افراد کو پیچھے جانے کا حکم دیا۔بعد ازاں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید و دیگر نے عدالت میں حاضری لگائی۔سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری اور عبدالغنی مجید کی ملاقات ہوئی اور دونوں ایک سیٹ پر بیٹھ کر کچھ دیر گفتگو میں مصروف رہے۔علاوہ ازیں کمرہ عدالت میں بھی آصف علی زرداری کے نجی گارڈز نے ان کے چاروں جانب حصار بنائے رکھا۔بینکنگ کورٹ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 دسمبر تک کی توسیع کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی، جس کے بعد آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر بینکنگ کورٹ سے حاضری لگا کر روانہ ہوگئیں۔13 نومبر 2018 کو کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور انور مجید سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع کی تھی۔

The post منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری ودیگر کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2EmIl27
via IFTTT

No comments:
Write komentar