Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

روس ایران تعلقات مشرق وسطیٰ کے امن واستحکام کی ضمانت ہیں:اسٹریٹجک امور کی روسی ماہر

 

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹریٹجک امور کی ایک روسی ماہر نے کہا ہے کہ ایران اورروس کے خلاف امریکہ کے بڑھتے دباؤ اور پابندیوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے تہران اورماسکو کے درمیان تعاون میں مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ ’’ارانا فیوڈوروا ‘‘نےکہاکہ ایران اورروس کے خلاف امریکہ کے بڑھتے دباؤ اور پابندیوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے تہران اورماسکو کے درمیان تعاون میں مزید فروغ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران اورروس کے خلاف امریکی اقدامات میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے ان حالات میں تہران اورماسکو کے درمیان آپسی تال میل کو مزید بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں فروغ سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پورے ایشیا کی صورتحال مستحکم ہوگی۔

تجزیہ نگار نے کہاکہ تہران اورماسکو کو مقامی کرنسیوں میں تجارت فوری طورپر شروع کرنی چاہئے تاکہ امریکہ کی طرف سے دونوں ممالک پر ڈالے جانے والے اقتصادی دباؤ کے اثر کو کم کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین میں امریکی ڈالر کو ترک کرکے مقامی کرنسیوں کا استعمال مثبت پیشرفت ثابت ہوگی۔

The post روس ایران تعلقات مشرق وسطیٰ کے امن واستحکام کی ضمانت ہیں:اسٹریٹجک امور کی روسی ماہر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2R6xH5F
via IFTTT

No comments:
Write komentar