Technology

Ads

Most Popular

Monday, 17 December 2018

اسلامی تعاون تنظیم کی کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کی مذمت

 

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی طرف سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے تنازع کے دائمی اور منصفانہ حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے پلوامہ میں بے قصور کشمیریوں پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اسے دہشت گردانہ عمل قرار دیا ہے۔ او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی برادری دباؤ ڈال کر بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے مذکورہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے نہتےشمیریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں مظاہرین پر ہندوستانی افواج نے براہِ راست فائرنگ کی جس سے متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق علیحدگی پسند رہنماؤں نے کشمیر میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ ہندوستانی حکومت نے کئی حریت رہنماؤں کو گھروں میں محصور یا گرفتار کرلیا ہے۔

The post اسلامی تعاون تنظیم کی کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کی مذمت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2QxgOS2
via IFTTT

No comments:
Write komentar