Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

ابھی نہیں ، آپ نے فیصلہ سنانا ہی ہے تو اس تاریخ کے بعد سنائیں ۔۔۔۔ نواز شریف کی فیصلہ روکنے کی اپیل پر عدالت نے کیا جواب دیا ؟ جانیے

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شرف کا فیصلہ ہونے جا رہ تھا مگرملتوی کردیا گیا اسے احتساب عدالت نے نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کےفیصلہ کا دن بدلنے کی درخواست مسترد کرد ی ہے۔ نوازشریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلہ نوازشریف کی سالگرہ25دسمبرکے بعد

سنایا جائے۔ دوران سماعت نواز شریف کے وکیل نے فلیگ شپ ریفرنس میں جائیداد سے متعلق کچھ نئی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔ ریفرنسز کے فیصلوں کی تاریخ بدلنے کی استدعا پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے یہ میری ٹینشن ہے آپ بے فکر ہوجائیں۔ احتساب عدالت فیصلہ 24 دسمبر کو ہی سنائی گی۔فاضل جج محمد ارشد نے فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ لکھنا بھی شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائدن لیگ نواز شریف نے فلیگ شپ ریفرنس میں مزید دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرا دیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی عدالت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلاء زبیر خالد ، شیر افگن اسدی اور منور گل نےکی جانب سے برطانیہ کے لینڈ رجسٹری سےتصدیق شدہ دستاویز جمع کرائے جانے پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیس فیصلے کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے اور یہ نئی دستاویز لے کر آ گئے،اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ آپ نئے سرے سے بحث کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عدالت نے کہا کہ میرے لئے آسان ہوتا کہ آج ایک ریفرنس پر فیصلہ سنا دیتا، پھر ایک ہفتے بعد آپ دستاویز لے آتے پھر اس پر فیصلہ سنا دیتا ۔

The post ابھی نہیں ، آپ نے فیصلہ سنانا ہی ہے تو اس تاریخ کے بعد سنائیں ۔۔۔۔ نواز شریف کی فیصلہ روکنے کی اپیل پر عدالت نے کیا جواب دیا ؟ جانیے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2PUVaCb
via IFTTT

No comments:
Write komentar