نارووال (ویب ڈیسک) نارووال میں دھند کے باعث مسافر ٹرین سکول وین سے ٹکرا گئی۔ افسوسناک حادثے میں 12 سے زائد طلبا و طالبات شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے طلبا و طالبات کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثہ دھندکے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق لاثانی ایکسپریس نارووال سے لاہور جا رہی تھی۔ حادثہ پیجوالی ریلوے سٹیشن کے قریب لیول کراسنگ پر پیش آیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے طلبا و طالبات کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاثانی ایکسپریس نارووال سے لاہورجارہی تھی کہ پیجوالی سٹیشن کے قریب سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجےمیں 12 طلبا شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے نارووال ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثہ دھندکے باعث پیش آیا۔خیال رہے کہ صرف 2 ماہ قبل ہی سرگودھا میں تیز رفتار بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 5 طالبات اور وین ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پییش آیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد طالبات کو وین کاٹ کر نکالنا پڑا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی تاہم بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

The post نارووال: سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، افسوسناک اطلاعات وصول appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2A5oTmZ
via IFTTT

No comments:
Write komentar