Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 22 December 2018

بالی وڈ کی نئی فلم زیرو کو ریلیز ہونے کے فورا‘ بعد بڑا جھٹکا لگ گیا

 

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی فلم زیرو دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی جس کے بعد شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) ، انوشکا شرما (عافیہ) اور کترینہ کیف (حسن جہاں ببیتا)

کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ایک منفرد کہانی ہے جسے شائقین پسند کریں گے مگر سینیما گھروں کی زینت بننے کے بعد ’زیرو‘ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آئی۔بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریئو گرافر فرح خان نے زیرو کی ریلیز پر شاہ رخ خان کی اور اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے شاہ رخ خان اور زیرو کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’فلم پر تنقید اور مثبت رائے کا اظہار ہی دراصل شاہ رخ خان اور اُن کی ٹیم کی کامیابی ہے۔ بالی ووڈ فلم ناقد ترن آدرش نے فلم کو ناکام قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیااور زیرو کو ایک اسٹار دیا۔ علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین بھی اپنا ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔

The post بالی وڈ کی نئی فلم زیرو کو ریلیز ہونے کے فورا‘ بعد بڑا جھٹکا لگ گیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EKYVc2
via IFTTT

No comments:
Write komentar