Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 19 December 2018

واہ خالہ واہ : ایک پاکستانی خاتون کا سامنا ڈاکو سے ہو گیا پھر بیچارے ڈاکو کا کیا حشر ہوا ؟ گلاسکو سے دلچسپ خبر آ گئی

 

گلاسگو (ویب ڈیسک ) ایک دلیر پاکستان نژاد خاتون نے چاقو سے مسلح ڈاکو کو مار بھگایا اور پیچھا کرکے اس کی کار کی پچھلی اسکرین توڑ دی۔ واقعات کے مطابق47سالہ یاسمین صابر گلاسگو کے قریبی قصبے بلز ہلز Bells Hills میں اپنے بیٹے کی گروسری شاپ میں مصروف کار تھیں کہ47سالہ ڈاکو

سٹوراٹ ہاتھ میں چاقو لئے دکان میں داخل ہوا اور یاسمین صابر کو دھمکی دے کر کیش مشین سے سو پونڈ لوٹ لئے۔ اسی اثناء میں یاسمین نے کائونٹر کے پیچھے لگے پینک بٹن کو دبا دیا۔ جونہی ملزم رقم لے کر دکان سے فرار ہوا، انہوں نے اس کا پیچھا کیا اور ملزم پر گالف کلب سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔ دروازہ نہ کھلنے پر کار کی پچھلی اسکرین پر وار کرکے اس کو توڑ ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جب ملزم کے گھر پہنچی تو ٹوٹی ہوئی اسکرین والی کار ابھی تک اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی اور اس نے وہی سرخ جیکٹ پہن رکھی تھی جو ڈاکے کے دوران استعمال کی تھی۔ ملزم سٹو راٹ نے ہملٹن شرف کورٹ میں سو پونڈ لوٹنے کے الزامات کو تسلیم کرلیا۔ واردات کے وقت وہ ضمانت پر رہا تھا۔ عدالت نے اسے ڈھائی سال قید کی سزا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک دلیر پاکستان نژاد خاتون نے چاقو سے مسلح ڈاکو کو مار بھگایا اور پیچھا کرکے اس کی کار کی پچھلی اسکرین توڑ دی۔ واقعات کے مطابق47سالہ یاسمین صابر گلاسگو کے قریبی قصبے بلز ہلز Bells Hills میں اپنے بیٹے کی گروسری شاپ میں مصروف کار تھیں کہ47سالہ ڈاکو سٹوراٹ ہاتھ میں چاقو لئے دکان میں داخل ہوا اور یاسمین صابر کو دھمکی دے کر کیش مشین سے سو پونڈ لوٹ لئے۔ اسی اثناء میں یاسمین نے کائونٹر کے پیچھے لگے پینک بٹن کو دبا دیا۔پاکستان نژاد یاسمین نے مسلح ڈاکو کو مار بھگایا

The post واہ خالہ واہ : ایک پاکستانی خاتون کا سامنا ڈاکو سے ہو گیا پھر بیچارے ڈاکو کا کیا حشر ہوا ؟ گلاسکو سے دلچسپ خبر آ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2GtiMy9
via IFTTT

No comments:
Write komentar