Technology

Ads

Most Popular

Monday, 10 December 2018

کشیدگی میں کمی : سعودی عرب اور امریکہ کس نکتے پر رضامند ہو گئے ؟ تازہ ترین خبر

 

ریاض( ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو ’بیرونی جارحیت‘ سے محفوظ بنانے کےلیے عرب ممالک امریکا کے ساتھ ایک نئے سیکیورٹی معاہدے کے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس کے اختتام کے

بعد نیوز کانفرنس میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی انتظامات کو حاصل کرنا ہے تاکہ خطے کو بیرونی خطرات سے تحفط اور امریکا اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کیے جاسکیں‘۔ ایران کے خلاف عرب امریکی فوجی اتحاد کے قیام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ’اس سوال سے متعلق خلیجی ریاستوں اور امریکا کے درمیان بات چیت جاری ہے اور خیالات تیار کیے جارہے ہیں‘۔عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ’یہ کام جاری ہے اور دونوں فریقین اسے ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی عادل الجبیر نے کہا کہ اس اتحال میں مصر بھی شامل ہوگا اور یہ مشرقی وسطیٰ اسٹریٹجک الائنس یا میسا کہلائے گا۔ خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں ذرائع ابلاغ کی رپورٹس اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ایران مخالف عرب-امریکا اتحاد بن سکتا ہے اور یہ نیٹو کی طرح ہوسکتا ہے۔ قطر بائیکاٹ۔۔۔ ادھر جی سی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے قطری امیر کے فیصلے پر بحرین اور قطر کے درمیان نوک جھوک ہوئی کینکہ یہ تجویز دی گئی تھی کہ غیر موجودگی سے دوحہ اور 3 خلیج عرب ریاستوں کے درمیان تنازعات جلد ختم ہونے کا امکان نہیں۔ تاہم قطر کی جانب سے ایک روزہ سالانہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجی امور کو بھیجنا 2017 کے وسط سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے دوحہ کے معاشی اور سفارتی
بائیکاٹ کی نظر ہوگیا۔

The post کشیدگی میں کمی : سعودی عرب اور امریکہ کس نکتے پر رضامند ہو گئے ؟ تازہ ترین خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2EnNFCh
via IFTTT

No comments:
Write komentar