Technology

Ads

Most Popular

Monday, 24 December 2018

HDL Cholesterol: Too Much of a Good Thing?

 

By JANE E. BRODY from NYT Well https://nyti.ms/2V8IPxT

Texas’ One-Stop Shopping for Judge in Health Care Case

 

By ADAM LIPTAK from NYT U.S. https://nyti.ms/2Q1VrTU

Misconceptions About Health Costs When You’re Older

 

By AUSTIN FRAKT from NYT The Upshot https://nyti.ms/2Sjoowq

Rome in Ruins

 

By JASON HOROWITZ from NYT Travel https://nyti.ms/2rU71qq

13 Stories That Helped Us See Art Differently

 

By Unknown Author from NYT T Magazine https://nyti.ms/2GAUdzG

This Internet Person Thinks Your ‘Curb Your Enthusiasm’ Memes Are Terrible

 

By Unknown Author from NYT Style https://nyti.ms/2rQydGD

Perhaps Santa Had to Shout to His Eight Reindeer Because They Fell Asleep

 

By VERONIQUE GREENWOOD from NYT Science https://nyti.ms/2AcUBPa

Roosevelt Island for the Win

 

By KIM VELSEY from NYT Real Estate https://nyti.ms/2Ra7enR

How Rampant Is Fare Evasion? At Times Square, One Rider a Minute Sneaks In.

 

By EMMA G. FITZSIMMONS and EDGAR SANDOVAL from NYT New York https://nyti.ms/2GAu6Zl

Your Monday Briefing

 

By CHRIS STANFORD from NYT Briefing https://nyti.ms/2CtQFLe

How Does a Writer Put a Drug Trip Into Words?

 

By MICHAEL POLLAN from NYT Books https://nyti.ms/2Q3SuCs

Fiction’s New Fake Drugs: A Preliminary Pharmacopoeia

 

By JONATHAN LETHEM from NYT Books https://nyti.ms/2V75pHn

دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ نواز شریف کے حوالے سے بڑا فیصلہ مگر اہم ترین شخصیت غیر حاضر ۔ مزید تفصیلات اس خبر میں

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کے ساتھی ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے ہیں سنا اوردیکھا یہ ہی گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماءاحتساب عدالت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ کارکنان بھی عدالت کے باہر جمع ہو رہے ہیں مگر سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف اس اہم ترین موقع پر کہاں ہیں؟ ایسی تصویر سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا۔صحافی کرامت مغل نے خواجہ آصف کی تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق وہ نیویارک میں سیرسپاٹے کر رہے ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خواجہ آصف کے نیویارک کے سیرسپاٹے۔۔۔ آج ویسے خواجہ صاحب کو کہاں ہونا چاہئے تھا۔۔۔ دال ہی کال ہے۔۔“ معروف صحافی خاور گھمن نے اس تصویر کو ری ٹویٹ بھی کیا اور اپنے تبصرے میں لکھا ”خواجہ صاحب کافی حقیقت پسند رہے ہیں اور وہیں پر ہیں جہاں انہیں ہونا چاہئے۔“

The post دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ نواز شریف کے حوالے سے بڑا فیصلہ مگر اہم ترین شخصیت غیر حاضر ۔ مزید تفصیلات اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2CvOdnz
via IFTTT

پِتے میں پتھری کا خطرہ کم کرنے والی غذائیں کونسی ہیں ؟ جانئے اس خبر میں

 

لاہور (ویب )اگر آپ کا پِتہ درست کام نہ کررہا ہو تو پتھری کے ساتھ ساتھ معدے میں تیزابیت، گیس، متلی، قے اور معدے میں درد جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔پِتہ کیا ہے؟ پِتہ آپ کے پیٹ میں جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور امرود کی شکل کے اس عضو میں

ایک سیال (کیمیکل) بائل یا صفرا ہوتا ہے۔یہ سیال جگر میں بنتا ہے جو کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔جب آپ کھاتے ہیں تو جسم اسے خارج کرنے کا سگنل دیتا ہے۔تاہم اگر وہ صحیح طرح کام نہ کرسکے تو پتھری کے ساتھ ساتھ معدے میں تیزابیت، گیس، متلی، قے اور معدے میں درد جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔تاہم کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو پتے کو اپنے افعال درست طریقے سے سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جبکہ دیگر اس کے لیے کام کرنا مشکل بناتی ہیں۔گوشت کم کھا کر زیادہ توجہ دالوں، بیج وغیرہ پر دینا پتے کے افعال کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ چربی والا سرخ گوشت پتے میں ورم کا باعث بن سکتا ہے (اگر بہت زیادہ کھایا جائے)۔ چربی والی غذائیں جیسے تلے ہوئے پکوان، پنیر، آئسکریم اور گوشت کا معتدل استعمال کرنا بھی پتے کی صحت کے لیے بہتر ہے۔مالٹے بھی جسم کے لیے بہترین پھلوں میں سے ایک ہے، وٹامن سی سے بھرپور ترش پھل بھی صحت مند پتے کے لیے اچھا انتخاب ہے، طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق وٹامن سی پتے کی پتھری سے تحفظ دینے میں کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ اضافی وٹامن سی کو جسم کا حصہ بنانا پتے میں پتھری کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے اور مالٹے جیسے مزیدار پھل کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بھنڈی ایک ایسی بہترین سبزی ہے جس کے فوائد کے بارے میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو، جیسا کہ یہ صحت مند چربی کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے۔ جب پِتہ مناسب مقدار میں صفر بنا نہیں پاتا یا اس کا اخراج بلاک ہوجائے تو بھنڈی کو کھانا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اچار والی ادرک، کریلوں اور ایسے ہی کچھ تلخ ذائقے والی سبزیاں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ یہ معدے میں موجود سیال کو حرکت میں لاکر صحت مند صفرا کی پیداوار میں بہتری لاتی ہیں۔پالک، ساگ یا دیگر سبز پتوں والی سبزیاں میگنیشم سے بھرپور ہوتی ہیں، جو پِتے کے لیے فائدہ مند جز ہے، ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر پتے میں پتھری عام طور پر کیلشیئم سے بنتی ہیں اور میگنیشم، کیلشیئم کو جمع ہونے سے روکنے میں مدد دینے والا جز ہے اور اس طرح پتے میں پتھری کے خطرے سے بچا جاسکتا ہے۔ویسے پانی کو غذا تو نہیں قرار دیا جاسکتا مگر یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے سمیت صحت کے لیے کئی فوائد کا حامل ثابت ہوتا ہے، اور زیادہ پانی پینے کا ایک فائدہ پتے کے افعال کو بہتر بنانا بھی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پانی کی ضرورت تو جسم کے ہر حصے کو ہوتی ہے جن میں پتہ بھی شامل ہے اور اس سے بھی پتھری کے خطرے کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔چقندر کھانے کے کچھ فوائد میں یہ فائدہ بھی شامل ہے کہ اس میں بیٹائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو جگر کو تحفظ فراہم کرکے صفرا کے بہاﺅ کو حرکت میں لاکر چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اسے پتے کی صحت کے لیے اچھا انتخاب قرار دیتے ہیں، جسے جوس کی شکل میں نوش کریں یا سلاد میں کھائیں، فائدہ ہر صورت میں ہوتا ہے۔

فائبر نظام ہاضمہ کو صحت مند بناتا ہے، جس سے زہریلا مواد اور صفرا کی پرانی مقدار کو جسم خارج کرنے میں مدد ملتی ہے، اگر فائبر کی مقدار مناسب نہ ہو تو یہ مواد اور بائل جمع ہونے لگتا ہے، جس سے صفرا کا بہاﺅ متاثر ہوتا ہے ، خواتین کو روزانہ 25 گرام جبکہ مردوں کو 38 گرام فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ السی کے بیج اس کے حصول کے لیے بہترین ہے جسے پانی میں ڈال کر پی لیں یا کسی چیز میں ڈال کر کھالیں۔بیجوں کے متعدد طبی فوائد ہیں اور پتے کے لیے بھی یہ بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ زیادہ فیٹ والی غذا سے بائل بھی زیادہ خارج ہوتا ہے مگر جب غذا یں چربی بہت زیادہ ہو تو وہ بائل میں جمع ہوکر پتے کی پتھری کا باعث بن سکتی ہے، تو گوشت کا استعمال کم کرکے نباتاتی غذا پر زیادہ توجہ مرکوز کریں تاکہ کولیسٹرول لیول بہتر ہوسکے اور پتے کی پتھری کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوسکے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم ہو کہ معدے میں موجود بیکٹریا کا توازن برقرار رکھنا صحت کے لیے کتنا ضروری ہے اور اگر معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار بڑھ جائے تو ایسی متعدد علامات سامنے آتی ہیں جن میں سے بیشتر پتے کو متاثر کرتی ہیں، اس معاملے میں بندگوبھی آپ کی مدد کرتی ہے جو کہ بیکٹریا کے توازن کو بحال کرکے پتے کی صحت بھی بہتر کرسکتی ہے، اگرچہ دہی میں پروبائیوٹیکس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے مگر وہ پتے کے لیے دوست نہیں ہوتا۔

The post پِتے میں پتھری کا خطرہ کم کرنے والی غذائیں کونسی ہیں ؟ جانئے اس خبر میں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2TauGyE
via IFTTT

اگر آپ کا مزاج اور عادات آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کے لیے نقصان دہ ہیں تو ماہرین کی تجاویز پر مبنی یہ تحریر ملاحظہ کریں

 

لاہور(ویب ڈیسک) ہمارے ارد گرد بہت سے ایسے افراد ہوتے ہیں جو اپنے حلقے میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔ لوگ ان سے ملنا، ان کے ساتھ وقت گزارنا اور باتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے برعکس کچھ شخصیات کو دیکھتے ہی دل میں منفی تاثرات ابھرتے ہیں اور لوگ ان سے بچنے لگتے

ہیں۔ فرق دراصل سوچ اور عادات کا ہوتا ہے۔ انسان کے اندر موجود مثبت خیالات اسے لوگوں میں مقبول جبکہ منفی خیالات و عادات ناپسندیدہ بناتی ہیں۔ہمارے اندر بھی بیک وقت اچھی اور بری عادات موجود ہوتی ہیں۔ یہ عادات ہماری شخصیت کا تعین کرتی ہیں اور یہی ہمارے حلقہ احباب کو وسیع یا محدود کر سکتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق ہمارے اندر موجود کچھ عادت ہر مزاج کے انسان کو ناگوار گزرتی ہیں۔ ہم خود بھی ایسی عادات رکھنے والے افراد سے بچنا چاہتے ہیں۔ تو آئیں ان عادات کے بارے میں جانتے ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے اندر بھی وہ عادات موجود ہوں، اور آپ کی لاعلمی میں آپ کا حلقہ احباب مختصر سے مختصر ہوتا جارہا ہو۔
1۔ صرف اپنے بارے میں گفتگو کرنا۔۔ 2۔ بیرونی خوبصورتی کو مدنظر رکھنا۔۔ 3۔ ہر وقت مقابلے پر آمادہ۔۔ 4۔ حکم چلانا۔۔ 5۔ لخ مزاجی۔۔ 6۔ ضرورت پر کام نہ آنا۔۔ 2۔ ہمیشہ منفی سوچ رکھنا

The post اگر آپ کا مزاج اور عادات آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کے لیے نقصان دہ ہیں تو ماہرین کی تجاویز پر مبنی یہ تحریر ملاحظہ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2CwcMRr
via IFTTT

اب سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی فیس کتنے گنا بڑھنے کا امکان ہے ؟ پریشان کن خبر

 

لاہور (ویب ڈیسک ) حج پالیسی 2019ء تیار سرکاری حج پیکیج کم از کم ایک لاکھ 10 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کا حج ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے کا امکان ہے ۔ حج 2019ء میں سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد پرائیویٹ سکیم کا کوٹہ 40 فیصد رکھنے کی تجویز سرکاری اور پرائیویٹ سکیم

کا کوٹہ برابر رکھنے کا مطالبہ مسترد ہو گیا ۔سپریم کورٹ کے حکم پر دو فیصد کوٹہ نئی کمپنیوں کو سنیارٹی پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔سرکاری سکیم کی حج درخواستوں کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔سرکاری سکیم میں دوسری دفعہ حج کرنے پر پابندی ہو گی۔صرف پرائیویٹ سکیم میں درخواست دی جا سکے گی۔دوہزار ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں ریڈایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی معیاد10 فروری 2020ء ہونا لازمی ہوگا۔سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجی 5 کلو زم زم لا سکیں کے سرکاری سکیم کے لئے مکہ مکرمہ کی 80 فیصد رہائشی عمارتیں حج 2018ء والی ہوں گی۔سرکاری سکیم کے 50 فیصد عازمین براہ راست مدینہ جائیں گے۔50 فیصد براہ راست جدہ جائیں گے مدینہ جانے والے جدہ سے واپس آئیں گے اور جدہ جانے والے مدینہ سے واپس آئیں گے۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کے لئے کھانا فراہم کرنا لازمی ہوگا۔سرکاری سکیم کے 50 فیصد حاجی مناسک حج مونو ٹرین سے کریں گے۔ 50 فیصد بسوں کے ذریعے کریں گے پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کے تمام حجاج کرام مناسک حج بسوں کے ذریعے مکمل کریں گے۔روزنامہ پاکستان نے حج پالیسی 2019ء کے اہم نکات حاصل کر لئے اگلے ہفتے حج فارمولیشن کمیٹی حج پالیسی کو فائنل کر کے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کرے گی۔

دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے پہلے ہفتے کابینہ کی منظوری کے ساتھ اعلان متوقع سرکاری حج سکیم کی حج درخواستیں 10سے زائد بنک جنوری کے تیسرے ہفتے سے وصول کریں گے۔ حج 2019ء ایک لاکھ 86 ہزار 250 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔معلوم ہوا ہے حج کوٹہ کی تقسیم کی 60 اور 40 کے حساب سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود حج فارمولیشن کمیٹی نے حج کوٹہ کی تقسیم کا فارمولہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کسی کمپنی کا کوٹہ بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہوپ اور وزارت کے درمیان حج پالیسی کے حوالے سے آخری مشاورت رواں ہفتے متوقع ہے ۔حج پالیسی 19 کے نکات حتمی نہیں ہیں حج فارمولیشن کمیٹی اور وفاقی کابینہ تبدیل کر سکتی ہے سرکاری سکیم کا گزشتہ سال پیکج دو لاکھ 70 اور دو لاکھ 80 ہزار تھا ریال 30 روپے سے بڑھ کر 37 روپے ہونے کی وجہ سے سکیم سرکاری ایک لاکھ سے زیادہ پرائیویٹ سکیم کا پیکیج ڈیڑھ سے دو لاکھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔اس کی وجہ سعودی حکومت کی طرف سے ٹیکسز میں اضافہ اور کھانا، مکتب اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ مکہ مدینہ کے ہوٹل مہنگا ہونا بتایا گیا ہے۔

The post اب سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی فیس کتنے گنا بڑھنے کا امکان ہے ؟ پریشان کن خبر appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2T5QQlu
via IFTTT

ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے مداح بن گئے ، مگر کیسے ؟ یہ خبر ملاحظہ کریں

 

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کا فلم ’زیرو‘ میں کام کوسراہتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’زیرو‘ میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی

جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔ فلم دیکھ کربھارتی ٹیم کے آل راؤنڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم ’زیرو‘ دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔

The post ویراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے مداح بن گئے ، مگر کیسے ؟ یہ خبر ملاحظہ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2CtR2FC
via IFTTT

بریکنگ نیوز : ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ۔۔۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے کو بڑا سرپرائز مل گیا، کل ہونیوالے الیکشن کے تفصیلی نتائج اس خبرمیں ملاحظ کریں

 

پشاور (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا،دوسرے نمبرپرعوامی نیشنل پارٹی رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی تیسری پوزیشن پر رہی۔اتوار کوصوبائی دارالحکومت پشاورکی تحصیل ، ویلیجنیبر ہوڈ کونسلوں میں 6خالی نشستوں پر آٹھویںضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں اورغیرسرکاری اورحتمی نتائج کے مطابق پشاورمیں

ٹاﺅن کونسل کی 6 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 3نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف اور3نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کے حامی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹاﺅن کونسل وارڈسکندرٹاﺅن9سے پی ٹی آئی کے فقیرمحمد ¾آسیہ وارڈ17سے پی ٹی آئی کے شاہ زیب ¾ یکہ توت وارڈ20سے اے این پی کے بختیاراحمد ¾ اخون آباد وارڈ26سے اے این پی کے زین اللہ ¾لنڈی ارباب وارڈ33سے پی ٹی آئی کے اعجازخان اورشیخ محمدی وارڈ50سے اے این پی کے افتخارشاہ ٹاﺅن کونسلز کے اراکین منتخب ہوگئے ہیں پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات میں ہونے والے ضمنی انتخابات مکمل طورپرپرامن رہے اوراس موقع پر کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہوا تاہم ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹوں کی اوسط شرح تقریبا25فیصدرہی جس سے ووٹروں کی عدم دلچسپی کااندازہ لگایاجاسکتاہے اورپولنگ سٹیشنوں میں ووٹ پول کرنے کی رفتارانتہائی سست رہی جبکہ بالخصوص خواتین ووٹروں کاٹرن آﺅٹ انتہائی کم رہاضمنی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق سکندرٹاﺅن سے پی ٹی آئی کے منتخب ہونے والے ٹاﺅن کونسل کے رکن فقیرمحمد نے 2108ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے مقدرشاہ نے1061ووٹ حاصل کئے آسیہ وارڈ17سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شاہ زیب نے2276ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل اے این

پی کے اول خان نے2140ووٹ حاصل کرپائے یکہ توت وارڈ20 سے عوامی نیشنل پارٹی کے بختیار احمد921ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے میناگل 565ووٹ حاصل کرسکے اخون آباد وارڈ26 سے اے این پی کے زین اللہ1597ووٹوں کے ساتھ ٹاﺅن کونسل کے رکن منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے سجاداللہ 1378ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے لنڈی ارباب وارڈ33پرون آن ون مقابلے میں پی ٹی آئی کے اعجازخان صراف2350ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے امین الحق 2267ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے اسی طرح شیخ محمدی وارڈ50سے ٹاﺅن کونسل کی نشست پر اے این پی کے افتخارشاہ 1418ووٹ لے کرتین ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے عبداللہ1415ووٹ حاصل کرپائے۔سوات سے نامہ نگار کے مطابق سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میںحکمران جماعت پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہوئی ، دس ضلعی کونسل کی نشستوں پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 4،اے این پی نے 3، مسلم لیگ (ن) نے 2نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ دو تحصیل کونسل کی نشستوں پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرلی ہے،

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل اتروڑ میں ضلعی کونسل ک نشست پر اے این پی کے ملک دلدار نے 1399 ووٹ لیکرکو کامیابی حاصل کرلی ہے ،اسی طرح یونین کونسل گلی باغ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل (ن) کے امیدوار سہراب خان نے 1564ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ریاض خان نے 760 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل خوازہ خیلہ میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے رشید الرحمان نے 1492 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،دوسرے نمبرپر اے این پی کے عبداللہ خان نے 1459ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،یونین کونسل گوگدرہ میں ضلعی کونسل کی نشست پر اے این پی کے امیدوار نادر شاہ نے 1351 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پر فیاض خان 525 ووٹ حاصل کرسکے، یوسی قمبر میں ضلعی نشست پر آزاد امیدوار نثار خان نے پہلی جبکہ سید احمد خا ن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،یونین کونسل سیدوشریف میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل سلطان نے 1685 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، دوسرے نمبر پر پختونخوا میپ کے امیدوار سید برہان نے 864 ووٹ حاصل کئے، یونین کونسل سنگوٹہ دنگرام میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی

کے امیدوار فضل اکبر نے 1570 ووٹ لیکر پہلی جبکہ اے این پی کے سلطان روم نے 1035ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی، یونین کونسل کانجو میں ضلعی نشست پراے این پی کے ملک فیاض نے1500 ووٹ سے کامیابی حاصل کی دوسرے نمبر پرپی ٹی آئی کے فیصل شہزاد نے600 ووٹ حاصل کئے۔ یونین کونسل فیض آباد‘ امانکوٹ میں ضلعی نشست پر پی ایم ایل ن کے عمران نے پہلی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،اسی طرح یونین کونسل شین فتح پور میں ضلعی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار رشیدالرحمان نے 1603 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن جبکہ اے این پی کے زیاد باچہ نے 1530 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن لی ہے۔یونین کونسل لنڈیکس میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل ربی راجہ نے ضلعی نشست پر681 ووٹ لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسرے نمبر پر عمر علی نے 641ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے،اسی طرح اوڈیگرام تحصیل کونسل میں پی ٹی آئی کے امیدوارسمیع اللہ نے 1580 ووٹ لیکر پہلی اوراتحادی پارٹیوں کے امیدوار سیدنور علی شاہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس نے 1061ووٹ لئے، اسی طرح تحصیل کونسل گل کدہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار شہزاد شاہ نے 1191 ووٹ

لیکر کامیابی حاصل کی، جبکہ اے این پی کے پرویز عالم پاپا نے 1159 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ادھر ضلع بونیر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اے این پی نے میدان مار لیا، سات نشستوں پرغیر حتمی نتائج کے مطابق اے ین پی نے3 جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے دو دو نشستیں حاصل کرلیں ، غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق اے این پی کے حاجی سردار نے تحصیل کونسلر کی نشست پر 2050 جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے محمد علی نے1540 ووٹ لئے ، اے این پی سے تعلق رکھنے والے شہزاد نے کسان کونسلر کی نشست کے لئے 423 ووٹ لئے اور کامیا ب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حبیب اللہ نے 235 ووٹ لئے ، اسی طرح فاروق (ا ے این پی) نے 1130 ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے عمران نے 1053 ووٹ لئے اور ناکام رہے ، حکمران جماعت کے شیر عالم خان نے ضلعی کونسلر کی نشست کے لئے 2173 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے اکبر حسین 1413 ووٹ لے کر

ناکام رہے ، اسی طرح پی ٹی آئی کے عمر سید نے جنرل کونسلر کی نشست کے لئے 559 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل بھی جماعت اسلامی ہی کے زبیر 465 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ فہد حسین جوجماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں نے جنرل کونسلر کی نشست پر 457 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ذیشان نے 235 ووٹ لئے ، اسی طرح جماعت اسلامی ہی کے سلیمان نے جنرل کونسلر کی نشست پر 427 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے 264 ووٹ لینے والے امیدوار شیرین کو شکست سے دوچار کیا ۔ایبٹ آباد سے نامہ نگار کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی پانچ میں سے تین پاکستان تحریک انصاف ،دوآزاد اور ایک مسلم لیگ ن کے حصہ میں آئی ،جبکہ تحصیل کی مزید ایک نشست مسلم لیگ کو مل گئی ۔ضلع ایبٹ آباد میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ بخوبی مکمل ہوگیا ۔سیکورٹی کے مکمل اور بھرپور انتظامات کے باعث کسی بھی پولنگ سٹیشن پر کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیااس موقع پر تمام پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

کی گئی تھی ۔ضلع ایبٹ آباد کی ضلع کونسل کی پانچ جبکہ تحصیل کونسل کی ایک نشست پر انتخابات ہوئے ۔واضح رہے کہ مذکورہ یونین کونسلوں یعنی یونین کونسل کاکول ،یونین کونسل شیخ البانڈی ،یونین کونسل بکوٹ ،یونین کونسل کٹھوال اور یونین کونسل نملی میرا اور تحصیل کونسل جھنگڑا کی نشستیں یہاں کے اراکین کی جانب سے ضلع وتحصیل کونسل کی نشست کو چھوڑ کر قومی و صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کے باعث خالی ہوگئی تھیں ۔مذکورہ نشستوں میں یونین کونسل کاکول پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق ناظم ضلع ایبٹ آباد علی خان جدون نے حلقہ این اے 16سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے خالی کی تھی ۔جس ان کے حمایت یافتہ امیدوار نوید خان جدون کامیاب قرار پائے ہیں ،جنہوںنے اب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 1913ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اظہر خان کو 1831ووٹ ملے ہیں ۔جبکہ مسلم لیگ کے امیدوار وسیم عباسی کو 877ووٹ حاصل ہوئے ۔یونین کونسل شیخ البانڈی جوآزادامیدوار وسیم خان جدون نے خالی کی تھی اس نشست پر پاکستان تحریک انصا ف کے نبیل خان کامیاب قرار پائے ہیں جنہوںنے 1550ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار خرم خان 1225ووٹ

لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،اس نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار وسیم تنولی کو صرف 302ووٹ حاصل ہوپائے ہیں ۔اسی طرح یونین کونسل بکوٹ کی نشست جو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر عباسی نے چھوڑی تھی لیکن یہ نشست اب مسلم لیگ کے ہاتھ آگئی ہے جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار الیاس عباسی نے 3ہزار811ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار عباسی کو شکست دی ۔پی ٹی آئی کے سردار وقار نبی کی چھوڑی نشست یونین کونسل نملی میرا پر آزادامیدوار ملک ایوب2200،سردار اقبال مسلم لیگ ن 1600،جبکہ پی ٹی آئی کے سردار طارق فرید1400 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے ۔یونین کونسل کٹھوال میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک معروف کے حصے میں آئی جنہوں نے 2040ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید محبوب شاہ کو 1880ووٹ حاصل ہوئے ۔تحصیل کونسل جھنگڑا کی واحد نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اظہر کے ہاتھ آئی جنہوںنے 3ہزار 129ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شیرافضل خان کو2674ووٹ حاصل ہوپائے ہیں ۔ صوابی سے نامہ نگار کے مطابق ضلع صوابی میں اتوار کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی صوابی ڈیمو

کریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل چھوٹا لاہور سے صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار جے یو آئی کے مولانا شہا ب الدین نے 1612ووٹ لے کر ضلع کونسل صوابی کے رکن منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل امیدوار پی ٹی آئی کے شاہ خالد نے 1410ووٹ ،مسلم لیگ (ن) کے کرامت اللہ نے 802،آزاد امیدوار اسفند یار خان نے 992ووٹ لئے ۔ یونین کونسل ڈاگئی سے صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار اے این پی کے ڈاکٹر اشرف خان نے 1715ووٹ لے کر ضلع کونسل صوابی کے رکن منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار منور گل نے 1536ووٹ حاصل کئے یونین کونسل کلابٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار عدنان رحیم نے 1352ووٹ لے کر تحصیل کونسل ٹوپی کے ممبر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل امیدوار صوابی ڈیمو کریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار قومی وطن پارٹی کے عابد خان نے 802اور آزاد امیدوار اعجاز خان نے 785ووٹ حاصل کئے اسی طرح ویلج کونسل کالا سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان احمد خان ایڈوکیٹ نے 1018ووٹ لے کر ویلج کونسل کالا کے رکن منتخب ہو گئے جب

کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ریاض خان نے 630ووٹ حاصل کئے ۔چار وں یونین کونسلوں میں ہونے والی ضمنی انتخابات پُر امن رہے کسی پولنگ اسٹیشن میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن میں یو سی زروبی سے پی ٹی آئی کے امیدوار عابد عزیز تحصیل کونسل ٹوپی کے لئے ،یو سی کھنڈہ سے پی ٹی آئی کے علی حیدر باچا ضلع کونسل صوابی کے لئے اور یو سی سلیم خان سے اے این پی کے اجمل خان تحصیل کونسل صوابی کے لئے بلا مقابلہ رکن منتخب ہو چکے تھے جبکہ یو سی کالو خان سے اے این پی کے جلال بایار بھی یوتھ کونسلر بلا مقابلہ منتخب ہو چکا تھا جب کہ یونین کونسل باجا بام خیل ، ملک آباد ، پنج پیر ، متنی چنگن، ترکئی ، گندف ، مینئی ، سلیم خان سنٹرل اور اسماعیلہ میں کسی امیدوار کی جانب سے داخلہ نہ ہونے کے سبب الیکشن نہ ہو سکا اور یہ تمام نشستیں خالی پڑے ہیں۔اوگی سے نامہ نگار کے مطابق یونین کونسل کٹھائی سے ضلع کونسل کی خالی نشست پرمسلم لیگ ن اورچھجڑگروپ کے نامزدامیدوارملک اعجازنے میدان مارلیا،لائق محمدخان ایم پی اے کی اس آبائی یونین کونسل میں انکے حمایت یافتہ امیدوارمسلسل تیسری وہ یہ نشست جیت کرہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوگئے،اس یوسی سے ممبرضلع کونسل منتخب ہونےوالےملکاعجازنے1527ووٹ حاصل

کئے،دوسرانمبرآزادامیدوارافتحاراعوان رہاجنکے حصہ میں1023 ووٹ آئے،پی ٹی آئی امیدوارڈاکٹرعارف620 ووٹ لیکرتیسرے اورآخری پوزیشن لے سکے،پولنگ کاآغازصبح سے پرامن اورخوشگوارماحول میں شروع ہواجوبغیرکسی وقفہ کے جاری رہا،امن وامان کاقیام یقینی بنانے کیلئے ہرپولنگ سٹیشن پرپولیس کی نفری بھی الرٹ تھی،جنکی نگرانی اے سی بابرخان تنولی اورڈی ایس پی ابرارخان،ایس ایچ اوتھانہ اوگی ناصرخان نے کی،الیکشن میں فتح کے بعدکٹھائی میں ملک اعجازکی رہائشگاہ پربڑی تعدادمیں لوگ امڈآئے اورزبردست جشن کاسماں رہا،لائق محمدخان ایم پی اے بھی مبارکباددینے ملک اعجازکی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ادھر تورغرضلع میں یونین کونسل شنگلدارکی تحصیل کونسل کی خالی نشست پرسابق ممبر اور آزاد امیدوار مولاناعبدالقدیردوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے جیت گئے،فاتح امیدوارنے 109 3ووٹ لئے،انکے مدمقابل معادم خان 525ووٹ لے سکے،مولاناعبدالقدیرجوکہ پہلے بھی یہاں سے تحصیل ممبربنے،بعدازاں انہیں تحصیل ناظم جدباءکے عہدہ پرفائزہونے کابھی اعزازحاصل ہواجنہوں نے ریکارڈکام بھی کئے،تاہم 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انہوں نے تحصیل نشست چھوڑی ،مگرصوبائی الیکشن نہ جیت سکے،ضمنی الیکشن میں دوبارہ انہوں نے تحصیل نشست پرداخلہ کیااوریکطرفہ مقابلہ کے بعدمیدان مارلیا۔پبی سے نامہ نگار کے مطابق بلد یا تی ضمنی الیکشن تارو ویلج کو نسل میں جنرل نشست پر پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ نے کا میا بی حا صل

کی پو لنگ کے موقع پر ضلعی انتظا میہ سخت حفا ظتی اقدا مات کئے گئے تھے پو لنگ پر امن ما حول میں ہوئی گور نمنٹ ہا ئی سکول تارو میںقا ئم پو لنگ سٹیشن میں پولنگ صبح شروع ہو ئی واحد جنرل نشست پر پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ اور اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار تنور یر احمد کے در میان ون ٹو ون مقا بلہ ہوا جس میں پا کستان تحریک انصاف کے حما یت یا فتہ امیدوار سبحان اللہ نے830 ووٹ لیکر کا میا بی حا صل کی اور اے این پی کے حما یت یا فتہ امیدوار تنور یر احمد نے767 ووٹ لئے الیکشن پر امن ما حول میں ہوا ۔لکی مروت سے نامہ نگار کے مطابق دیہی کونسل برگئی میں جنرل کونسلر کی واحد خالی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوئے، جنرل کونسل کی واحد نشست پر پانچ امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔ رائے دہندگان کی سہولت کے لئے دو مردانہ اور ایک زنانہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے، پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد گنتی مکمل کرکے انتخابی عملہ پولیس کی مکمل سیکورٹی

میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کمپلیکس تاجہ زئی پہنچ گیا جہاں نتائج ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کرادیئے گئے ۔غیر حتمی نتائج کی رو سے مقصول خان 507ووٹ لے کر جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔دیر لوئر سے نامہ نگار کے مطابق ضلع دےر پائےن کی سات ےونےن کونسل کے ضمنی انتخابات مےں جماعت اسلامی نے دو جبکہ پی ٹی ائی نے تےن نشستیں جیت لیں ضلع دیر پائین میں سات یونین کونسلز کوٹو،رباط،منجائی،حےاسےری ،میدان کوٹکے،خال اور طورمنگ میں صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغےر کسی وقفے تک پولنگ کاعمل جاری رہا الیکشن پر امن ماحول میں ہوا کسی بھی علاقہ سے کوئی ناخوشگورار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ےونین کونسل حےا سیری میں جماعت اسلامی کے امےدوار رحیم اللہ ،یونین کونسل خال مےں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کلیم اللہ ےونےن کونسل کوٹو میں پی ٹی ائی کے امیدوار عاصم شعیب یونین کونسل کوٹکے سالم خان منجائی یونین کونسل پی ٹی ائی کے امیدوار حجاج خان یونین کونسل رباط میں آزاد امیدوار سید عالم شاہ عرف تھانے خان ےونین کونسل طورمنگ میں اے اےن پی کے ملک فضل الرحمن کامےاب قرار پائے جبکہ وویلج کونسل غواڑگے میں جماعت اسلامی کے اعجاز

احمد یوتھ اوت وویلج کونسل ملاکنڈ میں جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر حسین الرحمن نے جیت لیا ۔ ٹانک سے نامہ نگار کے مطابق ٹانک ضمنی بلدیاتی انتخابات پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاایم ایم اے کو بد ترین شکست کا سامنا ہوا یوسی گل امام میں پی ٹی آئی اور یوسی ووڑسپون میں آزاد امیدوار بازی لے گیا ضلع کونسل کی ایک اور تحصیل کونسل کی دو نشستوں پر 17امیدواروں نے حصہ لیا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل ٹانک سٹی ٹو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ نے1021ووٹ لیکر پہلی جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت ارامانی 682ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یو سی گل امام میں پی ٹی آئی کے خالد خان کنڈی نے 1930ووٹ لیکر پہلے جبکہ جے یو آئی کے گل رحمن 1897ووٹ لیکر دوسر نمبر پر رہے یو سی ووڑسپون میں آزاد امیدوار نیاز علی بیٹنی نے 1623ووٹ لیکر پہلے جبکہایم ایم اے کے یونس خان بیٹنی حیدروال869ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح یو سی شاہ عالم ویلج کونسل سے جنید خان نے 442ووٹ لیکرضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ایم ایم اے کاکوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکا ضمنی انتخابا کے

موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کیلئے تھے 39328ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھاووٹروں کا ضمنی انتخابات میں عدم دلچسپی کے باعث ووٹوں کا ٹرن آوٹ نہ ہونے کے برابر تھا ضمنی انتخابات کیلئے 39پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن پر 482پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا الیکشن کمیشن کے افسران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے سیکورٹی انتظامات اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ہنگو سے نامہ نگار کے مطابق ضلع ہنگو میں بلدیاتی انتخابات میںسرہ غنڈی ویلج کونسل نشست پر جے یو آئی کے امیدوارمفتی عمران نے955ووٹ لیکر پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دیدی۔7 میں سے 6 خالی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ صرف نیبر ہوڈ کونسل سرہ غنڈی ٹل میں ویلج کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوئی۔ سابق ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ کی خالی کردہ ضلع کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار ابراہیم خان بنگش بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ ضلع کونسل کی دوسری نشست خان باڑی سے شہر یار بنگش بھی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح دیگر 4 ویلج کونسلرزکی نشستوں پر بھی کونسلرز بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے جبکہ صرف نیبر ہوڈ کونسل سرہ غنڈی ٹل میں جنرل نشست پر پولنگ کا عمل

کیا گیا جو کہ4 بجے تک پولنگ کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہا اور ووٹرز نے بھر پورطریقے سے حق ر ائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔ یہاں پر 5 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے جن میں 3 مردانہ اور زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہےں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدوار مفتی عمران نے 955ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہدایت بنگش نے 338ووٹ لئے۔اس موقع پر کامیاب امیدوارمفتی عمران نے علاقہ عوام کا شکریہ ادا کیا اور بہتر انداز میں علاقے کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ الپوری سے نامہ نگار کے مطابق شانگلہ میںایک ضلعی کونسل ،ایک تحصیل کونسل جبکہ دو جنرل ویلج کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات مکمل ہو گئے ، شانگلہ کے اس ضمنی انتخابات میںعوامی نیشنل پارٹی نے میدان مار لیا ۔ بلدیاتی ضمنی الیکشن کےلئے شانگلہ پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے ، 29 پولنگ سٹیشنوں پر 700 سے زائد پولیس جوان تعینات کر دیئے گئے تھے ۔

The post بریکنگ نیوز : ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ ۔۔۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے کو بڑا سرپرائز مل گیا، کل ہونیوالے الیکشن کے تفصیلی نتائج اس خبرمیں ملاحظ کریں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EMLOr6
via IFTTT

یہ شخص عمران خان کے لیے آستین کا سانپ ثابت ہو گا ۔۔۔ نامور سیاستدان نے وزیراعظم پاکستان کو خبردار کر دیا

 

کراچی ( ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے ، آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق سندھ حکومت کے

مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کا کہ اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اور آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے ؟مشیر اطلاعات و قانون سندھ مرتضیٰ وہاب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔ یہ موصوف کپتان اور انکی جماعت کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہوں گے، فساد چودھری آئندہ حکومت کے ترجمان بننے کی مشق کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں محسنوں سے احسان فراموشی کرنا فواد چودھری کے خون میں شامل ہے اور یہ موصوف عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے بھی آستین کے سانپ ثابت ہوں گے ۔دوسری جانب پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے لاہور کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست سازش سے شروع ہوتی ہے اور سازش پر ختم۔ 90ء کی دہائی میں جنرل حمید گل سے مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کیخلاف سازشیں کرتے رہے جس کا بھانڈاعبدالستار ایدھی نے پھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے، سازشی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کا احتساب قبول ہے لیکن انتقام کی مزاحمت کریں گے۔

The post یہ شخص عمران خان کے لیے آستین کا سانپ ثابت ہو گا ۔۔۔ نامور سیاستدان نے وزیراعظم پاکستان کو خبردار کر دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EGkxWu
via IFTTT

صنم بھٹو نے پیپلز پارٹی والوں کو بڑ ا جھٹکا دے دیا

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے سے صنم بھٹو نے انکار کر دیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو دیار غیر سے بلوا کر کہا گیا وہ نیب اور حکومت کیخلاف تحریک میں پارٹی کی جانب سے قیادت کر یں،

جس پر صنم بھٹو نے اپنے بھانجوں اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کسی صورت بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں اور انکی خواہش ہے یہ قیادت فریال یا بلاول ہی کریں اور میری خواہش ہے شہید رانی کے ویژن اور سوچ پر پارٹی کام کرے ،میری دعائیں ساتھ ہونگی،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے صنم بھٹو نے یہ بھی کہا وہ اپنی فیملی سے مشورہ کرکے حتمی جواب دیں گی لیکن یہ بات اٹل ہے صنم بھٹو کو سمجھ آ چکی ہے محترمہ شہید بینظیر بھٹو اور انکی بہن کا سہارا لیکر اس تحریک کو چلانے کی جو کاوش ہے اور اس کے سیاسی مقاصد سے بھی وہ بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کسی صور ت ایسے عمل کا حصہ نہیں بنیں گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے سے صنم بھٹو نے انکار کر دیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو دیار غیر سے بلوا کر کہا گیا کہ وہ نیب اور حکومت کے خلاف تحریک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قیادت کریں،جس پر صنم بھٹو نے اپنے بھانجوں اور دیگر رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی سیاست میں نہیں آنا چاہتیں اور انکی خواہش ہے کہ یہ قیادت فریال یا بلاول ہی کریں اور میری خواہش ہے کہ شہید رانی کے ویژن اور سوچ پر پارٹی کام کرے میری دعائیں ساتھ ہونگی۔

The post صنم بھٹو نے پیپلز پارٹی والوں کو بڑ ا جھٹکا دے دیا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://bit.ly/2EMe1y8
via IFTTT