Technology

Ads

Most Popular

Monday, 30 April 2018

بڑی خبر: مولوی خادم حسین رضوی صدر ممنون حسین کے پیچھے پڑگئے، صدر مملکت کا قصور کیا ہے؟ جانیے

 

لاہور (ویب ڈیسک) قومی بجٹ میں ووٹ اور ووٹر کو بجٹ کی کتابوں میں لپیٹ کر دفن کر دیا گیا ہے۔ غریب عوام کے لیے بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ پورا ملک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے لیکن پھر بھی حکومت نے بجلی کی کمپنیوں کو سبسڈی دے دی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : مجھے تمہاری ہمدردی کی ضرورت نہیں ،تم مجھے عوام سے دور کرنا چاہتے ہو ۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے کل یہ بات کیوں اور کسے کہی ؟ خبر آ گئی

یہ خبر پڑھیں : کینیڈا میں شاہد خان آفریدی کو اپنے ہسپتال کے لیے سب سے زیادہ فنڈز کس ملک کے لوگوں نے دیے ؟ جلنے والوں کا دل اور زیادہ جلا دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم مصنوعات پرلیوی ٹیکس عوام دشمنی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر بے جا ٹیکس لگانے سے مہنگائی کو طوفان بر پا ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا راگ الاپنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک غیر مننتخب اور اجنبی آدمی سے قومی بجٹ پیش کرادیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے غیر منتخب افراد سے وفاقی وزراء کا حلف لیکر غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا ہے۔ صدر ممنون حسین شریف برادران کے ذاتی ملازم بن کر کام کرنے کے بجائے آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔ صدر ممنون حسین کے غیر آئینی و قانونی کام سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔(ف،م)



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2rbFDEv
via IFTTT

New top story from Time: Kanye West Called Emma Gonzalez His Hero. She Responded by Saying James Shaw Jr. Was Hers

 

سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

 

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزير خآرجہ پمپئو کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزير خارجہ پمپئو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ملاقات میں امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی ایران کے خلاف عرب ممالک کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب خطے کے امور کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

The post سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2r5du1V
via IFTTT

لیبیا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ

 

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لیبیا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے فوجی طیارہ نے لیبیا کے جنوب میں اوباری شہر سے اڑان بھری تھی جو اڑان کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار عملے کے تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

The post لیبیا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JCcTLS
via IFTTT

قوم کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا، عمران خان

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان میں تبدیلی کے لیے اپنے 11 نکات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قوم کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا۔مینار پاکستان لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی بیرون ممالک عزت تھی، ایوب کے دور میں پاکستان کو عزت سے دیکھا جاتا تھا لیکن آج اس ملک کے وزیراعظم کو امریکا کے صدر کے ساتھ بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے ہمارے لیے ایک خواب دیکھا تھا اور انھوں نے کہا کہ یہ ریاست ایک لیبارٹری ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کانگریس کی چال کو سمجھتے ہوئے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک کا مطالبہ کیا اور جدوجہد کی۔اپنی تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ (ن) والے کہتے ہیں میں لاڈلا ہوں دراصل میں اپنی ماں کا لاڈلا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، ہم قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہے ہیں جبکہ نائجیریا کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ بچے اسکول نہیں جاتے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گیارہ نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلا تعلیم اور دوسرا صحت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کو دو روز قبل عالمی طرز کے ہسپتال کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔اپنے 11 نکات پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تیسرا کام میں اپنی قوم سے پیسہ جمع کر کے دکھاوں گا اور کسی سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ میں کرپشن کو روکنے کے لیے نیب کو مضبوط کروں گا، عدالتوں اور دیگر اداروں کو مضبوط کروں گا اور اس کی مثال بھی سامنے ہے کہ ہم نے 20 اراکین اسمبلی کو نکال دیا ہے، سینیٹ کے انتخابات میں اس سے پہلے بھی کرپشن ہوتی رہی ہے لیکن کسی نے پہلی نہیں کی۔انھوں نے پارٹی سے نکالے گئے اراکین صوبائی اسمبلی کے حوالے سے کہا کہ ان کے حوالے سے ہمارے پاس ویڈیو ہے جہاں وہ پیسے لے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کو روکیں گے اور بیرون ملک سے پیسہ واپس لائیں گے اور تعلیم پر خرچ کریں گے۔پانچویں نکتے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری لے کر آئیں گے جس کے نتیجے میں بے روزگاری میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے 11 نکات میں چھٹے نمبر پر روزگار کو شامل کیا اور کہا کہ 50 لاکھ گھر بنائیں گے جس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں بتائیں گے، اور ٹیکنیکل تعلیم بھی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے خوب صورت ملک دیا ہے اور سب سے آسان کام سیاحت میں روزگار نکالنا ہے اس لیے ہر سال چار نئے مقامات کھولیں گے اور پورے ملک کو سیاحوں کا مرکز بنائیں گے۔

آٹھواں نکتہ زراعت میں اصلاحات ہوں گی کیونکہ کسان کی کسی کو فکر نہیں ہے حالانکہ وہ پورے سال محنت سے کام کرتا ہے اور خاص کر شوگر مل مافیا نے نقصان پہنچایا ہوا ہے لیکن میں جلد اس مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

عمران نے کہا کہ ہم فیڈریشن کو مضبوط کریں گے اور سارے صوبوں کو ان کے حقوق دیں گے اور آتے ہی جنوبی پنجاب صوبہ انتظامی سطح پر اعلان کریں گے اور فاٹا کو خیبر پختونخوا کو فوری طور پر ضم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں جو نقصانات ہوئے ہیں وہ پورے کریں گے اور زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز دیں۔انھوں نے کہا کہ سارے پاکستان میں بلدیاتی نظام لائیں گے اور میئر کا انتخاب بھی براہ راست ہوگا اور فنڈ اراکین اسمبلی کے بجائے ان نمائندوں کو دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیات میں کام کریں گے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کام کریں گے، دریاوں کو صاف کرنے کے منصوبے بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ میرٹ لے کر آئیں گے اور پولیس میں اصلاحات لائیں گے اور پولیس کو غیرسیاسی کریں گے اور ایک دن لوگ کہیں گے کہ پنجاب پولیس زندہ باد۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کے پی میں چیف جسٹس کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ سول کیس ایک سال سے زیادہ نہیں جائے گا، کے پی میں ریٹائرڈ جج، فوجی اور بیوروکریٹ بیٹھ کر فوری فیصلے کرتے ہیں وہی نظام پورے پاکستان میں لائیں گے۔

اپنا آخری نکتہ پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواتین کے لیے تعلیم دیں گے اور اسکول بنائیں گے کیونکہ ماں پڑھی لکھی ہوتی ہے تو سارا گھر پڑھا لکھا ہوتا ہے اور ہر نئے تین اسکولوں میں دو بچیوں کے لیے ہوں گے اور ہر 100 کالجوں میں سے 70 کالج لڑکیوں کے لیے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کو قانونی تحفظ دینا ہے جس کے لیے ہم نے کے پی میں خواتین کے پولیس اسٹیشن کھولے ہیں اسی طرح پولیس اسٹیشن بنائیں گے اور قانون کے ذریعے خواتین کو جائیداد کے اندر حق دلائیں گے۔

عمران خان نے آخر میں تمام پاکستانیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ جو چاہیں بن سکتے ہیں اس لیے بڑا خواب دیکھیں اور اپنے ملک کا سوچیں اور بڑے لوگ بنیں کیونکہ ایک عظیم خواب کا نام پاکستان ہے۔

عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے، چوہدری سرور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کے بجائے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلا وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے اگر مقصد حکومت کرنا ہوتا تو پنجاب کے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتا۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جہاں انصاف سب کے لیے برابر ہو۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاکستان میں ساری طاقت بلدیاتی اداروں کے پاس ہوگی۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی حکومت نے نہ صرف پاکستان کا نقصان کیا بلکہ دنیا میں پاکستان کے موقف نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی فوج معصوم عوام کو شہید کررہی ہے لیکن یہ ان کے ساتھ دوستی کر رہے تھے۔

لاہور جاگتا ہے تو قوم جاگتی ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب لاہور سوجاتا ہے تو قوم سوجاتی ہے لیکن آج قوم جاگ اٹھی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیوں کہ میں تبدیلی چاہتا ہوں، یہ دھوکے باز لوگ ووٹ کے دن تک شریف ہیں، چار سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں شیخ رشید تمھارا بھی ایک کیس اس کا کیابنا فیصلہ جوبھی ہو میں حق کا ساتھ دوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو عوام کے سمندر میں سلام پیش کرتا ہوں وہ جہاد کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشیت ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، حکومت نے 4 سالوں میں 35 ارب کا قرضہ لیا گیا۔انھوں نے پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے پر مبارک باد دی۔

The post قوم کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا، عمران خان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jeqnCm
via IFTTT

پشتون تحفظ موومنٹ کی سوات میں ریلی

 

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ نے سوات میں بڑی ریلی نکالی جس میں خواتین اور وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سوات میں ہونےوالی ریلی میں لوگوں کی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا میں وکلا اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف ملک میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔ریلی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ درگئی چیک پوسٹ پر ریلی کے لیے آنےوالوں کی تلاشی لی گئی۔

The post پشتون تحفظ موومنٹ کی سوات میں ریلی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JEZRNL
via IFTTT

اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ رات 9 بجکر40 منٹ پر شاہراہ دستور پر سیکریٹریٹ چوک پرپیش آیا اور گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق گاڑی کی ٹکرسے زخمی 1 نوجوان نزاکت اسلم گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو ڈرائیورسمیت تھانا سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایس پی نجیب الرحمان نے بتایا کہ واقے کا جائزہ لے رہے ہیں او ٹریفک پولیس سے بھی معاونت لی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعے کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزارت خارجہ کو سفارتی اہلکار کی تحریری تصدیق کا کہا ہے، وزارت خارجہ کی تحریری تصدیق کے بغیر سفارتی اہلکار کو رہا نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سفارتکاروں کے ایسے واقعات سے متعلق پولیس نے ایس او پی مرتب کرلیا ہے جس کے تحت وزارت خارجہ کی تصدیق کے بغیر سفارتی دستاویز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 8 اپریل کو بھی اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی تھی اور جبکہ جس گاڑی کی ٹکر سے وہ ہلاک ہوا وہ امریکی ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کرنل جوزف ایمانوئل ہال کی تھی۔

The post اسلام آباد: امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2jjdsiL
via IFTTT