Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نے 22 کروڑ عوام کے دل خوش کردیے

 

سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کے حوالے سے فیصلہ ہو گیا ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نے 22 کروڑ عوام کے دل خوش کردیے اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ مختلف

مذہبی تہواروں اور دیگر مواقعوں پر حکومت کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش کے خلاف درخواستیں موبائل فون کمپنیوں اور ایک شہری نے دائر کی تھیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر اکثر موبائل فون سروس بند کردی جاتی ہے۔اس حوالے سے سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے جواب میں عدالت عالیہ کو بتایا تھا کہ پی ٹی اے، موبائل فون سروس خود بند نہیں کرتی بلکہ حکومت کی ہدایت پر کی جاتی ہے۔دوسری جانب وفاق کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام ایکٹ کے تحت سیکیورٹی حالات دیکھ کر موبائل فون سروس بندش کا اختیار ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد گذشتہ برس 21 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز ہے۔(ن)

ٹاپ نیوزعمران خان کی سابق اہلیہ بڑی مصیبت میں پھنس گئیں ، بشری بی بی کے پردے کے خلاف بیان دینا اتنا مہنگا پڑ جائے گا ۔۔۔؟ ریحام خان نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہو گا

ٹاپ نیوزبریکنگ نیوز : پاکستان کے ہمسایہ دوست ملک چین کے آئین میں تبدیلی کر دی گئی ، اگلا صدر مملکت کون ہو گا ؟ نام آپ کو یقیناً دنگ کر ڈالے گا



from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2HOvoge
via IFTTT

No comments:
Write komentar