Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

عراق پر حملہ اسٹراٹیجک غلطی تھی؛ سابق امریکی سفیر

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت اور لیبیا میں خدمات انجام دینے والی سابقہ امریکی سفیر ’’ڈبورا جانز‘‘ نے روسی اخبار گازتیا رو کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کا 2003ء میں عراق پر فوجی حملہ ایک اسٹراٹیجک غلطی تھی اور مشرق وسطیٰ میں غالباً ایسا کوئی بھی نہیں جو اس بات سے انکار ی ہو۔

گازتیا کے مطابق اس امریکی وزارت خارجہ میں متعین تمام عسکری عہدیدار عراق پر جنگ کے مخالف تھے،جیسا کہ وزیر خارجہ کولن پاول اور ریچارڈ آرمیتاگ،جبکہ سول وزیر دفاع ڈونلڈ رمسفیلڈ عراق پر حملے کے حق میں تھے۔سابق امریکی سفیر نے مزید اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عراق پر حملے کے لیے امریکہ نے جھوٹ کا سہارا لیا اور عراق پر ممنوعہ ہتھیارتیار کرنے کا جھوٹا الزام عائد کر کے حملے کی بنیاد رکھی۔

The post عراق پر حملہ اسٹراٹیجک غلطی تھی؛ سابق امریکی سفیر appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oxuifW
via IFTTT

No comments:
Write komentar