واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی نیوز ایجنسی روئیٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے انکشاف کیاہے کہ آئندہ دو مہینوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،اماراتی ولی عہد محمد بن زاید اور امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ہوگی۔
روئیٹرز کے مطابق ملاقاتوں کے دوران قطر کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی معاملات پر بات چیت ہوگی اور امریکہ کی کوشش یہی ہوگی کہ خلیجی ریاستوں کےباہمی اختلافات کو دور کیا جائے اور قطر کے بائیکاٹ کے معاملے کو جلد از جلد حل کرکے سعودی عرب اور امارات کے قطر کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائےجائیں۔
The post بن سلمان ،بن زاید اور امیر قطر تمیم کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oqk0yG
via IFTTT


No comments:
Write komentar