لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک معروف امریکی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت یورپی ممالک کے تحفظ پر اربوں ڈالر خرچ کرکے اورانہیں جدید اسلحہ فراہم کرکے اس خطے کی نوآبادکاری کرنے میں مصروف ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’کیتھ پرسٹن‘‘نے اس رپورٹ کہ امریکہ روس کو خطرے کے طورپر پیش کرکے یورپی ممالک کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے میں کامیاب رہا ہے کہاکہ امریکہ اس پورے خطے کی نوآبادکاری میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت یورپی ممالک نیٹو کے ذریعے امریکہ کی فوجی کالونیاں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہ ممالک یقینی طورپر خود مختار ممالک ہیں تاہم فوجی سطح پر ان کاپورا دارمدار نیٹو پر ہے۔نیٹو رکن ممالک کے چھوٹے فوجی بجٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کی امداد کے بغیر یورپی ممالک عسکری طورپر اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہیں ۔
نیٹو کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اپنی جی ڈی پی کا 3 فیصد نیٹو کے اخراجات پر صرف کرتا ہے جبکہ یونان اورامریکہ بھی اپنے جی ڈی پی کا دو فیصد نیٹو کے رکن ممالک کے دفاع پر خرچ کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گذشتہ سال اپنے ایک بیان میں نیٹو اتحادیوں کو متنبہ کیا تھاکہ اگر اتحادی اپنے اپنے دفاعی بجٹوں میں مجموعی قومی پیداوار کا کم ازکم دو فیصد حصہ دفاع کیلئے مختص نہیں کرتے تو امریکہ اتحاد کے بارے میں اپنے عزم میں کمی کرسکتا ہے۔
The post یورپی ممالک امریکہ کی کالونیاں ہیں:کیتھ پرسٹن appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BVIYOm
via IFTTT


No comments:
Write komentar