Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 27 February 2018

بحرین میں ظالم حکمران آل خلیفہ حکومت کا زوال قریب ہے،امریکی مصنف

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے اس بات کے ساتھ کہ بحرین کی شاہی حکومت سعودی واماراتی فوج کے تعاون سے عوامی انقلابی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے تاہم سات سال گذرنے کے باوجود بحرینی عوام استقامت کا مظاہرہ کررہی ہے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پر آل خلیفہ کے وحشیانہ کریک ڈاؤ ن اوران کے حقوق کی سلبی قابل مذمت ہے ۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’مائیکل سپرنگ مین‘‘نے اس بات کے ساتھ کہ بحرین کی شاہی حکومت سعودی واماراتی فوج کے تعاون سے عوامی انقلابی تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے تاہم سات سال گذرنے کے باوجود بحرینی عوام استقامت کا مظاہرہ کررہی ہے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین پر آل خلیفہ کے وحشیانہ کریکڈاؤ ن اوران کے حقوق کی سلبی قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ نے بحرینی عوام کو اپنے تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے حتیٰ یہاں کی عوام کو جمہوریت کے حق میں آواز اُٹھانے کا حق حاصل نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی انقلابی تحریک کو سیکورٹی فورسز کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے ذریعے قابو میں کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہر دن گذرنے کےساتھ ساتھ بحرین کی انقلابی تحریک مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب بحرینی عوام آل خلیفہ کا تختہ اُلٹ دے گی اور آل خلیفہ خاندان کے تمام اراکین کو سعودی عرب فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑےگا ۔

انہوں نے آل خلیفہ رژیم کو اقتدار میں بنے رہنے میں مغربی ممالک کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوربرطانیہ جیسی قوتیں بحرین کی نام نہاد سیکورٹی فورسز کو اربوں ڈالر کا اسلحہ اورتربیت دیتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ ستمبر کو امریکی محکمہ خارجہ نے آل خلیفہ رژیم کو 04ا رب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کے منظوری دی۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کی مختلف اعداد وشمار کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت پچھلے چھ سالوں کےدوران 11 ہزار بحرینوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیل میں بند کرچکی ہے اوران میں سے متعداد کی شہریت منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کردیاگیا ہے مغربی ایشیا کے اس چھوٹے سے ملک بحرین میں آبادی کے لحاظ سے سیاسی قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔

The post بحرین میں ظالم حکمران آل خلیفہ حکومت کا زوال قریب ہے،امریکی مصنف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2EYij5S
via IFTTT

No comments:
Write komentar