Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

شہباز شریف اور نواز شریف کا خاندان الگ الگ مال بنارہا ہے، عمران خان

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاناما میں پکڑے گئے اور شہبازشریف ملتان میٹرو کیس میں پکڑے جائیں گے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا ملتان میٹرو کم قیمت میں بنی لیکن پیسے شریف خاندان کو گئے، سوچیں اورنج ٹرین کا کتنا پیسہ انہیں ملا ہوگا، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کردیا گیا، فیصل سبحان نے کہا یہ لوگ آف شور اکاؤنٹ سے پیسے لیتے ہیں۔ فیصل سبحان نے ایس ای سی پی چین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کا پیسا شریف خاندان کے آف شور اکاؤنٹ میں جاتا ہے جب کہ انہیں میٹرو ملتان میں کرپشن کا راز کھولنے پر اغوا کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کا خاندان الگ الگ مال بنارہا ہے، نواز شریف پاناما میں پکڑے گئے جب کہ شہبازشریف ملتان میٹرو کیس میں پکڑے جائیں گے جب کہ 14 ارب کی کرپشن کرنے والے احد چیمہ کے لیے ساری بیوروکریسی کو کھڑا کردیا گیا۔

The post شہباز شریف اور نواز شریف کا خاندان الگ الگ مال بنارہا ہے، عمران خان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BQFNHq
via IFTTT

No comments:
Write komentar