بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکا سے کہاہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکا کی طرف سے جمہوریہ کوریا کے خلاف مزید پابندیوں کے اعلان کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی اداروں اور افرادکیخلاف پابندیاں عائد کرنے کی غلط روش ختم کر دے اوراپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین اس قسم کی پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنے ملکی قوانین کی روشنی میں ایسی پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکا نے جمہوریہ کوریا کے56 بحری جہازوں، جہازران کمپنیوں اورکاروبار کو نشانہ بنایا ہے جن کا تعلق چینی کمپنیوں اور افراد سے ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اقوام متحد ہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کر رہا ہے اور اپنی ذمے داریاں پوری کر رہا ہے۔ وہ چینی شہریوں اور کمپنیوں کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف وزری کریں تاہم اگرکوئی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
The post امریکا دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے، چین appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2BSJkoX
via IFTTT


No comments:
Write komentar