Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

جرمنی کا مہاجرین کو قبول نہ کرنیوالے یورپی ممالک کو فنڈ نہ دینے کا مطالبہ

 

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ اپنی رکن ریاستوں کو مہیا کیے جانے والے فنڈز کو ان ممالک کی طرف سے تارکین وطن کو اپنے ہاں قبول کرنے سے مشروط کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چانسلر میرکل نے یہ بات برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل کہی۔ میرکل کا کہنا تھا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ یورپی یونین کے پورے مالیاتی شعبے کا جائزہ لیا جائے۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کی وجہ سے یونین کے فنڈز میں 14 ارب یورو سالانہ کا خلا پیدا ہو گا اور اس لیےبیلجیم کو اس سلسلے میں اپنی طویل المدتی پالیسی بھی تبدیل کرنا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر حال میں یورپ کو ایک نیا آغاز فراہم کرنا ہے، ہمیں ماضی میں کسی بھی موقع سے زیادہ اب ان سوالات کے مشترکہ جوابات دینا ہیں جو یورپی عوام ہم سے پوچھ رہے ہیں۔

The post جرمنی کا مہاجرین کو قبول نہ کرنیوالے یورپی ممالک کو فنڈ نہ دینے کا مطالبہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2oosaYI
via IFTTT

No comments:
Write komentar