لاہور (ویب ڈیسک ) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن سے ہلچل برقرار ہے ۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کنٹریکٹر شاہد شفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بسم اللہ انجینئرنگ
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ملزم شاہد شفیق کو ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ٹھیکہ لیا اور کمپنی کی وجہ حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزم کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ملزم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی نے ملزم شاہد شفیق کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا اور نیب کو ہدایت کی کہ آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے۔(ع،ع)
from Hassan Nisar Official Urdu News Website http://ift.tt/2oyoRNQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar