Technology

Ads

Most Popular

Monday, 26 February 2018

پنجاب بیوروکریسی کی بغاوت کے پیچھے حکومت ہے، اعتزاز احسن

 

بیوروکریٹس نواز شریف کے بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ، اعتزاز احسن

بیوروکریٹس نواز شریف کے بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ، اعتزاز احسن

Posted by Iblagh News on Sonntag, 25. Februar 2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پنجاب بیورو کریسی کی ہڑتال ریاست کے خلاف بغاوت ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صرف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریٹس کی ہڑتال کا واقعہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں دوسری مرتبہ ہوا، 1972 میں پنجاب پولیس نے ہڑتال کی تھی اور اب جو بھی ہورہا ہے یہ ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے اور اس میں وفاقی و پنجاب حکومت خود ملوث ہے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوروں کے سردار تو نہیں، انہیں چاہئے کہ وہ ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے اور ہڑتال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کراتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، شہبازشریف لاڈلے نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ان کے ایما پر ہی سرکاری افسران ہڑتال کررہے ہیں، انہیں جسٹس قیوم جیسا جج اور احد چیمہ جیسا بیوروکریٹ چاہیے۔

واضح رہے کہ نیب نے سرکاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف پنجاب بیورو کریسی نے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے لاہور سیکریٹریٹ میں دفاتر کو تالے لگادیے ہیں۔ اس کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرکے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

The post پنجاب بیوروکریسی کی بغاوت کے پیچھے حکومت ہے، اعتزاز احسن appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ http://ift.tt/2Cl0RXH
via IFTTT

No comments:
Write komentar